سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

باٹیو ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) نے شمال مشرقی خطے میں زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ، حیاتیاتی ٹیکنالوجی فارمر پروگرام کے تحت کال جاری کی ہے

Posted On: 19 JUN 2021 1:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19جون 2021:   حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) نے اپنے مشن پروگرام ’’بایوٹیک-کرشی زراعتی اختراعی سائنس ایپلی کیشن نیٹ ورک(بایو ٹیک- کسان)‘‘ کے ایک حصے کے طو رپر شمال مشرقی خطے کے لیے ایک خصوصی کال جاری کی ہے جس کا مقصد شمال مشرقی خطے کے کسانوں کے  مقامی مسائل کو سمجھنا اور انھیں سائنسی طریقے سے حل کرنا ہے۔

بایو ٹیک- کسان، سائنسدانوں کے ساتھ کسان کی شراکت داری کی اسکیم ہے جسے 2017 میں شروع کیا گیا تھا اس کا مقصد زرعی جدت کے لیے کاشتکاروں کے ساتھ سائنس کی لیباریٹریوں کو جوڑنے کے لیے  جدید حل اور ٹیکنالوجیوں کو تلاش کرنا ہے جن کو فارم کی سطح پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 146 بایوٹیک- کسان ہب قائم کیے جاچکے ہیں جو ملک کے تمام 15 زراعتی آب وہوا کے زونوں اور 110 ایسپائیریشنل اضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعے اب تک  دو لاکھ سے زیادہ کسانوں کو اپنی زرعی پیداوار بڑھانے اور آمدنی میں اضافہ کرنے کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں بھی  200 سے زیادہ کاروباری ادارے  قائم ہوئے ہیں۔

موجودہ کال خاص طور پر ملک کے شمال مشرقی خطے پر مرکوزہے کیونکہ یہ خطہ بنیادی طور پر زراعت پر منحصر ہے اور زرعی سرگرمیوں میں اس خطے کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی  زراعتی سرگرمیوں سے وابستہ شعبے میں معاش کے حصول کے لیے مصروف عمل ہے۔ تاہم یہ شعبہ ملک کے صرف 1.5 فیصد غذائی اجناس کی پیداوار کرتا ہے اور اسے اب بھی گھریلو استعمال  کے لیے اناج برآمد کرنا ہوتاہے۔ شمال مشرقی خطے میں مقام مخصوص فصلوں، باغبانی اور باغات کی فصلوں ، ماہی  گیری اور مویشیوں کی پیداوار کو فروغ دے کر زرعی سرگرمیوں میں مصروف آبادی کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود  ہے۔

شمال مشرقی خطے میں بایو ٹیک- کسان کو نافذ کیا جائے گا جس کا مقصد کاشتکاری کے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں ، خصوصاً اس خطے کی خواتین کسانوں سے جوڑنا ہے۔ شمال مشرقی خطے میں  قائم کیے گئے ہبس، جو ملک بھر کے اعلیٰ سائنسی اداروں کے ساتھ ساتھ ریاستی زرعی یونیورسٹیوں (ایس اے یو) / کرشی وگیان مراکز (کے وی کے) / ریاستی زرعی توسیع کی خدمات / نظام اور شمال مشرقی خطے میں موجود دیگر کسان تنظیموں کے مظاہرے کے لیے نیز ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے  اور اس کے مطابق کسانوں کو تربیت فراہم کرنے میں تعاون کریں گے۔

کال کے بارے میں تفصیلات :http://dbtindia.gov.in/latest-announcement/special-call-biotech-kisan-north-east-region-india پر دستیاب ہیں۔

مزید معلومات  کے لیے : حکومت ہند کے محکمہ بایو ٹیکنالوجی(ڈی بی ٹی) کے مواصلاتی سیل سے رابطہ کریں۔

@DBTIndia

www.dbtindia.gov.in

بایو ٹیکنالوجی محکمے کے بارے میں

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت  بایو ٹیکنالوجی کا محکمہ(ڈی بی ٹی)، زراعت و صحت کی دیکھ بھال ، جانوروں کی سائنس، ماحولیات اور صنعت میں اپنی ترقی اور استعمال کے ذریعے ہندوستان  میں بایو ٹیکنالوجی کی ترقی  کو فروغ دینے  اور بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔

*****

U.No.5664

(ش ح - اع - ر ا)                                      


(Release ID: 1728666) Visitor Counter : 246


Read this release in: English , Hindi , Punjabi