شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ، شمال مشرقی خطہ کووڈ-19 کے بعد کی دنیا میں ہندوستان کی ترقیاتی کہانی کی قیادت کرے گا

Posted On: 22 JUN 2021 6:40PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ شمال مشرقی خطہ کووڈ کے بعد کے ہندوستان کی ترقیاتی کہانی کی قیادت کرے گا۔ انھوں نے کہا، شمال مشرقی خطہ بہت تیزی سے کووڈ مینجمنٹ سمیت بہت سے شعبوں میں بطور رول ماڈل ابھر رہا ہے اور مزید کہا کہ کووڈ کے بعد کے زمانے میں، جب ہم ہندوستان کی معیشت کی تعمیر میں مصروف ہوں گے تو، کاروبار اور محصولات پیدا کرنے کے نئے علاقوں کی تلاش کرنے کا رجحان بڑھے گا، اور شمال مشرق کو ایک بہترین منزل کے طور پر دیکھا جائے گا۔

وزیر موصوف ASSOCHAM اور حکومت منی پور کے زیر اہتمام ”ابھرتے ہوئے مواقع کی زمین، فوکس ایریا منی پور“ کے عنوان سے منعقد کیے گئے کانفرس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں زندگی کے تمام شعبوں میں گذشتہ سات سالوں میں شمال مشرقی خطے میں جس طرح کی تبدیلی واقع ہوئی ہے وہ ناقابل یقین اور بے مثال ہے۔ انھوں نے کہا، حکومت کی جانب سے کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کی مدد کے لیے مستقل کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس سمت میں پہلے ہی سے زراعت، ہائیڈل پاور، انفراسٹرکچر، انفارمیشن اور مواصلاتی ٹکنالوجی، سیاحت کے ساتھ ساتھ عمودی طور پر مربوط فوڈ پروسیسنگ سلسلوں کی ترقی، مہارت کی ترقی اور سرحد پار تجارت کی مارکیٹنگ کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں پیدا کرنے میں اہم اقدامات جاری ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرق میں کاروباری سرگرمیوں کو خصوصی ترغیب دے رہی ہے اور بجلی، سڑک، انفراسٹرکچر، رابطے جیسی رکاوٹیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے تاکہ کاروبار کو بڑھانے میں مدد کے لیے معیاری بجلی کی دستیابی ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے خطے کی مجموعی معاشی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا۔ انھوں نے کہا، شمال مشرقی خطے کی بنیادی ڈھانچے کی نمو، جسے حکومت ہند، بین الاقوامی ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے، عوام، شراکت اور منصوبے اور SEZs کی تشکیل کی بہترین مثال ہے جو کاروبار اور لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کی کلید ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ منی پور کی طاقت اس کے عوام اور اس کے قدرتی وسائل میں ہے اور انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست نہ صرف شمال مشرقی ہندوستان، بلکہ مجموعی طور پر ہندوستان کا ایک سرکردہ آئی ٹی مرکز بن کر ابھرے گا۔ انھوں نے کاروباری رہنماؤں سے ریاست اور خطے کے معاشی منظر نامے کو مستحکم کرنے کے لیے ریاست کے ساتھ شراکت میں آگے آنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا، منی پور میں IT-SEZ سے ریاست کی معیشت میں اضافہ گا، سیاحت کو فروغ ملے گا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے ہوٹل، اسپتال اور رہائشی کمپلیکس جیسی یونٹوں کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

ڈاکٹر راجیش کمار، چیف سکریٹری، حکومت منی پور، جناب دیپک سود، سکریٹری جنرل، ASSOCHAM، ڈاکٹر مہندر اگروال، چیئرمین، ASSOCHAM، شمال مشرقی علاقائی ترقیاتی کونسل اور ڈاکٹر بی کے پانڈا، آئی او ایس ایف، زونل ڈویلپمنٹ کمشنر، ایسٹ اور شمال مشرق نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

22-06-2021

U: 5787



(Release ID: 1729595) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Hindi , Tamil