وزارت دفاع

سی اے ایس کا خطاب : 19 جون ، 2021 کو اے ایف اے میں مشترکہ گریجویشن پریڈ

Posted On: 19 JUN 2021 11:24AM by PIB Delhi
  • ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف  تربیتی کمانڈ، کمانڈینٹ ایئر فورس اکیڈمی ، فخر سے سرشار والدین اور رشتے دار جو اپنے اسکرین پر رواں پریڈ دیکھ رہے ہیں، انسٹرکٹرز و اسٹاف، پریڈ میں فلائٹ کیڈٹس ، خواین و حضرات۔
  • اے ویری گڈ مارننگ صدر جمہوریہ کے کمیشن سے سرفراز کیے جانے والے  161 گریجویٹنگ افسران کو مبارکباد۔
  • ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو میری طرف سے ان کی تربیت کے دوران ان کی غیرمعمولی کارکردگی پر اور بھارتی بحریہ کے چھ افسران نیز بھارتی ساحلی گارڈ کے چھ افسران کو بھی ان کے باوقار ونگز پر بھی مبارک باد ۔ گوڈ شو ، اسے جاری رکھیے۔
  • آج کی یہ مشترکہ گریجویشن پریڈ تاریخی نوعیت کی ہے کیونکہ تربیتی بنیادی ڈھانچے پر شدید کووڈ مجبوریوں کے باوجود آپ نے  اپنی تربیت پوری کرنے میں کامیابی حاصل کی وہ بھی مقررہ وقت کے اندر اندر ۔ درحقیقت ایئر فورس اکیڈمی میں پچھلے ایک سال میں 20500  گھنٹے سے زیادہ پرواز کیں، جو ہماری تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔  اس سنگ میل طے کرنے پر  اور ہمارے تربیتی نصاب میں اہم اضافوں پر عمل درآمد پر میری خصوصی ستائش۔
  • یقیناً ، یہ دن  آپ میں سے ہر ایک کی طرف سے  کیے گئے جذبے کے اظہار  اور انسٹرکٹرز کی طرف سے کیے گئے تعاون کے تئیں  ایک عظیم دن ہے ۔
  • میں اس موقعے پر رہنمائی ، تربیت اور تدریس پر اپنے سبھی تربیتی اداروں اور اساتذہ کی طرف سے کی گئی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں: نہ صرف  ایک فوجی رہنما ہونے کے بنیادی اصولوں پر بلکہ مشن ، دیانتداری اور مہارت کے بھارتی فضائیہ  کے کلیدی اقدار آپ کے اندر جگانے کے لیے دی۔
  • ان کلیدی اقدار کو زندہ رکھنا اور بے لوث جذبے اور قربانی کے ذریعے ہماری شاندار روایات کا تحفظ کرنا آج سے آپ کا فرض منطقی ہوگا۔
  • میں فخر کے جذبے سے سرشار ان سبھی والدین کا بھی گہرائی کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی  مشقت والی تربیت کی مصروفیات  کے دوران اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کا ساتھ دیا۔ میں اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں کہ آپ کی اولادیں تربیت کے دوران گھر نہیں لوٹیں اور وہ اپنے خوابوں کو پورا  کرنے میں انتھک طریقے سے مصروف رہیں۔ آپ کو والدین اور کنبہ ہونے کے طور پر اس حقیقت پر فخر ہونا چاہیے کہ آپ کی رہنمائی ، مدد اور حوصلہ افزائی سبھی لوگوں کے سامنے ہے؛ جیساکہ آپ کے بچے  پریڈ گراؤنڈ  میں کھڑے ہیں۔ اپنی نیلی وردی میں نہایت دلکش انداز میں موجود ہیں اور ان کی شخصیت بھارتی فضائیہ کے ایک جذبے سے سرشار اور پراعتماد افسران میں منتقل ہو چکی ہے۔
  • ان سبھی گریجویشن کرنے والے افسران کے لیے میرا بس یہی کہنا ہے۔ اب سے کچھ ہی دیر بعد آپ کمیشنڈ افسران کے طور پر بھارتی فضائیہ میں پہلا قدم رکھیں گے ۔جیسے ہی آپ قدم رکھ رہے ہیں ، آپ کےلیے یہ جاننا لازمی ہے کہ آپ نے کہاں پیش قدمی کی ہے اور کیا بڑی بڑی ذمہ داریاں آپ کے کندھوں پر آجائیں گی۔
  • بھارتی فضائیہ  اس تاریخی یکسر تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ زبردست ٹکنالوجی اور کا تیزی سے استعمال اور ہمارے کام کاج کے ہر پہلو میں نبرد آزمائی کی طاقت اتنی شدید کبھی نہیں رہی  جتنی اب ہے۔
  • بنیادی طور پر یہ بے مثال اور تیزی سے ابھرنے والے سکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے ہے جو ہمیں در پیش ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پڑوس اور اس سے اگلے خطوں میں ابھرتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی غیریقینی صورتحال بھی ہے۔
  • پچھلی کچھ دہائیوں میں کسی بھی تنازعہ میں فتح حاصل کرنے میں فضائی طاقت کا اہم رول واضح طور پر قائم ہوا ہے۔  اسی پس منظر میں میں جو فضائیہ کی صلاحیت میں جاری اضافہ زبردست اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔
  • زندگی کے اس موڑ پر آپ بہت ہی خوش قسمت ہیں کہ آپ بھارتی فضائیہ میں شامل ہو رہے ہیں۔ پائلٹوں کو جنگجو طیارے حاصل ہوں گے جو مختلف قسم کے باصلاحیت ہتھیاروں سے لیس ہوں گے اور نیٹ ورک سے مربوط ہوں گے۔  ٹرانسپورٹ اور ہیلی کاپٹر کے بیڑے  سی -17، سی -130  اور اے ایل ایچ، سے لیس ہیں ، چنوک  اور اپاچے طیارہ جو جدید ترین نوعیت کا ہے اور  جنگ  یا ایچ اے ڈی آر صورت حال میں مساویانہ طور پر موثر طریقے سے تعاون دینے کا اہل ہے۔ انجینئروں کو ای – ایم ایم ایس پر مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی  جو  دنیا میں طیارے کی دیکھ بھال کے بندوبست کے سب سے بڑے مربوط نظاموں میں سے ایک ہے،  جو ہم نے الگ الگ قسم کے طیاروں میں قائم کیا ہے ۔ کنٹرولروں کو ایم اے ایف آئی ماحول میں ڈیجیٹائزڈ اور نیٹ ورک سے مربوط آئی اے سی سی ایس نظام استعمال کرتے ہوئے بڑی شکل میں جنگجو طیاروں پر مہارت حاصل کرنا ہوگی۔ لاجسٹک کے ماہرین کو ہتھیاروں کے بندوبست سے متعلق پوری طرح خودکار بنائے گئے اور کمپیوٹرائزڈ نیٹ ورک کے ذریعے خریداری اور دوبارہ سپلائی کو جاری رکھنے کے لیے خود کار نظام کا استعمال کرنا ہوگا۔ آپ سب کو پوری طرح بغیر کاغذ والی ای – حکمرانی کے ساتھ یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا جو پوری بھارتی فضائیہ میں بنیادی انتظامیہ کی استعداد میں اضافہ کرنے کے لیے موزوں ہوگا۔
  • میرا ہمیشہ سے اس بات میں یقین رہا ہے کہ آپ جس پیڑھی سے تعلق رکھتے ہیں وہ ٹکنالوجی سے مالا مال ہیں اور ڈیجیٹل خلاء کو استعمال کرنے پر اسے عبور حاصل ہے۔ اب آپ کے لیے اسے ثابت کرنے کا وقت ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جس ماحول میں آپ قدم رکھیں گے تو یہ پورٹلز نہ صرف آپ کے لیے چیلنج ہوں گے بلکہ آپ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں گے۔  آپ کو زمین پر دوڑنے کی بھی ضرورت ہوگی اور بھارتی کی فضائیہ کے امیدوں کے مطابق آپ کو محنت بھی کرنا ہوگی۔ اسی بات کو ذہن  میں رکھتے ہوئے این ڈی اے میں بھارتی فضائیہ کے کیڈٹس کے لیے بی ٹیک ڈگری کو لازمی قرار دیا گیا تھا اور مجھے یہ کہنے میں خوشی ہو رہی ہے کہ پرواز کرنے سے متعلق شاخ کے 87 گریجویٹنگ افسران میں سے 81 افسران بی ٹیک ہیں۔  مجھے یقین ہے کہ اس سے جدید پلیٹ فارموں ، ہتھیاروں، سینسرز اور ٹکنالوجی کو استعمال کرنے میں سہولت ہوگی۔ ٹکنالوجی میں ان تمام عزتوں کے ساتھ نوجوان رہنماؤں کے طور پر آپ کو یہ جاننا چاہیے کہ بھارتی فضائیہ کی اصل طاقت ہمارے عوام ہیں اور آپ کو اس طاقت کو ہمیشہ پروان چڑھانا چاہیے۔
  • کام کاج کی تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی فضائیہ کووڈ – 19 وبا کے خلاف ملک کی لڑائی میں سرگرمی کے ساتھ مدد بھی کرتی رہی ہے۔  بھارتی فضائیہ میں سرگرم ٹیکہ کاری اور سخت کووڈ ڈسیپلین نے ہمیں کووڈ سے متعلق سبھی کاموں کو جنگی پیمانے پر انجام دینے کا اہل بنا دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی بھاری وزن لے جانے والی صلاحیت کو کووڈ سے متعلق اہم آلات لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا ؛ جس میں ہمارے ٹرانسپورٹ کے بیڑے نے پوری دنیا میں اور گھریلو طور پر اپنی بڑی کوششوں کے تحت دو مہینے کے اندر 3800 سے زیادہ گھنٹے تک اہم آکسیجن ٹینکرز پہنچائے۔ نیز اس نے سبھی متعلقہ طبی آلات اور سامان پہنچایا۔ آپ سبھی لوگ ایسے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جہاں  اپنی پوری وسعت کے ساتھ  اس سطح پر کام کیا جاتا ہے۔
  • آپ سبھی کے لیے یہ  بات ذہن میں رکھنی ضروری ہے  کہ مستقبل کے رہنماؤں کے طور پر  آپ اولیو گرین اور وھائٹ میں اپنے  ساتھیوں کے ساتھ شانہ با شانہ کھڑے رہیں گے اور مربوط کارروئیاں انجام دیں گے۔  آپ آنے والے برسوں میں اس اہم راہداری کا ایک اٹوٹ حصہ ہوں گے۔
  • اپنی بات ختم کرنے سے پہلے  میں نئے شامل شدہ افسران کو ان کی حصولیابیوں پر ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں۔  جیسے جیسے آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں میں آگے بڑھیں گے ، ہر ایک چیلنج کو عزم مصمم اور حوصلے کے ساتھ سامنا کریں گے ۔ خود کو باوقار اور معزز طریقے سے آگے بڑھائیں گے اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیارات کو اپنا مقصد بنائیں گے۔  ذاتی مثال  سے قیادت کیجیے  اور بھارتی فضایہ کی اقدار اور ثقافت کو برقرار رکھیے  - ایسے ہمیشہ ہر وقت۔

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5655



(Release ID: 1728586) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil