قانون اور انصاف کی وزارت

جناب جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری کی الہٰ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری عمل میں آئی

Posted On: 22 JUN 2021 5:01PM by PIB Delhi

 

ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے آئین کی دفعہ223 میں موجود اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، الہٰ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب سنجے یادو کے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری کا تقرر کیا ہے، جو 26 جون 2021 سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس سلسلے میں وزارت برائے قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کے ذریعہ آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جناب جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری، بی کام، ایل ایل بی، نے 29 مئی 1983 میں وکالت شروع کی تھی۔ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ، سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل، آئینی، سول، سروس، مزدور، فوجداری اور ثالثی کے معاملات میں سپریم کورٹ میں مشق کی اور آئینی، سروس، مزدور اور ثالثی کے معاملات میں مہارت حاصل کی۔ 5 جولائی 2007 کو راجستھان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر اور 4 نومبر 2008 کو مستقل جج کے طور پر ا ن کی تقرری عمل میں آئی۔ 15 مارچ 2019 کو ان کا تبادلہ الہٰ آباد ہائی کورٹ کے لئے کر دیا گیا۔

 

*****

ش ح ۔اب ن

U:5779



(Release ID: 1729453) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Tamil