کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک میں اہم کلیدی ابتدائی سازوسامان / ادویہ سے متعلق ذیلی اشیا اور سرگرمی سے استعمال ہونے والے ادویہ جاتی عناصر (اے پی آئی) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے مربوط ترغیبات(پی ایل آئی) اسکیم کے تحت دی گئی منظوریاں

Posted On: 13 APR 2021 5:29PM by PIB Delhi

  

ملک میں کلیدی ابتدائی مواد/ سازوسامان (کے ایس اے ایم) / ادویہ میں ذیلی حیثیت رکھنے والی چیزوں اور سرگرمی سے استعمال ہونے والے ادویہ جاتی عناصر(اے پی آئی) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت 16 درخواست کنندگان کو منظوریاں دی گئی ہیں۔ ان 16 پلانٹوں کا قیام 348.70 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کے تحت عمل میں آئے گا، جس سے کمپنیوں کے ذریعے تقریبا 3042 روزگار کے مواقع فراہم کرائے جائیں گے۔ توقع کی جاتی ہے کہ  ان پلانٹوں کی کاروباری پیداوار کا سلسلہ  یکم اپریل 2023 سے شروع ہوجائے گا۔

درج ذیل کمپنیوں کی درخواستیں، جنہوں نے کم از کم پیداوار کا عہد کیا ہے/ کم از کم مجوزہ سالانہ پیداوار صلاحیت سے زیادہ پیداوار کا عہد کیا ہے اور جو طے شدہ میعارات پر پوری اتری ہیں، ان درخواستوں کو (نشان زد جزو 4) کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

نمبر شمار

مستحق پروڈکٹ کا نام

درخواست کنندہ کا نام

عہد بند پیداوار کی صلاحیت

 

(ملین ٹن میں)

عہد بند سرمایہ کاری

 

(کروڑ روپے میں)

1

ولسارتن

آنر لیب لمیٹیڈ

300

26.88

2

لوسٹران

انیسیا لیب پرائیویٹ لمیٹیڈ

400

29.12

3

 

لیبو فلوکساسن

ہیٹرو ڈرگز لمیٹیڈ

230

9.00

4

کیمیکس گلوبل

115

20.00

5

سوریہ لائف سائنسز لمیٹیڈ

230

20.00

6

سلفاڈائزین

آندرا  آرگینکس لمیٹیڈ

360

38.70

7

سپروفلوکساسن

سری پتی فارمہ سیوٹیکلس لمیٹیڈ

900

16.05

8

 

آف لاکساسن

سری پتی فارمہ سیوٹیکلس لمیٹیڈ

300

16.05

9

گلوبل فارما  ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ

200

16.49

10

ٹیلی مسارٹن

آندھرا آرگینکس لمیٹیڈ

360

40.00

11

ڈکلوفنیک سوڈیم

کریٹیو ایکٹیو پرائیویٹ لمیٹیڈ

350

20.74

12

امولی آرگینک پرائیویٹ لمیٹیڈ

175

6.56

13

واپی کیئر فارما پرائیویٹ  لمیٹیڈ

525

21.00

14

لیوی ٹیراسیٹم

آنر لیب لمیٹیڈ

840

31.36

15

کاربی ڈوپا

ہیٹرو ڈرگز لمیٹیڈ

16

18.00

16

لیووڈوپا

ہیٹرو ڈرگز لمیٹیڈ

40

18.75

  

ان اہم اور بڑی مقدار میں تیار ہونے والی ادویہ – کلیدی ابتدائی مواد (کے ایس ایم) / ادویہ سے متعلق ذیلی اشیا اور ایکٹیو فارما سیوٹیکل عناصر (اے پی آئی) کی ملک میں تیار کرنے کی خودکفالت کو فروغ دینے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے، فارما سیوٹیکل کے محکمے نے ان ادویہ کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز کیا تھا، جس کے لیے چار مختلف نشان زد پہلوؤ ں کے تحت گرین فیلڈ پلانٹ کم سے کم گھریلو قدر وقیمت کے اضافے کے ساتھ قائم کیے جانے تھے (دو پلانٹ فرمنٹیشن یا خمیر بننے کے عمل پر مبنی تھے۔ کم از کم 90 فیصد اور دو کیمیکل ہمہ آہنگی پر مبنی- کم از کم 70 فیصد) پر مبنی تھے۔ یہ تمام تر پلانٹ 2020-21 سے لے کر 2029-30 کے دوران مجموعی 6940 کروڑ روپے کےمنصوبہ جاتی  اخرجات کے ذریعے 41 پروڈکٹس کے لیے وجود میں آنے ہیں۔

مجموعی طور پر چار نشان زد حصوں پر مشتمل 36 مصنوعات کے لیے 215 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔  نشان زد پہلے، دوسرے اور تیسرے زمرے کے لیے درخواستیں زیر غور لائی گئیں اور مستحق درخواست دہندگان کو بااخیتار کمیٹی کی سابقہ  منعقدہ میٹنگوں میں منظوری عطا کی گئی۔ مجموعی طور پر 174 درخواستیں چوتھے مرحلے کے تحت 23 مستحق پروڈکٹس کے سلسلے میں موصول ہوئیں۔ دیگر کیمیاوی اشیا پر مبنی کے ایس ایم / ادویہ سازی میں کام آنے والی ذیلی اشیا/ اے پی آئی، 79 درخواستیں 11 مستحق پروڈکٹس کےلیے پہلے زیر غور لائی گئیں اور 14 درخواستوں پر بااختیار کمیٹی کی چھٹی میٹنگ میں غورو فکر کیا گیا۔ 19 مارچ 2021 کو بااختیار کمیٹی کی ساتویں منعقدہ میٹنگ میں بقیہ 95 درخواستوں کو زیر غور لایا گیا ،جو نشان زد زمرہ نمبر چار کے تحت آتی ہیں۔

اس کے ساتھ مجموعی طور پر 215 درخواستیں زیر غور لائی جاچکی ہیں اور دو ایسی کامیاب درخواستوں کو، جنہیں بعد ازاں واپس لے لیا گیا ہے، چھوڑ کر مجموعی طور پر 47 درخواستیں 5366.35 کروڑ روپے کی عہد بند سرمایہ کاری کے ساتھ حکومت ہند کی جانب سے سرگرم طور پر استعمال ہونے والے ادویہ جاتی عناصر کے سلسلے میں پی ایل آئی اسکیم کے تحت منظور کی گئی ہیں۔ ان پلانٹوں کی تنصیب سے ملک بڑی حد تک ان بڑی مقدار میں تیار کی جانے والی ادویہ کے معاملے میں خود کفیل بن جائے گا۔ حکومت کی جانب سے  اس طرح 6 برسوں کی مدت میں پیداوار سے منسلک ترغیبات کی تقسیم  تقریبا 6 ہزار کروڑ روپے کے بقدر ہوگی، جب کہ بجٹی تخمینہ 6940 کروڑ روپے کے بقدر کا ہے۔

پیداوار سے منسلک ترغیبات ( پی ایل آئی) اسکیم کے تحت، جس کا مقصد گھریلو پیمانے پر طبی  آلات  کی پیداوار کو فروغ دینا ہے، اس سلسلے میں 28 درخواستوں پر غور کرنے کے بعد 14 درخواستیں حکومت ہند کی جانب سے منظور کی گئی ہیں، جن کے تحت  875.93 کروڑ روپے کے بقدر کی سرمایہ کاری عمل میں آئے گی اور اس کے نتیجے میں مجموعی 3420 کروڑ روپے کے تخمینہ جاتی  بجٹ کے مقابلے میں 1694 کروڑ روپے کے بقدر کی زیادہ سے زیادہ ترغیبات بروئے کار آئیں گی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ  بڑی مقدار میں تیار  کی جانے والی ادویہ اور منظور شدہ منصوبہ جاتی  سرمایہ کو طبی آلات کے سلسلے میں زیر استعمال لانے کےلیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت اب تک غیر احاطہ شدہ / ناکافی طور پر احاطہ کی گئی مصنوعات کے سلسلے میں ازسر نو درخواستیں طلب کی جائیں۔

 بھارتی ادویہ جاتی صنعت اپنی وسعت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسری سب سے بڑی صنعت ہے۔ اس نے متعدد ترقی یافتہ معیشتوں مثلا امریکہ اور یوروپی یونین  کی منڈیوں  میں بڑے پیمانے پر اپنی  موجودگی درج کرائی ہے۔ یہ صنعت قابل استطاعت ادویہ کی تیاری کے لیے خاصی معروف ہے۔ خصوصا جینرک دواؤں کی تیاری میں اس کا نام کافی مشہور ہے۔ تاہم ملک خواطر خواہ طور پر بنیادی خام مواد مثلا بڑی مقدار میں ایسی ادویہ کی درآمد پر منحصر ہے، جن کا استعمال مذکورہ ادویہ کے تیاری کے درمیان لازمی ہوتا ہے۔ مخصوص بڑی مقدار میں تیار ہونے والی ادویہ کے معاملے میں درآمداتی انحصار 80 سے 100 فیصد تک کے بقدر کا ہے۔

*************

( ش ح ۔م ن ۔ ت ع (

14-06-2021

 U. No. 5442

 

 



(Release ID: 1726911) Visitor Counter : 221


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada