سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نیا سافٹ ویئر ان مریضوں کی شناخت کرنے میں مدد کرتا ہے جنہیں وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوتی ہے ، اس طرح ان مریضوں کے لیے ایمرجنسی اور آئی سی یو کی فوری ضرورت کا پتہ لگایا جاسکتا ہے

Posted On: 19 JUN 2021 9:05AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 19 جون         ایک سافٹ ویئر اب ان مریضوں کی شناخت کرسکتا ہے جنہیں ممکنہ طور پر آئی سی یو میں وینٹیلیٹر کی مدد کی ضرورت ہو اور بروقت مریض کو ریفر کرنے سے ہنگامی حالت سے پہلے ضروری انتظامات کرنے میں مدد ملے ۔ کووڈ سیوریٹی سکور (سی ایس ایس) نامی سافٹ ویئر ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو الگورتھم پر مشتمل ہے  اور کورونا سے متاثر مریضوں کی ایک خاص طریقہ کار سے پیمائش کرتا ہے۔ یہ ہر مریض کے لیے پہلے سے ایک مرتب شدہ متحرک الگورتھم کے سہارے متعدد بار اسکور کرتا ہے اور گرافیکل ٹرینڈ میں اس کی نقشہ سازی کرنے کے لیے ایک کووڈ سیوریٹی اسکور (سی ایس ایس) فراہم کرتا ہے۔

اس  سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کا استعمال کولکاتہ اور نواحی علاقوں میں تین کمیونٹی کوویڈ کیئر مراکز میں کیا جارہا ہے جس میں  کولکاتہ کے بیرک پور میں ایک 100 بستروں پر مشتمل گورنمنٹ کووڈ کیئر مرکز بھی شامل ہے۔

وبائی مرض کے دوران اچانک آئی سی یو اور دیگر ہنگامی ضرورتو ں کو پورا کرنا اسپتالوں کے لیے ایک چیلنج رہا ہے۔ ایسے حالات کے بارے میں بروقت معلومات صحت کے بحران سے بہتر طریقے سے  نمٹنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

کولکاتہ کے فاونڈیشن فار انوویشن ان ہیلتھ، محکمہ سائنس و ٹکنالوجی ، حکومت ہند  کےسائنس فار ایکویٹی ، امپاورمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ (سیڈ) کے تعاون اور آئی ای ٹی گوہاٹی  کے اشتراک سے  ڈاکٹر کیون دھالیوال ، ایڈنبرگ  یونیورسٹی اور ڈاکٹر ساینتن بندھوپادھیائے ، ڈبلیو ایچ او (جنوبی ایشیاء خطے کے علاقائی دفتر) کے سابق معاون کے تعاون سے ایک الگورتھم تیار کیا ہے، جو کووڈ مریضوں کی علامات ، نشانیاں ، اہم طریقہ کار، جانچ رپورٹ اور کووڈ سے متاثر مریضوں  کی تشخیص کرتا ہے اور ہر مریض کو ایک پہلے سے طے شدہ محرک الگورتھم کی مدد سے اسکور کرتا ہے۔ اس طرح ایک کووڈ سیوریٹی اسکور (سی ایس ایس) فراہم کرتا ہے۔

نیشنل سکلز کوالی فیکیشنز فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ماڈل میں تربیت حاصل کرنے والے اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، حکومت ہند  کے ذریعہ سند یافتہ فرنٹ لائن صحت کارکنان کو ان تمام پیرامیٹر کو ایک ٹیبلٹ کمپیوٹر میں ریکارڈ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے،  جس میں یہ سوفٹویئر موجود ہوتا ہے۔

'سی ایس ایس' کو باقاعدگی سے دور دراز کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ متعدد بار نگرانی کی کی جاتی ہے ، جس سے ہر مریض کے لیے ڈاکٹر کے مشورے کا وقت کم ہو جاتا ہے اور ڈاکٹروں  کو مریضوں کا معائنہ کرنے کے لیے آنے کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ یہ ایک آئی سی یو اور ریفرل میں وینٹیلیٹر کی ضرورت  والے مریضوں کی فوری شناخت کرنے میں معاون ہو سکتا ہے، ان لوگوں کے لئےاسپتال ریفرل کو کم کیا جاسکتا ہے جنہیں شدید نگہداشت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ، اس طرح اسپتال میں مزید بستروں کی دستیابی ہو پائے گی۔ اس سے ان مریضوں کی طبی نگرانی  کرنےمیں بھی مدد ملے گی جو علاج کےخرچ کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں یا گھر کی خراب حالات کی وجہ سے گھر میں آئسولیشن میں نہیں رہ سکتے ہیں۔

یہ سہولت صرف ’بستروں اور آکسیجن کی معاونت والے’ کووڈ کیئر مراکز ' کے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے لیکن جارحانہ وینٹیلیشن  کے لیے اس میں کوئی سہولت دستیاب  نہیں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W2L2.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5650


(Release ID: 1728540) Visitor Counter : 345