بجلی کی وزارت

پاور گرڈ نے اسمارٹ سٹی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن شملہ کوتعاون فراہم کیا

Posted On: 15 JUN 2021 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15جون،2021۔وزارت بجلی کے تحت کام کرنے والی مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنی پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ)  نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے کام کے پہل کے طور پر اسمارٹ سٹی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن آف شملہ، ہماچل پردیش کو  تعاون فراہم کیا ہے۔ پاور گرڈ نے ہماچل پردیش ریاست میں چار خصوصی مقصدی گاڑیاں (ایس پی وی) فراہم کرنے کیلئے 1.98 کروڑ روپئے  کے فنڈز کی منظوری دی تھی۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب جئے رام ٹھاکر نے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ  ) کے ذریعے میونسپل کارپوریشن  شملہ،  ہماچل پردیش  کو فراہم کردہ ٹرک سے لگی سیورجیٹنگ  اور گندگی اٹھانے والی مشینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2021-06-15at2.21.10PMCQ9B.pngاس موقع پرہماچل پردیش کے شہری ترقیات کے وزیر جناب سریش بھاردواج، پاور گرڈ کے ڈائرکٹر (عملہ) جناب وی کے سنگھ، شمالی خطہ-II پاور گرڈ کےایگزیکٹیو ڈائرکٹر جناب کیلاش راٹھور، پاور گرڈ اور ہماچل پردیش سرکار کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ویکیوم کلینرکے ساتھ سوئپنگ مشین سے لیس ایک ٹرک اور کومپیکٹر والا ایک ٹرک دسمبر 2020کے مہینے میں میونسپل کارپوریشن ،شملہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

پاور گرڈ کے اس اقدام سے میونسپل کارپوریشن ،شملہ  کو اسمارٹ سٹی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے  اور شہر کی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت  برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں تکنیکی طور پر ان جدید مشینوں کومتعارف کرانے کے ساتھ خاص طور پر پہاڑی علاقے کے مشکل خطوں میں صفائی ستھرائی کاعمل آسان ہوگا اور تیز رفتار طریقے سے اس کو انجام دیا جائیگا۔

اس سے قبل  ویکیوم  کی مدد سے سڑک کی صفائی  کرنے والی ایک خصوصی مقصدی گاڑی  (ایس پی وی) ، دو سیورکی صفائی کرنے والی  جیٹنگ مشینیں ،جس کی قیمت 1.31 کروڑ روپئے ہے، ہماچل پردیش کے ضلع کلّو  کے منالی  کے سب ڈویزنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے حوالے  کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں 3250 سلورایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ اور 13000 جڑواں کوڑے دان کی  سپلائی اور تنصیب کی جاچکی ہے جس کی قیمت 11.49 کروڑ روپئے ہے۔

 علاوہ ازیں  پاور گرڈ نے 32 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت سے کوہ پیمائی اور اس سے وابستہ سرگرمیوں کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے میں اضافے اورصلاحیت سازی کے ذریعے لاہول اور اسپتی ضلع میں مقامی نوجوانوں  میں ہنرمندی کے فروغ کیلئے  کوششیں کی ہیں۔ ریاست میں کارپوریٹ سماجی  ذمہ داری (سی ایس آر) کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 4 میڈیکل موبائل یونٹ جن کی لاگت 1.06 کروڑ روپئے ہے ،بلاسپور ضلع حکام  کو مہیاکرائی گئی، دو ایمبولنس  آئی جی ایم سی شملہ اور ضلع اسپتال ، چمبا کو فراہم کرائے گئے۔

پاور گرڈ وزارت بجلی، حکومت ہند کے تحت ایک ’ مہارتن‘سرکاری سیکٹرکیکمپنی  (پی ایس یو) ہے۔ ہماچل پردیش میں پاور گرڈ کے فزیکل اثاثہ جات آج کی تاریخ میں  1590 سی کے ایم ٹرانسمیشن لائن 3130 ایم وی اے سے زیادہ ٹرانسفارمیشن صلاحیت کے ساتھ  چمبا، حمیرپور، بنالا(تینوں جدید ترین ٹیکنالوجی گیس سے چلنے والا ذیلی اسٹیشن(جی آئی ایس)  اور نالگڑھ میں 400/220 کلو واٹ کے 4 ذیلی اسٹیشن  ہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5498



(Release ID: 1727277) Visitor Counter : 144


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Telugu