الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

نیشنل  انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی ) نے اپنا 18 واں یوم تاسیس منایا


اس موقع  پر  ’’ ڈجیٹل معیشت  -بڑھتا دائرہ ‘‘ پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا

این آئی ایکس آئی ہرڈاٹ ان صارف کو  مانگ کے مطابق 10جی بی اسپیس کے  ساتھ ذاتی نوعیت کا ای میل فراہم کرے گا: پروگرام  کے دوران سکریٹری، ایم ای آئی ٹی  وائی،  جناب اجے ساہنی کا اعلان

Posted On: 19 JUN 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 جون 2021 :

نیشنل  انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی ) نے آج  اپنا 18 واں یوم تاسیس منایا۔ پچھلے 18برسو ں  سے ، این آئی ایکس آئی بھارتی  انٹرنیٹ ماحولیاتی نظام میں تعاون کررہا ہے۔ این آئی ایکس آئی  ملک کا پہلا انٹرنیٹ ایکسچینج ہے جو ملک کے اندر گھریلوٹریفک کی روٹنگ کے مقصدسے ،اسے براہ راست امریکہ /بیرون ملک لے جانے کے بجائے ،آئی ایس پیز  کے ایک دوسرے کے ساتھ نیٹ  ورک کے استعمال کی سہولت فراہم کرتاہے ، اس کے  نتیجہ میں بہتر معیاری خدمات حاصل ہوتی ہیں  اور انٹرنیشنل بینڈوڈتھ پر بین الاقوامی کرنسی کی بچت  کرکے  آئی ایس پیز کے لیے بینڈوڈتھ پر آنے والے خرچ کو کم کرتاہے۔این آئی ایکس آئی  ڈاٹ ان رجسٹری بھی ہے   جو بھارت کے کنٹری کوڈ کے اعلی سطحی ڈومین (سی سی ٹی ایل ڈی )-ڈاٹ ان کابندوبست  بھی دیکھتاہے ۔این آئی ایکس آئی  ملک کے  نیشنل انٹر نیٹ رجسٹری کا بندوبست بھی دیکھتاہے  اور انٹر نیٹ پروٹوکول ایڈریس (آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6)ا ور آٹونومس سسٹم نمبرزبھارتی ایفلی ایٹس کو فراہم کرتاہے ۔

ایکسچینج کے 18 سال مکمل ہونے کے موقع پر ، نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا نے ‘‘ ڈیجیٹل معیشت - بڑھتا دائرہ ’’ پرایک ویبنار کا انعقاد کیا ۔ ویبنار کی صدارت بھارت سرکار کے ایم ای آئی ٹی وائی سکریٹری  جناب اجے پرکاش شاہنی نے کی اور اس کی نظامت این آئی ایکس آئی  کے سی ای او جناب انل کمار جین  اور پینلسٹ  ایڈوائزری کے بانی اور سی ای او جناب ٹی وی رام چندرن ، ایشیا پیسیفک ٹاپ لیول ڈومین ایسوسی ایشنز کے جنرل منیجر جناب لیوند ٹوڈورو ، پرائم پارٹنرس کے بانی اور سی ای او جناب نیلے ورما اور اے پی این آئی سی ایکزکٹیو کونسل کےچیئرمین جناب گورو راج اپادھیائے  کے ذریعہ کی گئی۔ ان لوگوں نے ویبنار  کے دوران اپنے خیالات بھی مشترک کئے۔

ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے کہا کہ ‘‘ سرکار اور ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعہ مسلسل  ڈیجیٹل ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت عالمی ڈیجیٹل مسابقتی درجہ بندی میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی ذہن میں رکھنا اہم ہے کہ جیسے جیسے بھارت اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے روزگار کے مواقع بھی تیزی سے پیدا ہوں گے۔ ڈیجیٹل پروڈکٹویٹی میں اضافے کی وجہ سے بھارت میں 2025 تک لاکھوں روزگار پیدا ہونے کی صلاحیت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت 2025 تک ایک ٹریلین ڈالر والی معیشت کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ یہ ایک دلچسپ سفر ہے  اور ہم ایم ای آئی ٹی وائی میں اس ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہے ہیں۔ ڈیجیٹل کا مستقبل اس سے تابناک کبھی نہیں نظر آیا’’۔

مجموعی ترقی کے مطابق این آئی ایکس آئی کے توسط سے انٹرنیٹ ٹریفک مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ این آئی ایکس آئی کو انٹرنیٹ ڈومین کو دیسی بنانے اور ویب سائٹ کو ڈاٹ ان ایڈریس کے ساتھ رجسٹر کرانے کے لئے ترغیب دینے کا کریڈٹ بھی جاتا ہے۔ اس کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت کے ڈاٹ ان ڈومین کے 27 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ہوگئے   ہیں۔

اس کامیابی سے بھارت کنٹری -سنٹرک  ٹاپ لیول ڈومین ڈیولپمنٹ میں ایشیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے مقامی کنٹینٹ کو بڑھاوا دینے کے لئے ڈاٹ بھارت پہل کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ایم ای آئی ٹی وائی سکریٹری  سکریٹری نے اس ویبنار کے توسط سے  یہ بھی اعلان کیا کہ این آئی ایکس آئی ہر ڈاٹ ان صارف کو 10 جی بی اسپیس کے ساتھ ایک انفرادی نوعیت کا ای میل فراہم کرے گا۔  یہ ای میل صارف کی مانگ پر دستیاب ہوگا۔ ایک صارف مفت ذاتی نوعیت کا ای میل حاصل کرنے کے لئے  www.registry.in سے رابطہ کرسکتا ہے۔ یہ شاید دنیا میں کسی بھی سی سی ٹی ایل ڈی کے ذریعہ ایک انوکھی پیشکش ہے۔

این آئی ایکس آئی کے سی ای او جناب انل کمار جین نے کہا کہ پانچ زبانوں سے شروع ہو کر ڈاٹ بھارت ڈومین اب سبھی 22 سرکاری زبانوں میں دستیاب ہے۔ 22 سرکاری بھارتی زبانوں میں ڈومین فراہم کرنے والا بھارت واحد ملک ہے۔

ویبنار میں تقریباً دنیا بھر کے 1000 شرکا نے حصہ لیا۔

اس موقع پر این آئی ایکس آئی نے  خصوصی  مہمان آئی سی اے ایس کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر جے دیپ کمار مشرا کی موجودگی میں ایک خصوصی پروگرام میں ملازمین ، رجسٹرار س، رجسٹرینٹس، معاونین  اور طویل عرصہ سے منسلک ممبران کو اعزاز سے نوازا۔

ٖڈاکٹر جے دیپ مشرا نے پچھلے  18 برسوں میں این آئی ایکس آئی کی کوششوں کو سراہا اور بھارت کے ڈیجیٹل تفویض اختیارات میں این آئی ایکس آئی کے رول کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔

 

این آئی ایکس آئی کے بارے میں

نیشنل انٹرنیٹ  ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے ۔ جو مندرجہ ذیل سرگرمیوں کے توسط سے بھارت کے شہریوں تک انٹرنیٹ ٹکنالوجی کی توسیع کے لئے 2003 سے کام کررہا ہے:

  1. انٹرنیٹ ایکسچینج جس کے توسط سے آئی ایس پی اور سی ڈی این کے بیچ انٹرنیٹ ڈیٹا  کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
  2. ڈاٹ آئی این رجسٹری، کنٹری کوڈ ڈومین اور ڈاٹ بھارت آئی ڈی این ڈومین کا بندوبست اور آپریشن۔
  3. آئی آر آئی این این انٹرنیٹ پروٹوکال کا بندوبست اور آپریشن ( آئی پی وی 4/ آئی پی وی 6)

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5668)

 



(Release ID: 1728665) Visitor Counter : 2337


Read this release in: Hindi , Tamil , English , Punjabi