ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون  کی شمالی حد ( این ایل ایم ) باڑمیر   ، بھلواڑہ ، دھول پور ، علی گڑھ ، میرٹھ ، انبالہ اور امرتسرمیں جاری ہے

Posted On: 22 JUN 2021 2:20PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 22 جون /  بھارتی محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی  کے قومی مرکز کے مطابق  :

( 22 جون ، 2021 ء بروز منگل : دوپہر  : جاری کرنے کا وقت  : 1245 آئی ایس ٹی  )

کل ہند  موسم کا خلاصہ اور پیش گوئی کا بلیٹن

  • جنوب مغربی مانسون  کی شمال حد ( این ایل ایم ) مسلسل 26 ڈگری شمال  ارض  البلد  / 70 ڈگری مشرق  طول البلد ، باڑمیر ، بھلواڑہ ، دھول  پور ، علی گڑھ ، میرٹھ  ، انبالہ اور امرتسر  میں جاری ہے ۔
  • راجستھان ، مغربی اتر پردیش ، ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی اور پنجاب کے بقیہ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی مزید پیشرفت آہستہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر موسم سازگار نہیں ہے  اور عددی ماڈلز کے ذریعہ ہوا کا پیٹرن سے اس کی ساز گار حالت کا اندازہ نہیں ہوتا   اور پیش گوئی کی مدت کے دوران خطے میں مسلسل بارش ہونے کے حالات ابھی نہیں بنے ہیں ۔
  • ہوا کی کم رفتار کےاثر سے مانسون کی مشرقی اور جنوب مشرقی ہواؤں کا اتصال  بہت کم ہے ۔  شمالی اڈیشہ ، مغربی بنگال ۔ سکم ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ اور بہار میں  اگلے 5 دنوں میں کافی حد تک دور دور تک بارش کا امکان ہے ۔ اگلے 5 دن کے دوران گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اور اڈیشہ میں کہیں کہیں بھاری بارش بھی ہو سکتی ہے ۔ 22 اور 23 جون کو جھار کھنڈ ،  ہمالیہ کی ترائی ، مغربی بنگال اور سکم میں  22 ، 24 اور 25  جون کو  ، جب کہ بہار  میں 22 جون ، 2021 ء کوکہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے ۔
  • مرطوب  جنوب مغربی ہواؤں  میں استحکام کے اثر سے  شمال مشرقی بھارت کے کچھ حصوں میں اگلے 5 دنوں میں دور دور تک بارش کا امکان ہے ۔ اگلے 5 دنوں میں آسام ، میگھالیہ میں کہیں کہیں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔ 22 اور 23 جون کو تری پورہ اور میزورم میں اور 25 جون ، 2021 ء کو اروناچل پردیش میں کہیں کہیں بھاری بارش ہو سکتی ہے ۔

(Please CLICK HERE for more details & graphics)

Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔22.06.2021 )

U.No. 5775


(Release ID: 1729516) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil