سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

لیتھیئم میٹل آکسائڈ الیکٹراڈ پر کاربن کوٹنگ کے لیے ایک نئی ٹکنالوجی سے بیٹری لائف دوگنی ہوسکتی ہے

Posted On: 19 JUN 2021 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جون،  2021/  محققین نے لیتھیئم  -  آیون بیٹری کے لیے لیتھیئم میٹل آکسائڈ الیکٹراڈز پر کاربن کی پرت چڑھانے کے لیے ایک سستا طریقہ  تیار کیا ہے۔ لیتھیئم آیون سیلز کی زندگی جو ان الیکٹراڈ میٹیریلز کو استعمال کر کے بنائے گئے ہیں امید ہے کہ یہ حفاظتی کاربن کوٹنگ کی وجہ سے دوگنی ہو جائے۔

لیتھیئم آیون بیٹری بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے ،بجلی سے چلنے والی سب سے زیادہ عام  بیٹری ہے۔ البتہ گیسولین پر مبنی گاڑیوں کے برخلاف روزانہ استعمال میں اس کے دخل کے لیے اس کے عرصۂ حیات اور قیمت میں کافی زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔ لیتھیئم آیون بیٹری کے سرگرم اجزاء کیتھوڈ ، اینوڈ اور الیکٹرو لائٹ ہیں۔  جبکہ  کمرشیئل گریفائٹ کو اینوڈ ، لیتھیئم میٹل آکسائڈ یا لیتھیئم میٹل فاسفیٹس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔  الیکٹرو لائٹ ایک لیتھئم نمک ہے جو آرگینک مہلول میں گھل جاتا ہے۔  لیتھئم آیون بیٹری کی صلاحیت سے بجلی سے چلنے والی گاڑی کی مائلیج طے ہوتی ہے۔  صلاحیت میں 80 فیصد تک کمی آنے سے پہلے چارجنگ کے دوروں کی تعداد سے بیٹری کا از سر حیات طے ہوتا ہے۔

زیادہ تر کیمکلز میں غیر فعال اور آپریٹنگ ونڈوز کے تحت مستحکم کرتے ہوئے کاربن، فعال مادوں  کے سائیکل کے استحکام  کے مقصد سے سب سے اچھا کوٹنگ مواد ہے۔  فعال مواد پر کاربن کوٹنگ سے لیتھیئم – آین سیلس کی زندگی دو گنی ہو سکتی ہے۔  حالانکہ ، لیتھیئم میٹل آکسائڈ پر کاربن  کی کوٹنگ کافی چیلنجنگ ہے، کیونکہ ایک بار میں لیتھیئم میٹل آکسائڈ مواد کے ترکیب کے دوران کاربن کی کوٹنگ میں کافی مشکل ہوتی ہے۔

کاربن- کوٹڈ این ایم سی 111 کا استعمال کرتے ہوئے لیتھیئم – آین سیلس کا الیکٹروکیمیکل کارکردگی تقریبا لیتھیئم – لیئرڈ آکسائڈ کیتھوڈ کے برابر ہی ہے۔  تجارتی نمونوں کے مطابق مناسب کاربن موٹائی کے ساتھ کاربن کی پرت والے مصنوعات نے 1000 بار چارجنگ / ڈسچارجنگ کے بعد 80 فیصد سے زیادہ انعقاد کی صلاحیت کےساتھ بہترین سائیکل استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔ اے آر سی آئی کے محققین نے توقع ہے کہ ایک بار لیب – اسکیل بیچ کے عمل کو نافذ کرنے کے بعد الیکٹروکیمیکل مظاہرہ میں سدھار دیکھنے کو ملے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J0YS.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025VLW.jpg

تصویر نمبر 1 (بائیں طرف) : ذرات میں سے ایک کی الیکٹران مائیکروسکوپی کے ٹرانسمیشن ہائی ریزولیشن تصویر  جس میں یکساں کاربن کوٹنگ دکھائی گئی ہے۔ (دائیں طرف) : اے آر سی آئی کی الیکٹرو کیمیکل خصوصیات جو کمرشیئل سامان کے مطابق سی – این ایم سی 111 کے تحت تیار کی گئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے براہ کرم اشاعتی لنک پر جائیں : https://doi.org/10.1016/j.electacta.2017.08.096 ڈاکٹر ایم بی ساہانا سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ (sahanamb@arci.res.in)

*********

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

20.06.2021

U –5695


(Release ID: 1729572) Visitor Counter : 263