بجلی کی وزارت

آزادی  کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور  پر سولن میں حکومت ہند کی آئی پی ڈی ایس اسکیم کے تحت 50 کے ڈبلیو پی سولر روف  ٹاپ پلانٹ کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 19 JUN 2021 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍ جون  :  آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر حکومت ہند کی  وزارت بجلی  کی انٹی گریٹڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت ہماچل پردیش کے سولن میں 50 کے ڈبلیو پی سولر روف ٹاپ پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ۔ 50 کے ڈبلیو پی کا  یہ سولر روف ٹاپ پروجیکٹ ہماچل پردیش  اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (ایچ پی ایس  ای بی ایل) کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210619-WA0007A0SV.jpg

 

یہ افتتاحی تقریب بھارت کی آزادی کے 75  سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کا ایک حصہ ہے۔

اس پروجیکٹ کا افتتاح ہماچل پردیش کے ایم پی پی اور  ہماچل پردیش کی بجلی کے وزیر  جناب سکھ رام  اور  پاور فائنانس  کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) کے ڈائریکٹر ، کمرشیل اینڈ پروجیکٹ (ایڈیشنل انچارج) جناب پی کے سنگھ  کے ذریعے کیا گیا، جو ایک ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں ایچ پی  ایس ای بی ایل اور  پی ایف سی کے  اعلیٰ عہدیداران نے بھی  شرکت کی۔

 50 کے  ڈبلیو پی روف ٹاپ سولر  پلانٹ سولن میں ایچ پی ایس ای بی ایل سرکل آفس میں لگایا گیا۔ کُل 152  پی وی پینلس کو نصب کیا گیا ہے، جو  روزانہ بنیاد پر  تقریبا 165  کے ڈبلیو ایچ بجلی کی پیداوار  کریں گے۔

 ای پی  ایس ای بی ایل نے  آئی پی ڈی ایس اسکیم کے تحت ہماچل پردیش میں 1107 کے ڈبلیو پی  کی صلاحیت والے روف ٹاپ  سولر پلانٹ کو کامیابی کے ساتھ  لگایا ہے۔ روف ٹاپ سولر کی شکل میں جاری  ’گو گرین‘  اقدام کے تحت  اتر پردیش میں  (10 ایم ڈبلیو پی)، کرناٹک میں  (8 ایم ڈبلیو پی)، کیرالہ (5 ایم ڈبلیو پی) ، مغر بی بنگال (4 ایم ڈبلیو پی)، اترا کھنڈ (3 ایم ڈبلیو پی) اور ہماچل پردیش  میں (1 ایم ڈبلیو پی) سول پینل نصب کئے  گئے ہیں۔

یہ پروجیکٹ حکومت ہند کی  شہری  تقسیم کاری اسکیم  میں تصور کردہ  ’گو گرین‘ اقدام کو  مزید  مستحکم  کرتا ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م ع- ق ر)

U-5754


(Release ID: 1729310) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Punjabi