صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق اپڈیٹ


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 29 کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی دو کروڑ 98 لاکھ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں جو ابھی لگائے جانے ہیں

Posted On: 21 JUN 2021 10:56AM by PIB Delhi

ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے حصہ کے دور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ کے مفت ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی براہ راست خریداری کو بھی آسان بنارہی ہے۔ٹیکہ کاری بھارت سرکار کی اس وبا کو قابو میں رکھنے کی جامع حکمت عملی کا ایک اٹوٹ ستون ہے۔ ساتھ ہی اس کی یہ ٹیسٹ ،پتہ لگانے ،علاج کرنے اور کووڈ کے مناسب برتاؤ کا بھی ایک حصہ ہے۔

کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی نرم اور تیز مرحلہ 3 کی حکمت عملی کا نفاذ پہلی مئی 2021 سے شروع ہوا تھا۔

اس حکمت عملی کے تحت  ہرماہ کسی بھی دو اساز کمپنی کی  سینٹرل ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل )کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکوں کا 50فیصد بھارت سرکار  کے ذریعہ  خریدا جائے گا۔ وہ  یہ خوراکیں مفت  میں ریاستی سرکاروں کو دستیاب کراتی رہے گی جیسا کہ پہلے کیا جارہا تھا۔

اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 29 کروڑ 35 لاکھ 4 ہزار 820 ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں۔بھارت سرکار کے ذریعہ یہ ٹیکے (فری آف کاسٹ چینل ) اور براہ راست ریاستوں کی طرف سے کی گئی خریداری کے زمرے کے تحت فراہم کئے گئے ہیں۔

ان میں سے 26 کروڑ 36 لاکھ 26 ہزار884 ٹیکوں کی کھپت ہوچکی ہے جن میں ضائع ہونے والے ٹیکے بھی شامل ہیں(آج صبح 8 بجے دستیا اعداد و شمار کے مطابق)۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب  بھی دو کروڑ 98 لاکھ سے زیادہ (29877936) ٹیکے دستیاب ہیں جو ابھی لگائے جانے ہیں۔

مزید یہ کہ 2310 سے زیادہ ٹیکے ابھی آنے باقی ہیں اور اگلے تین دن کے اندر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اسے حاصل کرلیں گے۔

 

 

 

*************

ش ح-ح ا- م ش

U. No.5707


(Release ID: 1728956) Visitor Counter : 162