بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

حکومت نے چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے رجسٹریشن کے عمل میں آسانی فراہم کی


ایم ایس ایم ای کے رجسٹریشن کے لئے صرف پین ، آدھارکی ضرورت ہے

Posted On: 15 JUN 2021 7:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15؍جون :سڑک ، ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیرجناب نتن گڈکری نے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ  درجے کی صنعتوں کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان و سادہ بنانے کااعلان کیاہے ۔ آج شام ایم ایس ایم ای اسٹریٹ گیم  چینجرس فورم کے ایک ویبینارسے  خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہاکہ اب ایم ایس ایم ای کے رجسٹریشن کے لئے صرف پین اور آدھار کی ضرورت ہوگی ۔

وزیرموصوف نے یہ بھی کہاکہ رجسٹریشن کرالینے کے بعد ایم ایس ایم ای اکائی کو مالی فنڈ فراہم کرنے میں ترجیح دی جائے گی ۔ انھوں نے کہاکہ صنعت کاری اور دیگرمتعلقہ پہلوؤں کے شعبوں  میں چھوٹی اکائیوں کو تربیت فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے ایم ایس ایم  ای وزارت کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی اوراس امید کا بھی اظہارکیا کہ بینک اورغیربینکنگ  مالیاتی ادارے این بی ایف سی بھی چھوٹے کاروباریوں کی پوری مددکریں گے ۔

ایم ایس ایم ای کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ ایم ایس ایم ای ، صنعت کاری کو فروغ دے کر اورروزگارکے وسیع مواقع پیداکرکے ، ملک کی اقتصادی اورسماجی ترقی میں خاطرخواہ اورگراں قدرتعاون کررہے ہیں ۔ بھارت کو ایک عالمی اقتصادی طاقت بنانے کے مقصد کے ساتھ ساتھ ، ایم ایس ایم ای کے ویژن کا مقصد ایم ایس ایم ای کے لئے ایک معاون نظام تیارکرناہے تاکہ ملک کو پچاس کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کے تئیں ان کے تعاون میں اضافہ کیاجاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ ایم ایس ایم ای کی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت سے 20لاکھ کروڑروپے مالیت کے ایک خصوصی ترغیبی پیکج  ‘‘آتم نربھربھارت ابھیان ’’  کااعلان کیاہے ۔

************

)16.6.2021 (ش ح ۔ع م۔ع آ

U-5521


(Release ID: 1727503) Visitor Counter : 291


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu