بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے این ایچ پی ای اے ترشول ہولڈنگ بی وی کے ذریعہ اور ایک اسپیشل پرپز وہیکل کے ذریعہ انڈیا ایڈوانٹج فنڈ ایس4 آئی اور ڈائینامک انڈیا فنڈ ایس 4 یو ایس آئی کے ذریعہ میگماایچ ڈی آئی جنرل انشورنس کمپنی لمٹیڈ میں حصص کی حصولیابی کو منظوری دی

Posted On: 18 JUN 2021 12:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18/جو ن ۔   

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(  سی سی آئی) نے این ایچ پی ای اے ترشول ہولڈنگ بی وی(این ٹی ایچ) کے ذریعہ اور   ایک اسپیشل  پرپز وہیکل کے ذریعہ انڈیا ایڈوانٹج فنڈ ایس 4 آئی(آئی اے ایف ایس 4 آئی) اور ڈائینامک انڈیا فنڈ ایس 4 یو ایس آئی(ڈی آئی ایف)  کے  ذریعہ میگما ایچ ڈی آئی  جنرل انشورنس کمپنی  لمٹیڈ( میگما ایچ ڈی آئی) میں حصص کی حصولیابی کو منظوری دی۔

 سی سی آئی نے درج ذیل تجویز کے مطابق حصولیابی کو منظوری دی ہے:

 میگما ایچ ڈی آئی کی شیئر کیپٹل کے موثر طور پر25 فیصد سے کم مجموعی انٹریسٹ(مکمل نقد کاری کی بنیاد پر) آئی اے ایف  ایس 4 آئی اور ڈی آئی ایف کو ایک اسپیشل پرپز  وہیکل ( ایس  پی  وی –I)کے ذریعہ(آئی اے ایف/ ڈی آئی ایف ٹرانزیکشن): اور

میگما ایچ ڈی آئی کی شیئر کیپٹل کے موثر طور پر10 فیصد سے کم مجموعی انٹریسٹ(مکمل نقد کاری کی بنیاد پر) این ٹی ایچ کے ذریعہ(این ٹی ایچ ٹرانزیکشن)۔

آئی اے ایف/ ڈی آئی ایف ٹرانزیکشن اور این ٹی ایچ ٹرانزیکشن کا ذکر مجموعی طور پر مجوزہ‘ کامبی نیشن’ کے طور پر کیا گیا ہے۔

اسپیشل پرپز وہیکل کے ذریعہ کام کرنے والی آئی اے ایف ایس 4 آئی اور ڈی آئی ایف(ایس  پی وی-I/ایکوائررI-): ایس وی بیI-ایک پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی ہے جس کا قیام نشانے کے مطابق شیئر کیپٹل میں سرمایہ کاری کے مقصد سے آئی آر ڈی اے آئی(انڈین انشورنس کمپنیوں میں پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے ذریعہ سرمایہ کاری) رہنما خطوط 2017 کے مطابق انڈین کمپنی ایکٹ 2013 کے تحت عمل میں آیا ہے۔

این ٹی ایچ/ ایکوائرر 2: این ٹی ایچ  ایک انویسٹ منٹ ہولڈنگ کمپنی ہےجو کہ مورگن اسٹینلی سے الحاق والی ایک کمپنی کے بندوبست والے ایک فنڈ سے تعلق رکھتی ہے۔مورگن اسٹینلی  ایک مالیاتی ہولڈنگ کمپنی ہے، جو کہ عالمی سطح پر مالیاتی خدمات فراہم کراتی ہے  اور اپنے ہر ایک کاروباری زمرے میں بازار کی پوزیشن کو برقرار رکھتی ہے چاہے وہ ادارہ جاتی تمسکات ہو، املاک کا بندوست ہو یا سرمایہ کا بندوبست ہو۔

میگما ایچ ڈی آئی/ ٹارگیٹ: میگما ایچ ڈی آئی ہندوستان میں صرف غیر زندگی بیمہ کاروبار میں مصروف ہے۔میگما ایچ ڈی آئی  جنرل انشورنس کے میدان میں موٹر ، صحت، ذاتی حادثہ، گھر، آگ وغیرہ کے مختلف زمروں میں کام کرتی ہے۔

سی سی آئی کا مفصل آرڈر بعد میں آئے گا۔

******

 ( ش ح ۔ا گ ۔رض)

U-6018



(Release ID: 1728187) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil