صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹیکہ کاری سے متعلق افواہوں کی حقیقت


کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ کی تیاری، ٹیکہ لگانے والے افسر کے ذریعہ موقع پر صورت حال کی تازہ ترین معلومات کی فراہمی سے وابستہ ہے

سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ویب لنک ٹیکسٹ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجا جاتا ہے

ہندوستان کی حکومت نے دن کے دن تمام ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے لئے ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ کے جاری کئے جانے کو یقینی بنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے

شہریوں کو چاہئے کہ ٹیکہ کاری مرکز سے نکلنے سے پہلے، ٹیکہ لگوانے کے بعد ایس ایم ایس کی تصدیق کو چیک کرلیں

Posted On: 31 MAY 2021 9:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31/مئی۔ اس سال 16 جنوری سے ہی ہندوستانی حکومت ‘‘ مکمل حکومت’’ کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ایک موثر ٹیکہ کاری مہم کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کرتی رہی ہے۔ ویکسین کی خوراکوں کی دستیابی کو متوازن بنانے کی غرض سے ، مرکزی حکومت ویکسین تیار کرنے والوں کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کئے ہوئے  ہے اور یکم مئی 2021 سے اس نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے ویکسین کی فراہمی کے مختلف متبادل کھلے رکھے ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کی کچھ بے بنیاد رپورٹوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ کووڈ کی ٹیکہ کاری کے بعد کوئی سرٹیفکیٹ نہیں  دیا جاتا۔ یہ اطلاعات قطعاً غلط ہیں اور اس معاملہ پر مکمل اطلاعات سے ان کی تصدیق نہیں ہوتی۔

 کووڈ پلیٹ فارم سے رجسٹریشن( آن لائن اور موقع پر، دونوں طرح) مقررہ وقت و تاریخ وغیرہ کے معمول میں تبدیلی،  اور کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی کارروائی کے دوران مستفید ہونے والے افراد کو ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ اجراء کی سہولت فراہم  کی جاتی ہے۔

 مستفید شخص خواہ آن لائن رجسٹریشن کرائے، یا موقع پر خود جا کر، سب سے اہم بات یہ ہے کہ فیض یاب شخص کو ٹیکہ لگانے کے بعد اس کے متعلق معلومات کو ون  پر اسی دن ویکسینیٹر موڈیول میں  اپڈیٹ کردی جائے اور اگر ٹیکہ کاری کی تفصیلات کو خاص ٹیکہ لگائے جانے والے دن اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہ ہو تو  اس سیشن کی تفصیلات کااندراج اگلے دن کوون پورٹل پر شام5بجے تک کیاجاسکتا ہے۔ اس طرح اگلے دن بھی ٹیکہ کاری کی تفصیلات کے اندراج کا وسیع متبادل موجود ہے۔ یہ سہولت اس لئے فراہم کی گئی ہے کہ تاکہ ٹیکہ کاری کے اعداد وشمار کے حوالے سے بیک لاگ کی صورت حال نہ پیدا ہوسکے۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ کے لئے ویب لنک ایس ایم ایس کے متن میں دستیاب رہتا ہے۔ جو فیضیاب شخص کو ٹیکہ لگائے جانے کے بعد بھیجا جاتا ہے۔ ایسا کوون میں ٹیکہ کاری  کی تفصیلات کے کامیاب اپڈیشن کے بعد کیاجاتا ہے۔

 اس کے علاوہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً یہ ایڈوائزری جاری کی جاتی رہی ہے کہ تمام ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کو ٹیکہ لگائے جانے والے دن ہی ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ ، ٹیکہ کاری مرکز سے ان کے جانے سے پہلے ہی دے دیئے جائیں۔

 کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ کو کوون پورٹل، یا آروگیہ سیتو/ اُمنگ موبائل ایپلی کیشن سے بھی ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے۔ اسے ہر خوراک کے بعد ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے( پہلی خوراک کے بعد عارضی سرٹیفکیٹ اور دوسری خوراک کے بعد فائنل سرٹیفکیٹ)۔

 ایسا بھی ممکن ہے کہ مستفید شخص کو ٹیکہ لگائے جانے کے وقت، ٹیکہ لگانے والے کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی تفصیلات اپڈیٹ نہ کی جاسکی ہوں۔ ایسی صورت میں ممکن ہے کہ اس شخص کو کوون سسٹم سے ٹیکہ لگائے جانے کا سرٹیفکیٹ نہ مل سکے۔ اس پریشانی کا خاتمہ کرنے کے لئے کوون سسٹم میں ایسے فیچر شامل کئے جائیں گے جن سے اس قسم کی غلطیوں کاامکان ہی نہ رہے۔ تاہم شہریوں کو بھی یہ مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ اس بات پر نظر رکھیں کہ کیاٹیکہ لگوانے کے بعد انہیں توثیقی ایس ایم ایس مل گیا ہے۔ توثیقی ایس ایم ایس کی وصولیابی سے اس بات کاپتہ چلتا ہے کہ ٹیکہ لگانے والے کے ذریعہ تفصیلات اپڈیٹ کردی گئی ہیں۔ شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ توثیقی ایس ایم ایس میں فراہم کردہ لنک کے ذریعہ یا کوون پورٹل پر لاگ آن کرکے سرٹیفکیٹ کو چیک کرلیں۔ اگر سرٹیفکیٹ میں کوئی غلطی پائی جاتی ہے تو  اس کو فوری طور پر ویکسینیٹر کے علم میں لایا جانا چاہئے تاکہ وہ اس غلطی کاازالہ کرسکے۔

******

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5485



(Release ID: 1727171) Visitor Counter : 231


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu