عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر نے جموں و کشمیر کے مقدس مقام کٹرا-ویشنو دیوی میں ”سب کے لیے ویکسین سب کے لیے مفت“ مہم کا آغاز کیا
امیدواروں کو ان کی گاڑیوں میں ہی ویکسین لگانے کے لیے ڈرائیو-ان کی سہولت کا اعلان کیا
Posted On:
21 JUN 2021 6:44PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ڈرائیو ان ویکسینیشن کی سہولت کو بڑھانے کی اپیل کی ہے، جس میں ویکسین لگوانے شخص کو اپنی گاڑی یا ٹرانسپورٹ میں قریبی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ویکسین لگوانے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ اس کے بعد انھیں گاڑی کھڑی رکھنے اور 30 منٹ کی ضروری نگرانی کی مدت تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔ اس مدت کے دوران، اگر ممکن ہو، تو ویکسین لگوانے والے شخص کو ہلکا ناشتہ، جیسے جوس کا ایک پیکٹ دیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا، یہ تجربہ حوصلہ افزا نتائج کے ساتھ ملک کے بہت سے اضلاع میں کامیابی کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے اور اسے ویکسین کی مہم کو تیز اور موافق بنانے کے لیے یہاں بھی دہرایا جا سکتا ہے۔
ماتا ویشنو دیوی کی گود میں بسے اس مقدس شہر کٹرا سے ”ویکسین فار آر-فری فار آل“ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا، یہ ہم سبھی کے لیے، خاص طور سے نوجوانوں کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی دنیا کی سب سے بڑی مفت ویکسینیشن مہم کو پورا کرنے اور دیگر ممالک کے لیے ایک مثال قائم کرنے کا عزم لینے کا موقع ہے۔ انھوں نے انتظامیہ کو علیحدہ ویٹنگ اور ہولڈنگ زون کا انتظا کرنے کے ذریعہ ویکسینیشن کو زیادہ پرسکون بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ویکسین لگائے جانے والے شخص کو 30 منٹ تک انتظار کرنے کے دوران، وہاں موجود ہیلتھ ورکر یا ڈاکٹر کے ذریعہ کووڈ آگاہی سے متعلق تجاویز دی جا سکتی ہیں اور اگر ممکن ہو تو آڈیو ویڈیو ذرائع کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ اور محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، 45 سال سے زیادہ عمر کے گروپ میں 76 فیصد سے زیادہ حفاظتی ٹیکوں کا ہدف پہلے ہی ریاست جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں حاصل کیا جا چکا ہے، اور جون کے آخر تک 100 فیصد حفاظتی ٹیکوں کا ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا اور جولائی کے آخر تک 18 سے 45 سال کی عمر کے گروپ میں تقریباً 50 فیصد حفاظتی ٹیکوں کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ موجودہ دنیا میں نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں نوجوانوں کو ایک اہم کردار ادا کرنے کا موقع حاصل ہے اور ان کی مکمل شرکت کے ساتھ یہ زیادہ کامیاب ہو سکتا ہے۔
کووڈ-19 ویکسینیشن عمل میں انتظامیہ اور صحت کے عہدیداروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کیرالہ کے بعد سب سے زیادہ آبادی کو ویکسین دی گئی ہے اور یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ باندی پورہ کا ویان گاؤں 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے والا پہلا گاؤں بن گیا ہے۔
”سب کے لیے ویکسین“ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کو عوامی مہم میں بدلنے کی ذمہ داری نہ صرف حکومت، بلکہ عوام کی بھی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ 135 کروڑ کی بڑی آبادی اور دوسری رکاوٹوں کے باوجود، وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستان کو دنیا میں سب سے تیز کووڈ ویکسینیشن مہم چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔
وزیر موصوف نے ایک بار پھر سبھی لوگوں سے کووڈ-19 ویکسین لینے کے باوجود پروٹوکول کی تعمیل کرنے، سبھی ضروری احتیاط برتنے اور کووڈ-19 مناسب طرز عمل اپنانے پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے باوجود، ترقیاتی کام نہیں رکے ہیں کیونکہ یہ حکومت کسی بھی تفریق کے بغیر ترقی کو مرکز زیر انتظام علاقوں کے دور دراز حصوں تک لے جانے کے لیے پر عزم ہے۔
جلاس میں انتظامیہ اور صحت و طبی تعلیم کے محکموں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین سراف سنگھ، نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ، میونسپل صدر کٹرا ششی گپتا، میونسپل صدر ریاسی سدیش کمار، کٹرا کے نائب صدر اجے بارو، سابق وزیر اجے نندا، سابق ایم ایل اے بلدیو شرما، سینیر قائدین شیل منگوترا، کلدیپ ڈوبی، کبلا سنگھ، ضلع کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے بی ڈی سی اور سرپنچ، معززین اور دیگر افراد موجود تھے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
21-06-2021
U: 5743
(Release ID: 1729300)
Visitor Counter : 260