محنت اور روزگار کی وزارت

سی ایل سی نے ہماچل پردیش میں این ایچ پی سی اور بی آر او کے عہدے داروں کے ساتھ لیبر قوانین اور لیبر کوڈز کے نفاذ کا جائزہ لیا

Posted On: 21 JUN 2021 6:48PM by PIB Delhi

چیف لیبر کمشنر اور ڈی جی لیبر بیورو جناب  ڈی پی ایس نیگی نے ہماچل پردیش میں این ایچ پی سی اور بی آر او پروجیکٹس میں لیبر قوانین اور لیبر کوڈ کے سینسی ٹایزیشن  اور اس کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔علحیدہ میٹنگوں میں،جناب نیگی نے ناگ وین میں این ایچ پی سی کے پاروتی -2اور پاروتی -3پروجیکٹوں میں مزدوروں کے مروجہ معاملات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی۔انہوں نے بہالی کے پاروتی پاور اسٹیشن میں جاری مختلف سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016XSP.jpg

دونوں منصوبوں کے انچارج جی ایم نے سی ایل سی کم ڈی جی لیبر کو مختلف لیبر قوانین کی تعمیل کے بارے میں آگاہ کیا۔ جناب نیگی  نے این ایچ پی سی کے دونوں منصوبوں میں لیبر قوانین کی تعمیل کی حیثیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S5FV.jpg

چیف لیبر کمشنر اور ڈی جی ، لیبر بیورو نے اٹل سرنگ کا بھی دورہ کیا اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے سینئر عہدیداروں اور سرنگ کی مختلف سرگرمیوں میں مصروف ٹھیکیداروں سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں ، بی آر او کے عہدیداروں ، جو سڑک کی تعمیر کا ایک ادارہ ہے ، جو 1960 میں وزارت دفاع کے تحت تشکیل دیا گیا تھا ، نے سرنگ کے کام اور اس سے متعلق دیگر پہلوؤں کی تفصیلی پیش کش کی۔ جناب  نیگی نے بی آر او اور ٹھیکیداروں کے عہدیداروں کو لیبر قوانین اور نئ لیبر کوڈز کے نفاذ کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے لیبر کوڈز کی تعمیل ملازمین اور آجر دونوں کے لئے جیت کی صورتحال ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00318DY.jpg

سرنگ ، نو کلومیٹر سے زیادہ کی لمبائی پر مشتمل ، بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ذریعہ روہتانگ پاس کے نیچے تعمیر کی گئی ہے۔ اس نے رابطے میں بہتری لائی ہے ، جس سے سفر کے وقت اور منالی اور کیلاونگ کے درمیان مجموعی طور پر فاصلہ کافی حد تک کم ہوتا ہے۔

 

ش ح ۔ا م۔ر ب۔

U:5745



(Release ID: 1729296) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Punjabi