وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے بھارت میں دیہی سیاحت کے فروغ کے لیے  قومی حکمت کے مسودے اور خاکے پر رائے طلب کی ہے  - جو آتم نربھر بھارت کی جانب ایک قدم ہے


تجاویز 30 جون ، 2021  یا اس سے پہلے وزارت کو بھیجی جا سکتی ہیں

Posted On: 18 JUN 2021 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 جون،  2021/سیاحت کی وزارت کا اصل مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور اس کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ سہولیات بھارت میں آنے اور جانے والے افراد دونوں کے لیے ہوں گی۔ سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے  کو فروغ دینا ، سیاحت میں آسانی کو یقینی بنانا، سیاحت سے متعلق مصنوعات کو فروغ دینا، اس شعبے میں توجہ کو مرکز ہیں۔ سیاحت کی وزارت نے دیہی سیاحت کی زبردست صلاحیت کو پہچانا ہے اور وہ سیاحت کے اس زبردست میدان کے فروغ اور ترقی کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔ ملک میں سیاحت سے متعلق زبردست مصنوعات کی نشاندہی ، اس کے تنوع ، ترقی اور فروغ کی سیاحتی مصنوعات وزارت کی پہل ہے۔ تاکہ موسم کے پہلو پر غلبہ حاصل کیا جا سکے اور بھارت کو  365 دن ولا ایک سیاحتی مقام بنایا جا سکے۔ نیز سیاحوں کے لیے اسے ایک دلچسپ ملک بنایا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہاں دوسرے ملکوں کی بنسبت سیاح زیادہ آسکیں۔

سیاحت کی وزارت نے  بھارت میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لیے قومی حکمت عملی کا ایک مسودہ اور خاکہ تشکیل دیا ہے جو آتم نربھر بھارت کی طرف ایک قدم ہے۔ ووکل فار لوکل کے جذبے سے سرشار دیہی سیاحت  آتم نربھر بھارت کے مشن کو خاطر خواہ تعاون دے سکتی ہے۔ بھارت میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لیے قومی حکمت عملی کا مسودہ اور خاکہ مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہے https://tourism.gov.in/ یہ ‘‘وھاٹ از نیو’’ سیکشن کے تحت دستیاب ہے

https://tourism.gov.in/sites/default/files/202106/Draft%20Strategy%20for%20Medical%20and%20Wellness%20Tourism%20June%2012.pdf

حکمت عملی کے دستاویز کو قطعی شکل دینے سے پہلے اور اس دستاویز کو مزید جامع شکل دینے سے پہلے سیاحت کی وزارت قومی حکمت عملی کے مسودے اور خاکے پر رائے  اور تجاویز طلب کرنا چاہے گی۔ اپنی رائے  30 جون ، 2021 کو یا اس سے پہلے  سیاحت کی وزرت کو  اس ای میل پتے  js.tourism[at]gov[dot]in, bibhuti.dash72[at]gov[dot]in, prakash.om50[at]nic[dot]inپر بھیجا جا سکتا ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

18.06.2021

U –5633



(Release ID: 1728432) Visitor Counter : 193