وزارت دفاع
ویتنام اور سنگا پور سے کووڈ راحتی سازو سامان لے کر آئی این ایس ایراوَت وشاکھا پٹنم پہنچا
Posted On:
03 JUN 2021 11:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22؍ جون : آپریشن سمدر سیتو کے دوسرے مرحلے میں مشرقی بحریہ کمان کا آئی این ایس ایراوت 3 جون 2021 کو ویتنام اور سنگا پور سے کرائیوجینک آکسیجن ٹینک، آکسیجن سیلنڈر اور وینٹی لیٹر سمیت کووڈ راحتی سازو ساما ن کے ساتھ وشاکھا پٹنم پہنچا۔
بھارتی بحریہ کے ذریعے کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون دیتے ہوئے مختلف ملکوں سے بھرے ہوئے میڈیکل آکسیجن کرائیوجینک ٹینک، سیلنڈر اور متعلقہ میڈیکل آلات سمیت کووڈ راحتی سازو سامان لانے کے لئے آپریشن سمدر سیتو -11 شروع کیا گیا تھا۔
اس آپریشن کے دوران آئی این ایس ایراوت 7 کرائیوجینک آکسیجن ٹینکوں میں 140 میٹرک ٹن رقیق میڈ یکل آکسیجن، ویتنام اور سنگا پور سے بھارتی مشنوں کے ذریعے بندو بست کئے گئے 100 وینٹی لیٹر سمیت 3898 آکسیجن سیلنڈر اور دیگر کووڈ راحت سازو سامان لے کر آیا۔ اس کھیپ کو جہاز سے اتارنے کے بعد مختلف سرکاری ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو سونپا جا رہا ہے۔
ZI17.jpg)
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ف ا- ق ر)
U-5801
(Release ID: 1729612)
Visitor Counter : 175