ارضیاتی سائنس کی وزارت

چھتیس گڑھ کے الگ الگ مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کے امکانات؛ جنوب مشرقی اترپردیش، مدھیہ پردیش، ودربھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں  الگ الگ مقامات پر شدید بارش کے امکانات ہیں

Posted On: 23 JUN 2021 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی 23 جون 2021: بھارتی محکمہ موسمیات کے قومی موسمیاتی پیش گوئی مرکز (آئی ایم ڈی) کے مطابق:

(اجرا کا وقت: بدھ 23 جون 2021، 13:15 آئی ایس ٹی)

ملک گیر اثرات پر مبنی موسمی انتباہ کا بلیٹن:

23 جون (پہلا دن): چھتیس گڑھ میں  بعض مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش متوقع ہے۔ جنوب مشرقی اترپردیش، مدھیہ پردیش، ودربھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینام، تلنگانہ، شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری ، کرائیکل ، کیرالہ اور ماہے میں  ایک یا دو مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جزائر انڈمان اور نکوبار کے الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔ جموں  و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفر آباد، اترپردیش اور راجستھان میں  ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں  چلنے کا امکان ہے۔

ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینام، تلنگانہ، رائل سیما، کیرالہ اور ماہے اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں  ایک یا دو مقامات پر بادل گرج سکتے ہیں۔

بحیرہ عرب کے جنوب مغربی اور مغربی وسطی حصوں  اور آندھرا پردیش سے ملحقہ خلیج بنگال کے مغربی وسطی حصوں  میں  40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں  چلنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔ خلیج بنگال کے شمالی علاقوں  میں  بھی 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں  چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں  کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں  میں  نہ جائیں۔

 (مزید معلومات اور گرافکس کے لیے یہاں  کلک کریں )

مقام پر مبنی مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے ایپ موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، ضلع وار موسم کی پیش گوئی اور وارننگ کے لیے میگھدوت ایپ، اور بجلی کی وارننگ جاننے کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے اور ریاستی موسمیاتی دفتر/علاقائی موسمیاتی دفتر کی ویب سائٹ پر جائیں۔

****

U. No. 5818

(ش ح - ع ا - ع ر)

 



(Release ID: 1729939) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Tamil