ارضیاتی سائنس کی وزارت

مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) دیو ، سورت ، نندروبار سے ہوتے ہوئے، بھوپال ، نوگونگ حمیر پور ، بارابنکی ، بریلی ،  سہارن پور ، امبالا اور امرتسر پر بنی ہوئی ہے

Posted On: 17 JUN 2021 4:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17جون 2021،

 ہند کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم کی پیشن گوئی کے مرکز کے مطابق:

(جمعرات 17 جون 2021 ، وسط دن ,جاری ہونے کا وقت: 1345 گھنٹے آئی ایس ٹی)

تمام ہندوستان کے موسم کا خلاصہ اور پیشگوئی کا بلیٹن

  • مون سون کی شمالی حد (این ایل ایم)، دییو ، سورت ، نندوبار ہوتے ہوئے ، بھوپال ، نوگونگ ، حمیر پور ، بارہ بنکی ، بریلی ، سہارنپور ، امبالا اور امرتسرسے افقی 20.520.5 ڈگری این / عمودی ۔ 60 ڈگری پر ہو کر گزر رہی ہے۔
  • راجستھان، گجرات، پنجاب، ہریانہ اور دلّی کے باقی حصوں میں  مانسون کی مزید پیش رفت کے لیے موسمیاتی صورتحال موافق نہیں ہیں۔تاہم نچلی سطح پر مشرقی اترپردیش کے  موجودہ سمندری گردش کے ساتھ اگلے دو سے تین دن کے دوران اترپردیش کے کچھ اور حصوں میں بتدریج پیش رفت ہوسکتی ہے۔
  • نگاٹک مغربی بنگال پر ایک سمندری طوفانی گرداب محیط ہے اور اس کے نتیجے میں اگلے 2-3 دن کے دوران بہار ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال اور سکم اور شمالی اوڈیشہ میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت موسلادھار بارش کا بہت امکان ہے۔
  • مشرقی اتر پردیش اور اس کے پڑوس میں ایک چکرواتی گردش جاری ہے۔ اس کے اثر و رسوخ کے تحت ، اگلے 2-3 کے دوران مشرقی اتر پردیش میں الگ تھلگ  مقامات پربھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ کافی حد تک وسیع بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • ساحل سمندرس ے دور،ہوا کا کم دباو والا ایک لمبا قطع، جنوبی کرناٹک سے شمالی کیرالہ کے ساحل تک بنا ہوا ہے۔ اس کے اثر کے تحت ، اگلے 2-3 دن کے دوران ، کوکن اور گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں، اگلے 2 دن کے دوران کرناٹک اور کیرالہ اور ماہے میں کہیں کہیں مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ وسیع پیمانے پر بارش ہونے کا امکانہے۔ اگلے 24 کے دوران کوکن اور گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی کہیں کہیںبہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے۔
  • مغربی ڈسٹربنس شمالی جموں و کشمیر سے شمال مشرقی بحیرہ عرب تک جاری ہے۔ اس کے اثر کے تحت ، اگلے 2 دن کے دوران، اتراکھنڈ میں، کہیں کہیں مقامات پر، بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ وسیع پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

17 تا 18 جون کے دوران اترا کھنڈ ، اتر پردیش ، مشرقی مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، بہار اور جھارکھنڈ میں متوسط سے شدید طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ  بجلی کڑکنے اور گرج چمک کے طوفان کے ساتھ شدید بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں   گھروں سے با ہر موجود لوگ اور جانورزخمی  نیز ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔

(براہ کرم مزید تفصیلات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں)

برائے مہربانی مقام مخصوص پیشگوئی اور انتباہ کے لیے موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، میگھ دوت ایپ برائے ایگرومیٹ ایڈوائزری اور دامنی ایپ برائے بجلی کے انتباہ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں نیز ریاستی ایم سی/ آر ایم سی کی ویب سائٹوں کو ضلع وار وارننگ کے  انتباہ کے لیے ملاحظہ کریں۔

*****

U.No.5585

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1728047) Visitor Counter : 160