وزارت دفاع

سی آئی این سی اے این لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے انڈمان اور نکوبار کمان کے اہلکاروں سے خطاب کیا

Posted On: 18 JUN 2021 1:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 18 جون ، 2021 : انڈمان اور نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف، (سی آئی این سی  اے این) لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے 17 جون 2021 کو ‘اسپیشل سینیک سمیلن’ کے دوران انڈمان اور نیکوبار کمانڈ (اے این سی) کے اہلکاروں سے خطاب کیا۔ سی آئی این سی  اے این نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی مستعدی کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے اے این سی کے تمام رینکوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے محافظوں کی حیثیت سے مسلح افواج کو جو اعتماد حاصل ہوا ہے اس کی ہمیشہ قدر کی جانی چاہئے۔ جنرل آفیسر نے تغیر پزیر فن جنگ کے  تقاضوں کی اہمیت اور ملک کے مستقبل کے خدوخال طے کرنے میں ڈیفینس سروسز کے کردار پر روشنی ڈالی۔

PIC1GFJX.jpg

سی آئی این سی  اے این نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فوجیوں کو، قوم کے بنیادی پتھر ہونے کے ناطے، ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے اور جنگ کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ۔ انہوں نے تمام اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ کووڈ- 19 کے سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا جاری رکھیں۔

 

 

ش ح۔ ع م۔ ر ب

U. NO. 5619



(Release ID: 1728238) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil