سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
‘حکومت متعدد مراعات کے ذریعہ ای –نقل و حرکت کو فروغ دینے میں پوری طرح سرگرم عمل ہے’
Posted On:
16 JUN 2021 8:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 16 جون:سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر ،جناب نتن گڈکری نے آج کہا کہ حکومت متعدد مراعات ، جی ایس ٹی میں چھوٹ اور ایف اے ایم ای (فیم)2 اسکیم کی شکل میں ای نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ برکس نیٹ ورک یونیورسٹی (این یو) کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ برقی گاڑیوں کی صنعت میں روزگار پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجودہے اور ہندوستان کو دنیا میں سب سے بڑا آٹوموبائل مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ہندوستان ایک پاور سرپلس ملک ہے اور ای نقل و حمل درآمدکا بہترین متبادل ، موثر لاگت، دیسی ، آلودگی سے پاک نقل و حمل کے ذرائع کو فروغ دینے کا سب سے مؤثر حل ہوگا۔ ہندوستان کی تحقیقی لیاقت کی ستائش کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کے تحقیقی اور تعلیمی ادارے جیسے اسرو ، ڈی آر ڈی او اور آئی آئی ٹی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے دیسی اور کم لاگت والی بیٹری کی ٹکنالوجی کو ڈویلپ کرنے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے ملک میں بجلی کی نقل و حرکت(الکٹرک مابیلیٹی) کو فروغ دینے کی وکالت کی اور اس کے فوائد شمار کرائے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹریوں کے لئے کم لاگت والا خام مال پرانی گاڑیوں کے سکریپنگ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نےزور دیا کہ دیسی بیٹری ٹکنالوجی ، الیکٹرک وہیکل (ای وی) کےپرزوں کی لوکلائزیشن اور زبردست گھریلو مانگ کی وجہ سے الکٹرک گاڑیاں نقل و حمل کا سب سے کفایتی ذریعہ بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ای ویز کی بڑے پیمانے پر تیاری سے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر موصوف نے ملک میں نقل و حمل کے شعبے کو معاشی طور پر قابل عمل بنانے کے لئے ملک میں وسیع تر ترقی ، فروغ اور بایو فیول کی مختلف اقسام کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں ای وی کی بڑے پیمانے پر تیاری سے ان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔
کانفرنس کی مکمل تفصیلات کے لیے براہ کرم نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں:
Full Event Link: https:https://www.youtube.com/watch?v=9qyW4JAigtw
ش ح۔ س ک
U No. 5571
(Release ID: 1727850)
Visitor Counter : 201