صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قبائلی اکثریتی علاقوں میں ٹیکہ کاری سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں اور افواہوں کو دور کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے ہاتھ ملایا۔ مہاراشٹر نندوبار ضلع کے تین گاؤں نے45 سال سے زیادہ عمر کے گروپ کے 100 فیصد ٹیکہ کاری کے ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیا ہے

Posted On: 11 JUN 2021 1:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍ جون: ٹیکہ کاری سے متعلق غلط فہمیاں اور افواہوں کو دور کرتے ہوئے نندوبار ضلع کے تین گاؤں نے 45  سال  اور اس سے  زیادہ عمر کے زمرے کے 100 فیصد  ٹیکہ کاری  کو حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ مہاراشٹر کے پسماندہ اور قبائلی اکثریتی علاقوں میں سے ایک علاقے میں ہوتے ہوئے ان گاؤں یعنی  سندھ گوہن، پرشوتم نگر اور  سگلی نے  مقامی انتظامیہ اور  منتخب نمائندوں کے ذریعے کی گئی مشترکہ کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی۔

ایک طرف جہاں  جانچ  ٹریسنگ، علاج اور کووڈ کے مناسب طور طریقوں، کووڈ  - 19  کے خلاف لڑائی کے 4 اہم ہتھیار ہیں۔ بھارت کے پاس اب ویکسین کا حفاظتی ڈھال  بھی ہے۔ ملک میں کووڈ  کی متعدد لہروں کے  آنے کے امکانات کے مد نظر  ایسے حالات  میں  متاثر ہونے والی  زیادہ  زندگیوں کی حفاظت کے مقصد سے مرکزی حکومت نے مورخہ 16 جنوری  2021  کو  دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم  شروع کی تھی۔ ابھی تک بھارت میں  24.6 کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگا یا جا چکا ہے۔

بھارت جیسے  متنوع اور آبادی والے ملک میں لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کے لئے راضی کرنا  اپنے آپ میں ایک انتہائی  مشکل کام تھا۔

قبائلی  اکثریتی ضلع نندوبار میں لوگ بھی شروع میں ٹیکہ کاری سے گریز کر رہے تھے، کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ٹیکہ کاری سے کووڈ – 19 ہوسکتا ہے۔ یا بھر لوگ ٹیکہ کاری کے بعد  بخار جیسے  مضر  اثرات کے سبب  مر سکتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے ڈیڑھ مہینے تک ٹیکہ کاری مہم کا  کوئی جواب نہیں دیا، اس کے بعد انتظامیہ نے تمام غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے کثیر سطح کی عوامی بیداری  شروع کی اور مطلوبہ نتائج  حاصل کئے۔

زیڈ پی  کے ایڈیشنل سی ای او شیکھر راؤڈل کے مطابق ضلع مجسٹریٹ، رکن پارلیمنٹ ،قانون  ساز  اسمبلی کے رکن اور دیگر سینئر لیڈران نے ان گاؤں کا دورہ کرکے  لوگوں سے بات چیت کی۔ بعد میں ٹیکہ کاری کے بارے میں غلط فہمیوں کو  ختم کرنے کے لئے قبائلی زبانوں میں آڈیو کلپ نشر کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1KD5E.jpg

اطلاعات ونشریات کی وزارت کی  آکاشوانی اور دور درشن میڈیا یونٹوں نے  غلط اطلاعات  کی نشریات کو روکنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں باقاعدگی سے  مناسب جانکاری  کو نشر کیا اور ٹیکہ کاری کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کی۔

 ایک دیگر میڈیا یونٹ ریجنل آؤٹ ریچ بیور، پونے  نے کووڈ – 19  ٹیکہ اور آتم نربھر بھارت مہم کے تحت مہاراشٹر کے 36 اضلاع میں  16 موبائل وین کی مدد سے  ملٹی میڈیا کی نمائش  کے انعقاد میں اہم کردار اد ا کیا۔ ان وینوں میں یومیہ تقریبا 100 کلو میٹر  کا سفر کیا اور  ٹیکہ کاری پروگرام کے بارے میں بیداری پیدا کی۔ اور دیہاتوں کے درمیان ٹیکوں کے بارے میں ہچکچاہٹ اور ڈر کو ختم کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس مہم کے دوران وین نے 25 فروری سے 6 مارچ  2021  کے درمیان نندوبار  ضلع کا بھی احاطہ کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/23KYR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3PM8H.jpg

 

مہم کے دوسرے مرحلے میں گرام پنچایت کے اراکین ، آشا کارکنان اور ہر گاؤں میں ہیڈ ماسٹر/ اساتذہ کے گروپ بنانے کے علاوہ گاؤں کی میٹنگوں، عوامی اعلانات  جیسے  مختلف تدابیر اپنائی گئیں، جنہوں نے بیداری پیدا کرنے کے لئے گھر گھر جاکر رابطہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4ZBDF.jpg

 

یہی نہیں گاؤں میں معزز بزرگوں اور سفید پوش افراد نے بھی  کنبے کے اراکین اور رشتے داروں کے ساتھ  ٹیکہ کاری کے بارے میں بتایا۔ گرام پنچایت کے اراکین کو اپنے اپنے وارڈ میں ٹیکہ کاری کرانے اور اپنی  ماہانہ میٹنگوں کے دوران  اس کی تشہیر کرنے کے لئے کہا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/528EI.jpg

 

انتظامیہ کی کوششوں سے آہستہ آہستہ نتیجے بر آمد ہوئے، کیونکہ  45  سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کا 100 فیصدٹیکہ کاری  سندھ گوہن، نندوربار تالکا، شاہدا تالکا کے پرشوتم نگر  اور ناؤ پور تالکا کے  سگلی میں پورا ہو چکا ہے۔ جناب راؤڈل نے  بتایا کہ کچھ گاؤں میں ٹیکہ کاری کے اعداد وشمار 80  فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جب کہ بقیہ 30  سے 40  گاؤں میں یہ  50  فیصد سے زیادہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6QSYY.jpg

 

شاہدا  تالکا میں پرشوتم نگر گرام پنچایت 45  سال سے  زیادہ عمر کے لوگوں کا 100  فیصد ٹیکہ کاری  کرکے  ضلع میں  پہلے نمبر پر رہا، جہاں 45  سال سے اوپر کے  365 شہری تھے، وہیں 18  سے 45  سال عمر کے زمرے کے 288  شہریوں  کا بھی  اندراج کیا گیا ہے۔

نندوربار تالکا میں سندھ گوہن اور  نوپور تالکا میں سگلی نے  بھی  ٹیکہ کاری کا  صد فیصد  ہدف حاصل کیا۔  سندھ گوہن گاؤں میں 45  سال سے اوپر  کے سبھی  431 شہریوں کو ٹیکہ لگا یا گیا۔ یہ  عوامی نمائندوں ، گرام پنچایت کے اراکین اور  شہریوں کے ذریعے  ٹیکہ کاری  کی اہمیت  کو احساس دلانے کی  نشان دہی کرتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان تین گرام پنچایتوں میں سے  کسی بھی  کووڈ -19 کا ایک بھی زیر علاج  معاملہ  نہیں ہے۔ گاؤں کے گرام سیوک نے بتایا کہ  ان گاؤوں میں  کی جارہی  ٹیکہ کاری کی مہم کا نتیجہ ہے کہ جس سے یہ گاؤں کورونا سے پاک ہو گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع ح - ق ر)

U-6009


(Release ID: 1728182) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil