ارضیاتی سائنس کی وزارت

اگلے 5 دنوں کے دوران ملک کے کسی بھی حصے میں گرم ہوائیں (لو) چلنے کا امکان نہیں ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUN 2021 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20جون،2021۔بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق:

 (جاری کرنے کی تاریخ اور وقت: 20 جون 2021، وقت: 1600 بجے بھارتی معیاری وقت)

درجہ حرارت کی موجودہ صورتحال اور اگلے 5 دن کے لئے انتباہ

گزشتہ کل کے دن کے درجہ حرارت کا منظر:

لو کا اثر:- ملک کے کسی بھی حصے میں لو کا کوئی اثر نہیں رہا۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:- 19 جون 2021 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.0 ڈگری سیلسیس سے زیادہ صرف مغربی راجستھان میں چند مقامات پر ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مغربی راجستھان کے گنگا نگر میں 41.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

آج ریکارڈ کی گئی کم سے کم درجہ حرارت کی صورتحال:

رات کو تیز گرمی: ملک کا کوئی بھی حصہ رات کو گرم نہیں رہا۔

کم سے کم درجہ حرارت: - آج عام سے کم درجہ حرارت چند مقامات پر ریکارڈ کیا گیا۔ اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم اور انڈمان و نکوبار جزائر میں کچھ مقامات پر 1.6 ڈگری سیلسیس سے 3.0 ڈگری سیلسیس تک معمول سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

 (گرافکس پیش گوئی اور مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں)

مخصوص مقام کے موسم سے متعلق پیش گوئی اور انتباہ کے لئےموسمایپ ڈاؤن لوڈ کریں، زرعی موسمیاتی مشوروں کے لئےمیگھدوتایپ اور بجلی گرنے کی وارننگ کے لئے دامنیایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلع وار موسم کی پیش گوئی اور انتباہ کے لئے ریاستی محکمہ موسمیات کے دفتر / علاقائیموسمیاتی آفس کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں۔

*******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5690


(ریلیز آئی ڈی: 1728919) وزیٹر کاؤنٹر : 200
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil