امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کی جانے والی خریداری کے مقابلے میں 12.50 فیصد زیادہ گیہوں کی خریداری
موجودہ ربیع مارکیٹنگ سیزن کے دوران 425.77 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں378.44 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی
جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن کی گیہوں کی خریداری سے تقریباً 47.53 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا
ہماچل پردیش میں اس سال سب سے زیادہ گیہوں کی خریداری موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن کے دوران 826.60 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی ایم ایس پی قیمتوں پر خریداری کی گئی
موجودہ دھان کی خریداری کے عمل سے تقریباً 122.24 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا
سرکاری ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر 796118.47 میٹرک ٹن دالوں اورتلہن کی خریداری کی
Posted On:
14 JUN 2021 6:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی5 جون/ 2021: جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن کے2022-2021 کے دوران گیہوں کی خریداری اس کی خرید والی ریاستوں میں بلاک روک ٹوک اورخوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک (13.06.21تک) 425.77 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی ہے (جو کہ اب تک کی خرید کا سب سے زیادہ سطح ہے کیو ں کہ اس میں آر ایم ایس 21-2020 کی پچھلی اعلی سطح 389.92 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کے آنکڑے کو پار کرلیا ہے) جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 378.44 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا تھا۔ہماچل پردیش میں گیہوں کی خریداری بھی اب تک کی اعلی ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ جس میں13040 میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا جبکہ اس کی خریداری کی مدت 10 جون 2021 کو ختم ہوئی ہے۔
جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن میں خریداری کی کارروائیوں سے جن میں ایم ایس پی قیمت 84089.77 کروڑ روپے رہی، تقریباً 47.53 لاکھ کسان پہلے ہی فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
موجودہ سیزن خریف 21-2020 میں دھان کی خریداری اس کی فروخت والی ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے اور 13جون 2021 تک 826.60 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جاچکی ہے (اس میں خریف فصل کا 707.00 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع فصل کا 119.60 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 743.18 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا تھا۔
موجودہ خریف سیزن میں لگ بھگ 1122.24 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی قیمت پر 156061.84 کرور روپئے کا بھگتان کرکے خرید کی سرگرمیوں سے فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔ دھان کی خرید بھی سب سے زیادہ اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے اوراس میں خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019 کے پچھلے اعلی ریکارڈ 773.45 لاکھ میٹرک ٹن کے اندازے کو پار کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریاستوں سے ملی تجویز کی بنیاد پر تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اورآندھراپردیش جیسی ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 اور سمرسیزن 2021 کے لئے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 107.83 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خرید کو بھی منظوری فراہم کی گئی تھی۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرالہ جیسی ریاستوں کے لئے 1.74 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی( 12 ماہی فصل کو ) خریداری کو بھی منظوری دے دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے منظوری بھی پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرے کی خریداری کی تجاویز وصول ہونے پر دے دی جائے گی۔ تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کو رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست 21-2020 کے لئے نوٹیفائڈ ایم ایس پی پر کی جاسکے بشرطیکہ مارکیٹ ریٹ ریاست کی نامزد کردہ خرید ایجنسیوں کے ذریعہ سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے متعلقہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مشتہر کردہ کاشتکاری مدت کے دوران ایم ایس پی کے نیچے ہوں۔
13جون 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 796118.47 میٹرک ٹن مونگ ،اڑد،تور، چنا، مسور، مونگ پھلی ، تلہن، سرسوں اور سویابین 4157.59 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قیمت کے ساتھ خریدا ہے جس سے تملناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اورراجستھان میں 473140 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔ یہ خریداری خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کے تحت کی گئی۔
اسی طرح 52.40 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی گئی جس سے فصل سیزن 21-2020 کے دوران کرناٹک اورتملناڈو میں 3961 کسانوں فائدہ ہوا۔سیزن 21-2020 کے لئے تملناڈو سے 51000 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے جس کی بنا پر خریداری اس تاریخ سے شروع کی جائے گی جس تاریخ کافیصلہ ریاستی سرکار کے ذریعہ کیا جائے گا۔
متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں جس تاریخ کا فیصلہ دالوں اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔
******
ش ح۔س ب۔ رض
U-NO.5476
(Release ID: 1727165)
Visitor Counter : 188