بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی بھارت میں ملازمت  کے لئے  چوٹی کی 50 کمپنیوں میں شامل


جی پی ٹی ڈبلیو ادارے نے سال 2021 میں ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنے والے آجروں میں مقام بنایا

Posted On: 19 JUN 2021 3:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 جون 2021 :

این ٹی پی سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو ہے جسے مسلسل 15 ویں سال بھارت میں ملازمت کے لئے بہترین اداروں میں سے ایک کی شکل میں  مقام  ملا ہے۔

این ٹی پی سی بھارت کے سرفہرست 50 بہترین مقامات میں مسلسل شامل ہونے والی واحد پی ایس یو ہے۔ این ٹی پی سی پچھلے سال کے 47 ویں مقام سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال 38 ویں مقام پر آگیا ہے۔ اس نے ملک کی تعمیر کے بیچ 2021 میں بھارت کے بہترین آجروں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ سال در سال جی پی ٹی ڈبلیو کے بہترین کام کے مقام کی فہرست میں آنا کمپنی کے کام کرنے کے طریقہ اور ملازمین کے تئیں بہتر نظریقہ کا ثبوت ہے۔

گریٹ پلیس ٹو ورک سرٹیفکیشن  سب سے اہم ‘ آجر کی پسند’  کا ثبوت ہے، جسے حاصل کرنے کی کوشش کمپنیاں کرتی ہیں۔ اس سرٹیفکیشن کی دنیا بھر میں ملازمین اور آجروں کے ذریعہ یکساں طور پر منظوری حاصل ہے اور اس کے ذریعہ بہترین کام کرنے کے ماحول ، لوگوں کے زیادہ اعتماد کے معیارات پر پرکھنے کی وجہ سے  سرٹیفکیشن کو  ‘گولڈ اسٹینڈرڈ’ کی شکل میں بھی منظوری حاصل ہے۔

جی پی  ٹی ڈبلیو ادارے نے اپنا تجزیہ این ٹی پی سی کی انسانی وسائل کی روایتوں اور پالیسیوں کے آڈٹ کے ساتھ ساتھ تنظیم کے کام کے کلچر پر ملازمین سے شناخت ظاہر کئے بغیر فیڈبیک، کی بنیاد پر کیا ہے۔ جس میں ملازمین کے اعتماد  کا معیار، احترام، غیرجانب داری  اور معتبریت ، فخر اورہم آہنگی  جیسے پہلو شامل ہیں۔

این ٹی پی سی نے مارچ 2021 میں سی آئی آئی ایچ آر ایکسلی لینس رول ماڈل ایوارڈ بھی جیتا، جو ملک میں پیوپل منیجمنٹ  کے شعبے میں اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔

*******

 

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5669)

 


(Release ID: 1728662) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil