سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ندی کے بہاؤ، گلیشیر کے پگھلنے اور ندیوں کے موسمی بہاؤ میں مستقبل میں اضافہ ہونے کا امکان ہے
Posted On:
23 JUN 2021 4:58PM by PIB Delhi
ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمالیہ کے سلسلے میں برف اور گلیشیر تیزی سے پگھل رہے ہیں، ہمالیہ-قراقرم (ایچ کے) سلسلے میں سندھ، گنگا اور برہمپتر جیسی ندیوں میں پانی کی فراہمی میں تبدیلی آ رہی ہے۔
جنوبی ایشیا کا ایچ کے خطہ، جسے اکثر واٹر ٹاور یا ایشیا کا تیسرا قطب کہا جاتا ہے، زمین کا سب سے زیادہ گلیشیر والا پہاڑی علاقہ ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پر ایچ کے ندیوں کے ردعمل کو سمجھنا تقریباً 1 ارب آبادی کے لیے اہم ہے جو کافی حد تک ان آبی وسائل پر منحصر ہے۔
”سائنس“ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق ”ہمالیہ-قراقرم کی گلیشیو-ہائڈروولوجی“ کے مطابق، کچھ استثنات اور غیر صورتحال کے ساتھ ان ندیوں میں کل ندی کے بہاؤ، گلیشیر پگھلنے اور موسمی بہاؤ میں 2050 تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی، اندور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق اعظم کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق میں ماحولیاتی حرارت، بارش کی تبدیلیوں اور سکڑتے ہوئے گلیشیروں کے بارے میں زیادہ درست تفہیم تک پہنچنے کی کوشش کی گئی جس کے لیے 250 سے زیادہ تحقیقی مقالات کے نتائج کو جمع کیا گیا۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گنگا اور برہمپترا کے طاسوں کے مقابلے میں سندھ کے لیے زیادہ ہائیڈرولوجیکل اہمیت کے ساتھ گلیشیر اور برف کا پگھلنا ایچ کے ندیوں کے اہم اجزا ہیں۔
ڈاکٹر اعظم نے کہا، ”ہمالیائی ندی بیسن 27.5 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں 5,77,000 مربع کلومیٹر کا سب سے زیادہ آبپاشی علاقہ آتا ہے، اور 26,432 میگا واٹ کی دنیا کی سب سے بڑی پن بجلی کی صلاحیت ہے۔ گلیشیروں کے پگھلنے سے خطے کی ایک ارب سے زیادہ آبادی کی پانی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، جو اس صدی کے دوران گلیشیروں کے ٹکڑوں کے پگھلنے سے بڑی حد تک متاثر ہوگی اور آہستہ آہستہ پانی کی ضروری فراہمی منقطع ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ”خطے کے لحاظ سے، پانی کی فراہمی پر مجموعی طور پر اثرات سال در سال مختلف ہوتے ہیں۔ گلیشیروں پر آب و ہوا کی تبدیلی کا اثر وادی سندھ کے لیے گنگا اور برہمپترا بیسن کے مقابلے میں زیادہ نمایاں ہے، جو بنیادی طور پر مون سون کی بارش سے بھرتا ہے اور بنیادی طور پر بارش کے نمونے میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر اعظم کی پی ایچ ڈی کی طالبہ اور اس تحقیق کی شریک مصنفہ، سمریتی سریواستو نے کہا، ”21ویں صدی کے دوران دریا کے بہاؤ کے حجم اور موسم کی صورتحال میں پیش گوئی شدہ رجحانات موسمیاتی تبدیلی کے مکمل منظر ناموں کی مکمل رینج کے مطابق ہیں۔ کل ندی کے بہاؤ، گلیشیر پگھلنے اور موسمی بہاؤ میں کچھ استثنات اور غیر یقینی صورتحال کے ساتھ 2050 کی دہائی تک اضافہ ہونے اور پھر کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند کی مالی اعانت سے چلنے والے انسپائر فیکلٹی فیلوشپ کے تعاون سے ہونے والے کام میں ہمالیائی آبی وسائل پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے سے جڑی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے ممکنہ حلوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس انسپائر فیکلٹی پروجیکٹ کے نتیجے میں ایک تحقیقی دستاویزی فلم (https://youtu.be/sPaqNs-bttI) بنائی گئی تھی۔
پالیسی سازوں کو دریاؤں کی موجودہ صورتحال اور زراعت، پن بجلی، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی اور خطرناک صورتحال کے لیے پائیدار آبی وسائل کے انتظام میں مستقبل کی ممکنہ تبدیلیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
مصنفین نے شناخت شدہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مرحلہ وار حکمت عملی کی تجویز کی ہے: مرحلہ 1 میں نگرانی نیٹ ورک کی توسیع شامل ہے جو منتخب گلیشیروں پر مکمل طور سے خودکار موسم مراکز پر لاگو کیا جائے گا۔ وہ گلیشیر ایریا اور حجم، گلیشیر کی نوعیت، پرما فراسٹ کے پگھلنے اور برف میں اضافے کے عمل کی تفتیش کے لیے تقابلی منصوبوں کی ترقی کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مرحلہ 2 ان مطالعات سے حاصل کردہ معلومات کو گلیشیر ہائیڈرولوجی کے تفصیلی ماڈلز پر اطلاق کرنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ہونے والی تبدیلی کی پیش گوئیوں میں غیر یقینی صورتحال کو کم کیا جا سکے۔
اشاعت کا لنک: 10.1126/science.abf3668 (2021)
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: محمد فاروق اعظم farooqazam@iiti.ac.in (سیل: cell: 0091-8476085786)
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
23-06-2021
U: 5833
(Release ID: 1729931)
Visitor Counter : 532