الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آروگیہ سیتو اپپ پر ٹیکہ کاری سے متعلق تفصیلات کو اپڈیٹ کرنے کے لیے آروگیہ سیتو نےنیا فیچر متعارف کرایا


کو-وِن پر رجسٹریشن کے لیے استعمال کیے گئے موبائل نمبر کے توسط سےٹیکہ کاری کے اسٹیٹس کو اپڈیٹ کیا جاسکتا ہے

Posted On: 01 JUN 2021 7:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جون : آروگیہ سیتو ایپ پر ٹیکہ کاری  کی تفصیلات کو اپڈیٹ کرنے کے لیے آروگیہ سیتو نے ایک نیا فیچر شروع کیا ہے

اپنے لیے ویکسی نیشن کے اسٹیٹس  کو کیسے اپ ڈیٹ کریں:

جن لوگوں کو ٹیکے لگ چکے ہیں، انہیں آروگیہ سیتو ایپ کے ہوم پیج پر ایک بلیو شیلڈ ملے گی اور دوسری خوراک  لینے کے 14 دن بعد ان کے آروگیہ سیتو   کے لوگو پر دو بلیو ٹِک لگ جائیں گے۔

ایسا کو-ون پورٹل سے ٹیکہ کاری  کی تصدیق ہوجانے کے بعد ہوتا ہے۔

جن لوگوں نے ایک ہی خوراک لی ہے، انہیں ایک ٹک کے علاوہ آروگیہ سیتو لوگو کے ساتھ ان کے ہوم اسکرین پر ٹیکہ کاری کی تفصیلات اور  ایک بلیو بارڈر ملے گا۔

دوسری خوراک کے ساتھ، ہوم اسکرین پر دو بارڈر ہوں گے اور آروگیہ سیتو لوگو پر دو ٹک لگ جائیں گے۔

14 دنوں بعد دوسری خوراک لینے پر،آروگیہ سیتو پر ایک بلیو شیلڈ لگ جائے گی۔

آروگیہ سیتو کے تمام استعمال کنندگان کو اگر انہوں نے خود سےنظر ثانی نہیں کی ہے تو "ویکسی نیشن اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کریں" کاایک آپشن ملے گا ۔ آروگیہ سیتو پر خود سے ہی جائزہ لینے پر ، وہ استعمال کنندگان جنہوں نے COVID19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لی ہے ، انہیں آروگیہ سیتو کی ہوم اسکرین پر "جزوی طور پر ٹیکہ کاری / ٹیکہ لگایا گیا  (غیر تصدیق شدہ)" کا ٹیب ملے گا۔ یہ خود کار جائزہ  لینے کے دوران استعمال کنندہ کی طرف سے دیئے گئے ویکسی نیشن اسٹیٹس کی تفصیلات پر مبنی ہوگا۔ کو-وِن بیکنڈ  سے او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) پر مبنی جانچ  کے بعد غیر تصدیق شدہ اسٹیٹس  کی تصدیق ہوجاتی ہے۔

کو-ون  پررجسٹریشن کے لئے استعمال ہونے والے موبائل نمبر کے ذریعے ویکسی نیشن کے اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اس سے سفر اور مختلف مقامات تک رسائی کے لیے ٹیکے لگانےکے تعلق سے آسانی سے جانچ پڑتال ہوسکے گی۔

یہ کیسے کام کرتا ہے اور اس کی  پوری تفصیلات، استعمال کرنے کے تمام نکات  کی ذیل میں وضاحت کی جا رہی ہے۔

کیس – 1:

ابتدائی کیفیت (ڈیفالٹ) ان استعمال کنندگان کے لئے جنہوں نے  اس کا (ٹیکہ کاری )کاخود سے جائزہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

as1.png

کیس – 2:

ان استعمال کنندگان کے لئے جنہوں نے خودسے جائزہ  لیا ہے اور اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

الف : خود سے جائزہ لینے کے بعد ، اگر استعمال کنندہ نے پہلی خوراک لی ہے ، تو سنگل بلیو بارڈر ظاہر ہوگا اور اسٹیٹس "جزوی طور پر ٹیکہ کاری (غیرتصدیق شدہ) ہوگا۔ اس معاملے میں ،آروگیہ سیتو کا  آئیکن گرے شیڈ کا ہوگا۔

as2.png

ب: خود سے جائزہ لینے کے بعد ، اگر استعمال کنندہ نے دوسری خوراک بھی لی ہے تو ، پھر ڈبل بلیو بارڈر ظاہر ہوگا اوراسٹیٹس "ٹیکہ لگایا گیا (غیر تصدیق شدہ)" ہوگا۔ اس معاملے میں بھی ،آروگیہ سیتو آئیکن گرے شیڈ کا ہوگا۔

as3.png

کیس – 3

اگر استعمال کنندہ نے پہلی خوراک لی ہے تو ، توثیق کے بعد ، “(غیر تصدیق شدہ)” کالفظ ہٹا دیا جائے گا اور گرے شیڈ کا آئیکن آروگیہ  سیتوکا رنگ ہوجائے گا۔

as4.png

اگر استعمال کنندہ نے ایک ہی خوراک لی ہے

''> ''بٹن پر کلک کرنے پر استعمال کنندہ کو ٹیکہ کاری کی پوری تفصیلات  نیچے اس طرح سے نظر آئے  گی۔

as5.png

کیس – 4

جب ، استعمال کنندہ دوسری خوراک  لینے کا اہل ہو جاتا ہے (4 ہفتوں بعد کو-ویکیسن اور 12 ہفتوں بعد کووی شیلڈ) تو ٹیکہ کاری کی تفصیلات اسکرین  پر اس طرح نظر آئے گی:

as6.png

کیس – 5:

اگر تصدیق کے وقت استعمال کنندہ پہلے ہی دوسری خوراک لے چکا ہے یا جب استعمال کنندہ اپنی دوسری خوراک لیتا ہے اور آروگیہ سیتو میں اس کو اپ ڈیٹ  بھی کردیتا ہے تو اسکرین  اس طرح سے نیچےنظر آئے گی۔

as7.jpg

ویکسی نیشن کی تفصیلات ذیل میں ظاہر ہوں گی اور استعمال کنندہ سرٹیفکیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

as8.jpg

کیس – 6: حتمی اسٹیٹس

ویکسین کی دوسری خوراک  لینے کے 14 دنوں بعد ، ایک مکمل نیلی اسکرین نمودار ہوگی اوراسٹیٹس "آپ  پوری طرح ویکسی نیٹیڈ ہیں" کاہوگا۔

as9.jpg

استعمال کنندہ "تفصیلات دیکھیں"کے آپشن پر  کلک کرسکتا ہے اور حتمی سرٹیفیکیٹ کو ڈاؤن لوڈ بھی  کر سکتا ہے۔

as10.jpg

ٹیکہ کاری کی تصدیق کی رفتار

کیس 1 اور کیس 2 کیلئے ، "غیر تصدیق شدہ" ٹیب کو اپ ڈیٹ کرنے یا اسے ہٹانے کے لیے ، صارف کو اپنی ویکسی نیشن کی تفصیلات کو-ون کی ویب سائٹ پر تصدیق کرنی ہوگی اور تصدیق کے لئے  کو-ون او ٹی پی کی توثیق کے ضابطے کو اپنانا ہوگا۔

"جزوی طور پر ٹیکہ لگایا گیا (غیرتصدیق شدہ) / (ٹیکہ لگایا گیا (غیرتصدیق شدہ))" ٹیب پر کلک کرنے پر ، مندرجہ ذیل عمل کی پیروی کی جائے گی:

as11.png

as12.png

as13.png

as14.png

as15.png

اگرایک بار ، استعمال کنندہ "تصدیق" کے آپشن پر پر کلک کرتاہے ،تو آروگیہ سیتو میں پروفائل اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے اور ویکسی نیشن کی تفصیلات محفوظ ہوجاتی ہیں اور اسٹیٹس"جزوی طور پر ویکسی نیٹیڈ / ویکسینیٹڈ" ہوجاتا ہے کیونکہ ایسا ہر استعمال کنندہ کےلیے ہوسکتا ہے۔ جزوی طور پر ٹیکوں والے ٹیب ان صارفین کے لئے ظاہر کیے جائیں گے جنہوں نے صرف پہلی خوراک لی ہے اور ویکسی نیٹڈ (ٹیکہ لگایا گیا)ان استعمال کنندگان کے لئے ہوگا جنہوں نے دونوں خوراکیں لی ہیں۔

کسی دوسرے نمبر کے ساتھ کو-ون  پر رجسٹرڈ افراد کے ویکسی نیشن اسٹیٹس کو کیسے اپ ڈیٹ کریں:

کو-ون ایک رجسٹرڈ استعمال کنندہ کو چار افراد تک ویکسی نیشن کے لئے اندراج کرانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ لوگ اپنے کنبہ ، دوستوں اور ان لوگوں کے اندراج کے لیے اس کا  استعمال کررہے ہیں جن کے پاس موبائل فون نہیں ہے یا وہ خود کو-ون پر رجسٹر نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی  اپنے لیے سلاٹ بک کرسکتے ہیں۔

آروگیہ سیتو پر ایسے استعمال کنندگان کے لیے ویکسی نیشن کا اسٹیٹیس اس وقت اپڈیٹ کیا جائے گا  جب وہ کو-ون پر رجسٹرڈ موبائل کے ذریعہ  اس کی جانچ کرتے ہیں۔

ایسے افراد سے کہا جائے گا کہ وہ  کو-ون پر رجسٹرڈ موبائل نمبر اس وقت ڈالیں جب وہ  اپنے تعلق سے ٹیکہ کاری کی تصدیق کرنا چاہتے ہوں ۔ نمبر ڈالتے ہی ایک ون ٹائم پاس ورڈ رکو-ون کے لیے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔ اس او ٹی پی کو ویکسی نیشن کی تصدیق کرنے والے شخص کو ڈالنا ہوگا اور اس کے بعد وہ کو-ون رجسٹرڈ نمبر سے منسلک لوگوں میں سے اپنا پروفائل سیلکٹ کرسکے گا۔ صحیح پروفائل کے انتخاب پر ، کو-ون کے بیکنڈ میں ویکسی نیشن کے اسٹیٹس کی تصدیق ہوجائے گی اور ٹھیک اسی طرح آروگیہ سیتو ایپ پر بھی اسے  اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

اس پورے عمل کی تصاویر کے ذریعہ مندرجہ ذیل میں  وضاحت کی گئی ہے:

اپنے کنبے کے لیے ٹیکہ کاری کے اسٹیٹس کوکیسے اپڈیٹ کریں؟

as16 Last.jpg

 

ش ح۔ س ک

U No. 5433


(Release ID: 1726937) Visitor Counter : 355


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil