ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے پورے ملک کو 30000 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہیں


آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کی جنوبی ریاستوں کو 15000 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہے

421 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں آکسیجن فراہمی کا اپنا عمل مکمل کرلیا ہے

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے 15 ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن کے 1734 ٹینکر فراہم کرکے راحت پہنچائی ہے

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے آندھراپردیش، کرناٹک اورتملناڈو کو بالترتیب3600،3700 اور 4900 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہے

614 میٹرک ٹن آکسیجن مہاراشٹر میں پہنچائی گئی ہے، تقریبا 3797 میٹرک ٹن اتر پردیش میں،656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں، 5722 میٹرک ٹن دہلی میں، 2354 میٹرک ٹن ہریانہ میں، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں، 3782 میٹرک ٹن کرناٹک میں، 320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں، 4941 میٹرک ٹن تملناڈو میں، 3664 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں، 225 میٹرک ٹن پنجاب میں ، 513 میٹرک ٹن کیرالہ میں، 2972 میٹرک ٹن تلنگانہ میں، 38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں اور 480 میٹرک ٹن آسام میں پہنچائی گئی ہے

Posted On: 13 JUN 2021 2:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 13 جون 2021:  تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے ، بھارتی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو  رقیق طبی  آکسیجن (ایل ایم او) پہنچا کر راحت پہنچانے کااپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے پورے ملک کو 30000 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہیں۔

بھارتی ریلوے نے پورےملک کی مختلف ریاستوں کو 1734سے زیادہ ٹینکروں میں لگ بھگ30182 میٹرک ٹن  سے زیادہ  رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہے ۔

واضح رہے کہ 421 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک اپنا سفر مکمل کرلیا ہے اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی  ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کی جنوبی ریاستوں کو 15000 میٹرک ٹن  سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہے

آکسیجن ایکسپریس  ٹرینوں نے ریاست آندھرا پردیش ، کرناٹک اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3600 ، 3700 اور 4900 میٹرک ٹن سے زیادہ  رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہے ۔

اس ریلیز کے جاری کرتے وقت تک ، 10 ٹینکروں میں 177 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او  لے کر 2  آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں  اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس  ٹرینوں نے اپنی شروعات 50 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک  ٹن آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ کی تھی۔

بھارتی  ریلوے کی کوشش ہے کہ وہ  ضرورتمند ریاستوں کو کم سے کم  ممکن وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او فراہم کرے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ آکسیجن  ریلیف 15 ریاستوں یعنی اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اتر پردیش ، جھارکھنڈ اور آسام تک پہنچ  چکی ہے۔

اس ریلیز کے جاری کرتے وقت تک614 میٹرک ٹن آکسیجن مہاراشٹر میں پہنچائی جاچکی ہے، تقریبا 3797 میٹرک ٹن اتر پردیش میں،656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں، 5722 میٹرک ٹن دہلی میں، 2354 میٹرک ٹن ہریانہ میں، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں، 3782 میٹرک ٹن کرناٹک میں، 320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں، 4941 میٹرک ٹن تملناڈو میں، 3664 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں، 225 میٹرک ٹن پنجاب میں ، 513 میٹرک ٹن کیرالہ میں، 2972 میٹرک ٹن تلنگانہ میں، 38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں اور 480 میٹرک ٹن آسام میں پہنچائی گئی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ اب تک ملک بھر کی 15 ریاستوں کے تقریبا 39 شہروں / قصبوں جیسے اترپردیش میں لکھنؤ ، وارانسی ، کانپور ، بریلی ، گورکھپور اور آگرہ ، مدھیہ پردیش میں ساگر ، جبل پور ، کٹنی اور بھوپال ، مہاراشٹرمیں  ناگپور ، ناسک ، پنے ممبئی اور شولا پور ، تلنگانہ میں حیدرآباد ، ہریانہ  میں فریدہ آباد اور گروگرام ، دہلی میں تغلق آباد ، دہلی کینٹ اور اوکھلا ، راجستھان میں کوٹا اورکنک پارا،کرناٹک  میں بنگلورو ، اتراکھنڈ  میں دہرادون ، آندھرا پردیش میں نیلور ، گنٹور ، تادی پتری اور وشاکھاپٹنم ، کیرالہ  میں ارناکولم ، تمل ناڈو میں تروولور ، چنئی ، توتیکورین ، کوئمبٹور اور مدورائی ،  پنجاب  میں بھٹنڈا اور پھلّور ، آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں  رانچی میں رقیق طبی آکسیجن پہنچائی جاچکی ہے۔

بھارتی ریلوے نے آکسیجن سپلائی والے مقامات کے ساتھ مختلف راستوں کی نقشہ سازی کی ہے اور ریاستوں کی کسی بھی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے خود کو تیار رکھاہے۔ ریاستیں، رقتق طبی آکسیجن  کی فراہمی کیلئے بھارتی ریلوے کو ٹینکر س مہیا کراتی ہیں۔

بھارتی ریلوے پورے ملک میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک جاتے ہوئے ،مغرب میں ہاپا ، بڑوڈا اور مندرا ،اور مشرق میں درگا پور ،  ٹاٹا  نگر  اور انگول جیسے مقامات  سے آکسیجن لے کر منظم اور منصوبہ بند طریقے سے اتراکھنڈ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اترپردیش اور آسام  کے پیچیدہ راستو ں کے ذریعہ آکسیجن فراہم کر  رہا  ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے  مقصد سے کہ آکسیجن  سے متعلق امداد کو تیز ترین  وقت پرپہنچا جائے ، بھارتی ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال بردار ٹرینیں چلانے میں نئے  معیارات اور غیرمعمولی پیمانے قائم کررہا ہے۔ طویل فاصلے  کے زیادہ تر معاملوں میں ان اہم مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار 55  کیلو میٹر سے کہیں زیادہ  رہی ہے۔ اعلی ترجیح کے  گرین کوریڈور پر  ایمرجنسی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف زونس کی کارروائی جاتی  ٹیمیں انتہائی مشکل حالات میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ آکسیجن کم سے کم ممکن وقت میں فراہم کی جاسکے۔

مختلف سیکشنس پر عملے کے  ارکان کی تبدیلی کے لئے تکنیکی طو ر پر رکنے کے وقت کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس  ٹرینوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریک کو مسلسل کھلا رکھا جا رہا ہے اور چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے۔ 

یہ سب کچھ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ دوسری مال بردار ٹرینوں کی رفتار  میں بھی کمی نہ آئے ۔

آکسیجن کی ڈھلائی ایک مشکل عمل ہے اور اس سے وابستہ اعداد و شمار مسلسل اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔مزید کچھ اور آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے دیر رات کو اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے کاامکان ہے۔

 

 

******

U-NO.5483

ش ح۔ع م۔ ف ر

 



(Release ID: 1727172) Visitor Counter : 158