ارضیاتی سائنس کی وزارت

دلّی – این سی ٹی میں ہوا کا معیار آج معتدل سے خراب تک کے زمرے میں رہنے کی امید ہے اور 24 جون ، 2021 ء کو خراب کے زمرے میں رہے گا

Posted On: 23 JUN 2021 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 23 جون / بھارتی محکمۂ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق  :

ہوا  کی صورتِ حال اور وینٹی لیشن انڈیکس کی پیش گوئی

         دلّی میں  ہوا  کی آمد کے ساتھ   وینٹی لیشن  کے بارے میں پیش گوئی اور موسم کی پیش گوئی  مندرجہ ذیل ہے :

1 ۔     دلّی – قومی خطہ راجدھانی ( این سی ٹی ) میں ہوا کا معیار 23 جون ، 2021 ء کو معتدل اور خراب کے زمرے میں رہنے کی امید ہے ، جب کہ 24 جون ، 2021 ء کو خراب کے  زمرے میں رہے گا ۔  سطحی ہواؤں کی وجہ سے دھول سے ہوا میں آلودگی پی ایم 10 کی سطح تک رہے گی اور اس میں  مقامی ٹرانسپورٹ  اور آس پاس کے بنجر علاقوں سے اٹھنے والی دھول شامل ہونے کا امکان ہے  لیکن 25 جون ، 2021 ء کو ہواکے معیار میں معمولی بہتری آنے کی امید ہے ۔  اگلے پانچ دنوں کے لئے موسم  کی پیش گوئی ، اِس طرح ہے   : ہوا کا معیار  زیادہ تر  اطمینان بخش سے معتدل سطح تک رہنے کا امکان ہے ۔

2 ۔     سطح سے مل کر چلنے والی ہواؤں  کے    دلّی کے شمال       سے آنے کی امید ہے ، جن کی رفتار 5 – 12  کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور 23  جون  ، 2021 ء کو  آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔  دلّی کے شمال مغرب کی جانب سے آنے والی ہوا کی رفتار 10 سے 20   کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے  کی امید ہے اور 24  جون ، 2021 ء کو جزوی طور پر بادل  چھایا رہے گا ۔  25  جون ، 2021 ء کو  دلّی کے شمال مغرب  اور مغرب کی جانب سے آنے والی  ہوا کی رفتار   12 سے 20  کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے  اور آسمان   جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی چھینٹے پڑنے کی امید ہے ۔

3 ۔     23  جون ، 2021 ء کو زیادہ سے زیادہ  مکسنگ ڈیپتھ  4400 ایم  ،  24  جون ، 2021 ء کو  4600  ایم  ، جب کہ 25  جون ، 2021 ء کو  3700 ایم   رہنے کی امید ہے ۔ دلّی میں 23  جون ، 2021 ء کو زیادہ سے زیادہ وینٹی لیشن انڈیکس   تقریباً 20000  ایم 2 / ایس  ، 24  جون ، 2021 ء کو  37500 ایم 2 / ایس اور  25 جون ، 2021 ء کو  31500 ایم 2 / ایس رہنے کاامکان ہے ۔  6000 ایم 2 / ایس سے کم کا وینٹی لیشن انڈیکس  اور 10 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے کم ہوا آلودگی کو پھیلانے میں  زیادہ معاون  ثابت نہیں ہوتی ۔ 

4 ۔     تفصیلی پیش گوئی اور  تجزیہ  اور اس کی تصدیق  ویب سائٹ  https://ews.tropmet.res.in پر کی جا سکتی ہے ۔

(Please CLICK HERE for more details & graphics)

 

Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔23.06.2021 )

U.No. 5823

 



(Release ID: 1729844) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Tamil