ارضیاتی سائنس کی وزارت

راجستھان، مغربی اتر پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب کے باقی حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش قدمی کی رفتار دھیمی پڑنے کے امکانات ہیں، کیونکہ حالات ساز گار نہیں ہیں اور عددی نمونوں کی پیش گوئی والے ہوا کے پیٹرن سے پیش گوئی کی مدت کے دوران خطے کے اوپر مسلسل بارش کے لئے ساز گار حالات کا کوئی اشارہ نہیں ملتا

Posted On: 20 JUN 2021 10:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20؍ جون  :

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے قومی موسمی  پیش گوئی مرکز کے مطابق:

(اتوار 20 جون 2021،  رات؛ اجرا کا وقت : ہندوستانی وقت کے مطابق 8 بجے)

کُل ہند موسم کا خلاصہ اور  پیشین گوئی بلیٹن

  • راجستھان، مغربی اتر پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب کے باقی حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی مزید  پیش قدمی کی رفتار دھیمی پڑنے کے امکانات ہیں، کیونکہ حالات ساز گار نہیں ہیں اور  عددی نمونوں کی پیش گوئی والے ہوا کے پیٹرن سے پیش گوئی کی مدت کے دوران خطے کے اوپر مسلسل بارش کے لئے ساز گار حالات  کا کوئی اشارہ نہیں ملتا۔
  • جنوب مشرقی اتر پردیش اور پڑوسی علاقوں کے اوپر  کم دباؤ کے علاقے کے اثر کے تحت  اگلے 24  گھنٹوں کے دوران مشرقی اترپردیش اور بہار میں کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش کے ہونے کا امکان ہے اور اس کے بعد بارش کی سرگرمیوں میں قابل ذکر حد تک کمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔
  • درمیانی کرہ فضائی کی سطحوں میں کم دباؤ والے علاقے کے طور پر مغرب سے آنے والی طوفانی ہواؤں اور مانسونک مشرقی ہواؤں کے اثر کے تحت، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران  اترا کھنڈ  کے اوپر  کہیں کہیں  بھاری بارش کے ساتھ  دور دور  تک ہونے والی  بارش کا  امکان ہے، جس کے بعد بارش کی سر گرمی میں نمایاں کمی  دیکھی جاسکتی ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران  مشرقی اتر پردیش  اور بہار میں  گرج کے ساتھ  زبردست بارش ہونے اور لگا تار بادل چھائے رہنے اور بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔ اس سے اترا کھنڈ ، مغربی بنگال ، سکم ، بہار ، مشرقی اتر پردیش، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ،  ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، کونکن اور گوا، گجرات، چھتیس گڑھ، کیرل و ماہے، لکشدیپ اور ساحلی وشمالی اندورنی کرناٹک کے زیادہ علاقوں پر  ؛ مغربی اترپردیش ، جھارکھنڈ، ودربھ،  چھتیس گڑھ، جنوبی اندرونی کرناٹک میں  کئی مقامات پر ؛ ہماچل پردیش، اڈیشہ ، وسطی مہاراشٹر، مدھیہ پردیش  کے کچھ مقامات پر اور جموں وکشمیر، لداخ، گلگت ، بلتستان کے علاوہ  مظفر آباد، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، راجستھان، مراٹھ واڑہ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، رائل سیما، تمل ناڈو، پڈو چیری، اور کرائیکل میں الگ الگ جگہوں پر گھروں سے باہر رہنے والے افراد  اور جانوروں کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کے بھی امکان ہیں۔

(تفصیلی معلومات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں)

براہ کرم مقامات سے  مخصوص پیشین گوئی اور انتباہ کے لئے موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ زرعی موسمیاتی مشاورت کے لئے میگودت ایپ اور بجلی سے متعلق انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار  انتباہ کے لئے ریاستی ایم سی ؍ آر ایم سی  ویب سائٹ پر جائیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- س ب- ق ر)

U-5713



(Release ID: 1729003) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi