وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ۔ اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے مشرق کمان کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 01 JUN 2021 1:36PM by PIB Delhi

 

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے اتی وشیشٹ سیوا میڈل ، وشیشٹ سیوا میڈل نے یکم جون 2021 کو مشرقی کمان کی اس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔ اس سے قبل وہ انڈومان و نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف تھے جو یکم جون 2020 سے 31 مئی 2021 تک بھارت میں واحد ٹرائی سروسز آپریشن کمان ہے۔

جنرل کو دسمبر1982 میں ‘‘بومبے سیپرس ’’ میں کمیشن تھا ۔اپنے شاندار کریئر کے دوران انہوں نے  روائیتی کےساتھ ساتھ ہر قسم کے علاقوں میں شورش مخالف کارروائیوں میں بہت سی باوقار کمان اور اسٹاف اسائنمنٹ کے تحت اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں آپریشن ‘‘پراکرم’’ کے دوران لائن آف کنٹرول سے متصل ایک انجینئر ریجیمنٹ ، مغربی سیکٹر میں ایک انجینئر بریگیڈ ،جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے  متصل ایک انفینٹری بریگیڈ،مغربی لداخ کے اونچائی والے علاقوں میں ایک ماؤنٹین ڈویژن اور شمال مشرق میں ایک کور کی کمان سنبھالی ہے۔ جنرل منوج پانڈے نے اسٹاف کالج کمیبرلے (برطانیہ) سے گریجویشن کیا ہے۔ اور اسٹاف تقرریوں میں انہیں وسیع تجربہ ہے ۔جن میں فوج کے ہیڈ کوارٹرس میں ملٹری آپریشنز برانچز ، شمال مشرق میں بریگیڈ ہیڈکوارٹرس میں آپریشن برانچ اور کولکاتہ میں ہیڈ کوارٹرس ایسٹرن کمان شامل ہیں۔ فوج کمانڈر نے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور آنے والے وقت میں ان کیلئے امن، خوشحالی ،صحت اور خوشیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LtGenManojPandeEasternArmyCdrNJCG.jpeg

 

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5447



(Release ID: 1726921) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil