وزیراعظم کا دفتر

ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا پروزیراعظم کا خطاب


ہر ملک،سماج اور فرد کے لیے دعا کی

ایم –یوگا ایپ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس ایپ سے 'ون ورلڈ ون ہیلتھ' کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی

یو گا نے لوگوں کو دنیا بھر میں وبا کے خلاف جنگ میں اعتماد اور مضبوطی عطا کی: وزیراعظم

کورنا کے صف اول کے کارکنان نے یوگا کو اپنی ڈھال بنایا اور اس کے ذریعہ مریضوں کی مدد بھی کی: وزیراعظم

یوگا منقسم ہونے کی بجائے متحد ہونے کا نام ہے۔تجربے کا تسلیم شدہ راستہ،یکجہتی کا ادراک یوگا ہے: وزیراعظم

'واسودیو کٹمبکم'کے منتر کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے: وزیراعظم

آن لائن کلاسوں کے دوران یوگا سے بچوں میں کورونا کے خلاف جنگ کرنے کی مضبوطی آئی: وزیراعظم

Posted On: 21 JUN 2021 8:02AM by PIB Delhi

نئی دہلی،21/جو ن ۔   وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے کہا کہ وبا کے باوجود، اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن کے عنوان ’’یوگا برائے بہتری‘‘ نے لوگوں کے حوصلے کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے ہر ملک، ہر سماج اور ہر فرد کی صحت کے لئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ ہم سب متحد ہوں گے اور ایک دوسرے کو مضبوطی عطا  کریں گے۔ وہ آج یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PH91.jpg

وزیراعظم نے کووڈ وبا کے دوران  یوگا کے کردار پر  گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یوگا  اس مشکل  وقت کے دوران مضبوطی کا ایک وسیلہ اور لوگوں کے لئے صبر وضبط کا ایک نمونہ  ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بہت سے ملکوں کے لئے یوم یوگا کو  اس وبا کے دوران  بھلا دینا  آسان تھا  کیونکہ یہ چیز  اُن کے کلچر کے مزاج میں شامل نہیں ہے۔ لیکن  اس کے بجائے  پوری دنیا میں  یوگا کے لئے  جوش وجذبہ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یوگا نے  لوگوں کو  دنیا بھر میں  وبا کے خلاف  جنگ میں  مضبوطی اور اعتماد  بخشنے کا کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے یاد دلایا کہ کس طرح کورونا کے صف اول کے سورماؤں نے  یوگا کو اپنی ڈھال بنالیا اور یوگا کے ذریعے  انہوں نے اپنے آپ کو مضبوطی  عطا کی اور کس طرح  لوگوں ، ڈاکٹروں اور نرسوں نے وائرس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے یوگا کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے  تنفس کے نظام کو مضبوط کرنے کی غرض سے  ماہرین  سانس لینے والی مشقوں  کی اہمیت  پر زور دے رہے ہیں، جن میں  پراناایام اور  انولوم ویلوم جیسی  یوگا کی مشقیں شامل ہیں۔

 تمل ناڈو کے عظیم سنت تھروولوور کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یوگا  مرض کی تحت تک پہنچ  جاتا ہے اور  علاج کرنے میں بہت کار آمد ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر  یوگا کی  شفا بخش خصوصیتوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے آن لائن کلاسوں کے دوران بچوں کے ذریعے یوگا کئے جانے اور یوگا کے ذریعے  امراض کے خلاف دفاعی قوت کے بارے میں مطالعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا  بچوں کو کورونا کے خلاف جنگ کرنے کے لئے تیار کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے یوگا کی بھر پور نوعیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ  جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت  کی بھی نگہداشت کرتی ہے۔ یوگا ہماری  اندرونی  مضبوطی سے ہمارا رابطہ قائم کرتی ہے اور ہمیں  تمام منفی قسم کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ یوگا کی افادیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’منقسم رہنے سے متحد ہونے کی طرف بڑھنے کا نام یوگا ہے۔ تجربے کے ایک مانے وسیلے، اتحاد کی حقیقت کو تسلیم کرنا یوگا ہے‘‘۔ اس سلسلے میں انہوں نے گورو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کا یہ جملہ نقل کی ’’ ہماری ذات کی معنی خدا اور دوسروں سے علیحدگی میں نہیں پائے جاسکتے، بلکہ یوگا  اور اتحاد  کو مسلسل حقیقی  شکل دینے میں پائے جاسکتے ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DZ31.jpg

وزیراعظم نے کہا کہ’واسودیو کٹمبکم‘ کا منتر، جس پر ہندوستان میں قدیم زمانوں سے عمل کیا جا رہا ہے، اب پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ہم سب کے سب ایک دوسرے کی بھلائی کے لئے دعا کر رہے ہیں، اگر  انسانیت کو کوئی خطرہ درپیش ہوتا ہے تو یوگا  اکثر وبیشتر ہمیں ایک بھر پور صحت کا راستہ دکھا تا ہے۔ وزیراعظم مودی نے  کہا کہ ’’یوگا ہمیں زندگی کا ایک خوشگوار ترین راستہ دکھا تا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یوگا  عام لوگوں کی صحت کی نگہداشت کے معاملے میں اپنا  احتیاطی اور مثبت کردار ہمیشہ ہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعلان کیا کہ آج ہندوستان اور عالمی ادارہ صحت نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ دنیا بھر میں  ایم- یوگا ایپ  حاصل کی جارہی ہے، جس کے ذریعے بہت سی زبانوں میں مشترک یوگا  قوانین پر مبنی  یوگا کی  بہت سی ویڈیوز  مہیا کرائی جائیں گی۔ اس اقدام کو جدید  ٹیکنالوجی اور قدیم علوم کے سنگم کی ایک بہترین مثال قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایم – یوگا ایپ  دنیا بھر میں یوگا کی  تشہیر میں مدد کرے گا اور  ’ون ورلڈ ون ہیلتھ‘ کے حوالے سے  کی جانے والی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F17B.jpg

گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں  یوگا کے اجتماعی سفر پر آگے بڑھتے رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یوگا کے پاس ہر شخص کی پریشانیوں کا علاج موجود ہے۔ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ یوگا اپنی خصوصی بنیاد  کو برقرار رکھتے ہوئے  ہر  فرد تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ آخر میں  وزیراعظم نے کہا کہ یوگا کے آچاریاؤں اور ہم سب کو  یوگا کو  ہر فرد تک پہنچانے کے اس عمل میں تعاون کرنا چاہئے۔

 

&nb

sp;

********

 

( ش ح ۔س ب ۔ق ر)

21-06-2021

U- 5701



(Release ID: 1728954) Visitor Counter : 256