امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
دھان کی خریداری کی مقدار بھی پچھلے سال کے اعلی ریکارڈ کو پار کرتے ہوئے اب تک کے سب سے اونچے مقام پر پہنچا
موجودہ خریف سیزن 21-2020 اور ربیع موسم میں کم سے کم امدادی قیمت پر 805.21 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان خریدا گیا
پچھلے سال کی مدت کے مقابلے میں اس سال 12.33 فیصد زیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی
اب تک 413.91 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 368.45 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا تھا
جاری گندم خریداری سے تقریبا 45.06 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا
سرکاری ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر 75127959 میٹرک ٹن دالیں اورتلہن کی خریداری کی
Posted On:
05 JUN 2021 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی5 جون 2021: جاری آر ایم ایس 22-2021 میں گیہوں کی خریداری ایم ایس پی پر اس کی خرید والی ریاستوں میں بلاک روک ٹوک اورخوش اسلوبی سے جاری ہے جس طرح سے پچھلے سال سیزن میں ہوتا رہا ہے۔ اب تک (04.06.21تک) 413.19 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی ہے (جو کہ اب تک کی خرید کا سب سے زیادہ سطح ہے کیو ں کہ اس میں آر ایم ایس 21-2020 کی پچھلی اعلی سطح 389.92 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کے آنکڑے کو پار کرلیا ہے) جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 368.45 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا تھا۔ تقریبا 45.06 لاکھ کسان موجودہ ربیع سیزن میں ایم ایس پی قیمتوں پر ہوئی خرید کے عمل سے مستفید ہوچکے ہیں اورانہیں 8174781 کروڑ روپئے کا بھگتان کیا جاچکا ہے۔
موجودہ سیزن خریف 21-2020 میں دھان کی خریداری اس کی بکری والی ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے اور 4 جون 2021 تک 805.21 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جاچکی ہے (اس میں خریف فصل کا 706.93 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع فصل کا 98.28 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 721.40 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا تھا۔ موجودہ خریف سیزن میں لگ بھگ 119.42 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی قیمت پر 152022.37 کرور روپئے کا بھگتان کرکے خرید کی سرگرمیوں سے فائدہ کیا جاچکا ہے۔ دھان کی خرید بھی سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئی ہے اوراس میں خریف سیزن 20-2019 کے پچھلے اعلی ریکارڈ 773.45 لاکھ میٹرک ٹن کے اندازے کو پار کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ ریاستوں سے ملی تجویز کی بنیاد پر تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اورآندھراپردیش جیسی ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ 2021 اور سمرسیزن 2021 کے لئے پراپس پورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 107.81 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خرید کو بھی منظوری فراہم کی گئی تھی۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرالہ جیسی ریاستوں کے لئے 1.74 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی( 12 ماہی فصل کو ) خریداری کو بھی منظوری دے دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے منظوری بھی پی ایس ایس کے تحت دلہن، تلہن اور کھوپرے کی خریداری کی تجاویز وصول ہونے پر دے دی جائے گی۔ تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کو رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست 21-2020 کے لئے نوٹیفائڈ ایم ایس پی پر کی جاسکے بشرطیکہ مارکیٹ ریٹ ریاست کی نامزد کردہ خرید ایجنسیوں کے ذریعہ سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے متعلقہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نوٹیفائڈ کاشتکاری مدت کے دوران ایم ایس پی کے نیچے ہوں۔
4 جون 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 75127959 میٹرک ٹن مونگ ،اڑد،تور، چنا، مسور، گراؤنڈ نٹ پوڈس، تلہن، سرسوں اور سویابین 3928.50 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ خریدا ہے جس سے تملناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اورراجستھان میں 443412 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔ یہ خریداری خریف سیزن 21-2020 اور ربیع سیزن 2021 کے تحت کی گئی۔
اسی طرح 52.40 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی گئی جس سے فصل سیزن 21-2020 کے دوران کرناٹک اورتملناڈو میں 3961 کسانوں فائدہ ہوا۔سیزن 21-2020 کے لئے تملناڈو سے 51000 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے جس کی بنا پر خریداری اس تاریخ سے شروع کی جائے گی جس تاریخ کافیصلہ ریاستی سرکار کے ذریعہ کیا جائے گا۔
متعلقہ ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاری اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں جس تاریخ کا فیصلہ دالوں اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔
******
U-NO.5446
ش ح۔ح ا۔ ف ر
(Release ID: 1726915)
Visitor Counter : 230