وزارت سیاحت

بین الاقوامی یوم یوگاکےموقع پر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزارت سیاحت کے زیراہتمام سری سری روی شنکر کے ساتھ مشترکہ طور پر "یوگا: طرززندگی" کے عنوان سے منعقد ویبینار سے خطاب کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2021 8:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جون: بین الاقوامی یوم یوگا 2021 کے ہفتہ بھر کے جشن کے آغاز کے ساتھ ہی وزارت سیاحت نے ایک ویبیناربعنوان "یوگا: طرز زندگی" کا اہتمام کیا جس میں وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور گرو دیوسری سری روی شنکر نے شرکت کی۔ ویبینار کے دوران، وزیر سیاحت نے گرودیوسری سری روی شنکر کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ کس طرح یوگا نے وبائی دور میں مدد کی ہے اور پوری دنیا کے لوگوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوگا ہندوستان کی قدیم روایت کا ایک انمول تحفہ ہے، جو صدیوں پرانی تکنیک پر مبنی ہے جس کا مقصد بہترین صحت و تندرستی،بیماریوں سے شفایابی اور خود شناسی ہے۔ وزیر سیاحت و ثقافت نے بتایا کہ یوگا دراصل صحت مند جسم، دماغ اور روح کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر ہے۔

1.jpg

 

2.jpg

گرودیو سری سری روی شنکر نے آج کے منظر نامے میں یوگا اور پرانیام اور اس کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یوگا فرد کے ساتھ ساتھ برادری کی مسرت کی بھی  شاہ کلید ہے۔ یوگا سے نہ صرف ہمیں صحت و تندرستی اور شادمانی  حاصل ہوتی  ہے بلکہ اس سے روح کو بھی تقویت ملتی ہے اور اندرونی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کی حکمرانی کے لئے بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح یوگا اور دھیان لگانے(میڈیٹیشن) سےلوگوں کو مایوسی اور قنوطیت سے لڑنے میں مدد ملتی ہے اور تناؤ لیے بغیر حالات کو بہتر انداز میں سنبھالنے اور نظم و نسق کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تبادلہ خیال کے دوران، جناب اروند سنگھ،سکریٹری (شعبہ سیاحت) نے وبائی مرض سے متعلق گرودیو جی کا نظریہ جاننے کی کوشش کی کہ غیرملکی سیاحوں کو ہندوستان کے تناظر میں بین الاقوامی سطح پر راغب کرنے کی کس طرح کی کوششیں کی جانی چاہیے۔ گرودیو جی نے ہندوستانی وراثت و ثقافت کو فروغ دینے، ملکی مصنوعات ، شمال مشرقی خطے پر خصوصی توجہ دینے اور جدید ہندوستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے قدیم ورثے کی اعلی پیمانے پر نمائش کرنے پر بھی زور دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (سیاحت) محترمہ روپیندر براڑ نے بین الاقوامی یوم یوگا 2021 کے موقع پر ویبینار میں شرکت کرنے اور اپنی انمول آراء کے ذریعہ رہنمائی کرنے کے لیے گرودیوسری سری روی شنکر جی کا شکریہ ادا کیا۔

3.jpg

اس سے قبل صبح میں، ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پرقومی دارالحکومت  دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزارت ثقافت اور سیاحت کے افسران کے ساتھ ساتھ یوگا کے ماہرین اور وہاں بڑی تعداد میں یوگ کرنے آئے لوگوں  کے ساتھ یوگ کیا۔ آج  یوم یوگا کے موقع پر  مرکزی وزیرمملکت"آزادی کا امرت مہوتسو"کے مہم کے ایک حصے کے طور پر "یوگا ، ہندوستان کی ایک اہم وراثت" مہم کی قیادت کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں 75 ثقافتی ورثے کے حامل  مقامات پر یوگا کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 75 سالہ یوم آزادی کی یاد میں وزارت کے تمام اداروں / محکموں  کی فعال شراکت دیکھنے کو ملیں۔ موجودہ وبائی صورتحال کے مدنظرہر مقام پر یوگ کرنے والے شرکاء کی تعداد 20 تک محدود کردی گئی تھی۔ یوگ کرنے سے قبل مرکزی وزیر اور پروگرام میں شریک افراد نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا براہ راست راست نشریہ بھی  دیکھا۔

4.jpg

وزارت سیاحت کے ہندوستانی اور بیرون ملک کے فیلڈ دفاتر میں بین الاقوامی یوم یوگا 2021کے موقع پر کئی ہفتوں تک مختلف طرح کی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں یوگا کے ماہرین یوگا کے مختلف آسنوں کو سکھائیں گے، شرکاء کی محدود تعداد کے ساتھ یوگا سے متعلق کئی طرح کی  آن لائن تقاریب، ڈرائنگ ، پوسٹر ڈیزائننگ ، یوگا کے طرح طرح کے پوسٹرز، کوئز کے مقابلے سمیت مختلف آن لائن مقابلوں کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

------------------

ش ح - س ک

U NO: 5762


(रिलीज़ आईडी: 1729369) आगंतुक पटल : 246
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi