ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم(سی ٹی ایس) –مرحلہ دوم کے تحت سیشن 2019 (ایک سالہ کاروبار)آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ (اے آئی ٹی ٹی)2020کے نتائج کا اعلان
Posted On:
01 JUN 2021 10:02PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) نے 31.05.2021 کو اے آئی ٹی ٹی 2020 کے نتیجے جاری کرنے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے 01.06.2021 کو سیشن 2019(ایک سالہ کاروبار) کےلئے نتیجوں کا اعلان کیا جو کرافٹس مین ٹریننگ پروگرام (سی ٹی ایس) کے تحت ملک بھر کے تقریباً 15000 صنعتی تربیت کے اداروں (آئی ٹی آئی) پر نافذ ہے۔ نتیجے اس لنک پر مہیا ہیں۔
https://ncvtmis.gov.in/pages/marksheet/validate.aspx
سی ٹی ایس کے تحت ٹرینیز کے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) سمیت اے آئی ٹی ٹی 2020امتحان جولائی 2020 میں منعقد کئے جانے تھے،لیکن کووڈ-19 ،ملک گیر لاک ڈاؤن اورستمبر –اکتوبر 2020 تک آئی ٹی آئی اداروں کے باقاعدگی سے نہ چلنے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ کچھ ریاستوں میں کہیں زیادہ تاخیر ہوئی۔اس لئے 1600 گھنٹوں کے اس ٹریننگ کورس کو پورا کرنے کےلئے سیشن میں توسیع کی گئی تھی ۔ ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی ٹی) نے مندرجہ ذیل طریقے سے امتحان طے اور منعقد کئے:
1.پریکٹیکل اور انجینئرنگ ڈرائنگ موضوع 4 مرحلوں یعنی نومبر –دسمبر 2020،فروری 2021،مارچ 2021(2سال کے کاروبار 2019داخلے کےلئے) اور اپریل 2021 میں ریاستوں کی تیاری کی بنیاد پر منعقد کئے گئے۔ نظریاتی حصہ (بزنس تھیوری ، ورکشاپ سائنس اور حساب کتاب اور ملازمت کی مہارت) کو دو سیشنوں کی بجائے 3 گھنٹے دورانیے کے ایک سیشن میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے موڈ (دسمبر 2020 سے وسط اپریل 2021 کے دوران) مرحلہ وار کیا گیا۔ یہ اقدامات کووڈ منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ٹرینیوں کی مدد کے لئے اٹھائے گئے تھے۔
2.جو ٹرینیز کسی وجہ سے ان امتحانات میں شامل نہیں ہو سکے انہیں ضمنی امتحانات میں حاضر ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ ضمنی امتحانات کا انعقاد موجودہ حالات کو توجہ میں رکھتے ہوئے ممکن ہے کہ اگلے دو مہینوں میں کیا جائےگا۔
3.ٹرینیز کے ذریعہ طے کی گئی دوریوں کو توجہ میں رکھتے ہوئے آئی ٹی آئی کو پریکٹیکل اور انجینئرنگ ڈرائنگ موضوع کےلئے سیلف –سینٹر بنائے گئے تھے۔ روایت سے ہٹ کر کچھ نجی آئی ٹی آئی کو بھی سی بی ٹی کےلئے سینٹر بنایا گیا تھا۔
سیشن 2019کے ایک سال کاروباری کورس کےلئے کل 245574 ٹرینی امتحان میں شامل ہوئے۔ ان میں سے 175938 ٹرینی امتحان میں پاس ہوئے۔ اس طرح پاس ہونے کا فیصد 71.6فیصد رہا۔
اگر ٹرینی حاصل نتیجوں کے سلسلے میں شکایت کرنا چاہتے ہیں تو وہ نتیجوں کے ساتھ ساتھ این سی وی ٹی ایم آئی ایس پورٹل پر شکایت کے حل کے ٹول کا استعمال کر سکتے ہیں۔
روایت کے مطابق ریاستی سطح پر آئی ٹی آئی کی انفرادی حصہ داری کے ساتھ تقسیم اسناد تقریب منعقد کی جاتی ہیں ۔ جس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹوریٹ سے تقسیم اسناد پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ ملک کے ٹاپروں کو ہنر مندی کے بین الاقوامی دن یعنی 15جولائی کو اعزاز سے نوازا جاسکتا ہے۔
*****
ش ح ۔ا م۔ر ب۔
U:5590
(Release ID: 1728113)
Visitor Counter : 161