ارضیاتی سائنس کی وزارت

اتراکھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ ، دلی اور راجستھان نے الگ الگ مقامات پر بجلی کڑکنےاورتیز ہواؤں (50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ) اور گرج کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان

Posted On: 12 JUN 2021 5:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی14 جون2021: ہندوستانی محکمہ موسمیات  (آئی ایم ڈی ) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق  :

(جاری کرنے کا وقت :ہفتہ  12 جون  2021 ، شام ساڑھے چار بجے آئی ایس ٹی )

پورے ہندوستان میں  موجودہ موسم  پر مبنی موسم  سے متعلق انتباہ بلیٹن

12 جون( پہلا دن) : اتراکھنڈ ، پنجاب ،  ہریانہ ، چنڈی گڑھ اوردلی اورراجستھان میں  الگ الگ مقامات پر بجلی کڑکنے اور 40سے 50  کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔اترپردیش  ،کیر ل اور ماہے اورتلنگانہ میں  بھی اکا دکا مقامات پر  بجلی کڑکنے کے ساتھ 30 سے 40  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ انڈمان اور نکوبار  جزائر ، گنگائی مغربی بنگال  ، جھارکھنڈ ، بہار ، اروناچل پردیش ،  آسام ،  میگھالیہ ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم   اور تریپورہ ،  جموں وکشمیر   ، لداخ  ،  گلگلت ، بلتستان  اور مظفر آباد ،  ہماچل پردیش ،  مدھیہ پردیش  ،  ودربھ  ،  چھتیس گڑھ  ،  کونکن اور گوا  ، مراٹھ واڑہ  ،  لکشدیپ  ، ساحلی کرناٹک اور ساحلی آندھر پردیش  اور ینم میں  ایک دو مقامات پر بجلی گرنے کا اندیشہ ہے ۔

مغربی راجستھان میں  الگ الگ مقامات پر بادلوں  کی  گرج ہونے  اور دھول بھری آندھی چلنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے ۔

کونکن اورگوا میں  کچھ مقامات  پر شدید بارش کے ساتھ  کہیں کہیں  زبردست بارش ہونے کا امکان ہے،  چھتیس گڑھ میں کچھ  مقامات پر  شدید بارش کے ساتھ اکادکا مقامات پر بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے،  ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال  اور سکم  ،  اوڈیشہ  ، آسام  اور میگھالیہ ،  اتراکھنڈ ، مشرقی مدھیہ پردیش   ، ودربھ اور تلنگانہ میں  الگ الگ مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔گنگنائی  مغربی بنگال ، جھارکھنڈ ، بہار ،  اروناچل پردیش ،  ناگالینڈ، میگھالیہ  ،منی پور ، میزورم اورتریپورہ   ،  ہماچل پردیش ،  پنجاب ،  ہریانہ ، چنڈی گڑھ اوردہلی ،  مغربی اترپردیش اور مغربی مدھیہ پردیش  ، وسطی  مہاراشٹر ،  مراٹھ واڑہ ، کیرل اور ماہے ،  ساحلی کرناٹک اور ساحلی آندھر پردیش  نیز ینم  میں علیحدہ  علیحدہ مقامات پر  بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

جنوب – مغربی  اور  مغربی  - وسطی  بحیرہ عرب  اور خلیج بنگال  کےشمال ،  وسطی  اور جنوبی حصوں  کے ساتھ ساتھ  اور شمالی   آندھر پردیش  -  اوڈیشہ  - مغربی بنگال کے ساحلی علاقوںمیں 40سے 50 کلومیٹر   فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار  60  کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔ منار کے خلیج میں  45سے 55  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے   ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جبکہ شمالی بحیرہ عرب  اورگجرات  اور مہاراشٹر کے   ساحلوں کے پاس  50-40  کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے  ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے ۔ماہی گیروں  کو  ان علاقوں سے دوررہنے کا مشورہ جاری کیا جاتا ہے۔

(مزید معلومات کے لئے اور گرافکس کے لئے  براہ مہربانی یہاں کلک کریں )

مقام  پر مبنی خصوصی موسم کی  پیش گوئی اور انتباہ کے لئے موسم ایپ ،  زرعی  -  موسم  مشورے کے لئے  میگھدوت ایپ  ،  اور بجلی گرنے سے متعلق انتباہ کے لئے ریاستوں کے موسم  دفتر / علاقائی موسم دفتر کی ویب سائٹ  پر لاگ آن کریں ۔

*************

  م ن۔ش ت ۔رم

U-5435



(Release ID: 1726900) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil