ریلوے کی وزارت

350 سے زیادہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے پورے ملک میں آکسیجن کی فراہمی کا عمل مکمل کرلیا


آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں 24387 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن سپلائی کی ہے

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک رقیق طبی آکسیجن کے 1438 ٹینکر وں کی نقل و حمل کرکے 15 ریاستوں کو راحت فراہم کی ہے

مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے ،تقریباً 3797 میٹرک ٹن اترپردیش میں ، 656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں ،5692 میٹرک ٹن دہلی میں ، 2135 میٹرک ٹن ہریانہ میں ، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں،2785 میٹرک ٹن کرناٹک میں ،320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں ،2561 میٹرک ٹن تمل ناڈو میں،2442 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں،225 میٹرک ٹن پنچاب میں،513 میٹرک ٹن کیرالہ میں ،2184میٹرک ٹن تلنگانہ میں،38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں اور320میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن آسام میں پہنچائی جاچکی ہے

Posted On: 03 JUN 2021 6:00PM by PIB Delhi

تمام رکاوٹوں پر عبور حاصل کرتے ہوئے اور نئے نئے حل تلاش کرتے ہوئے انڈین ریلویز ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کرکے راحت پہنچانے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارتی ریلوے اب تک پورے ملک کی مختلف ریاستوں کو 1438 سے زیادہ ٹینکروں میں 24387 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن سپلائی کرچکی ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ  350 سے زیادہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے پورے ملک میں آکسیجن کی فراہمی کا عمل مکمل کرلیاجس سے مختلف ریاستوں کو راحت فراہم ہوئی ہے۔

اس ریلیز کے جاری کرتے وقت 11 ٹینکروں میں 194 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن  سے لدی تین آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں۔

جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ کو ہر آکسیجن ایکسپریس ٹرین سے 2100 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن ملی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے 40 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن کے ساتھ آکسیجن فراہم کرنے کا اپنا سفر شروع کیا تھا ۔

بھارتی ریلوے ضرورت مند ریاستوں کو کم سے کم ممکن وقت میں زیادہ سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ 15 ریاستوں اتراکھنڈ ، کرناٹک ،مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھر اپردیش، راجستھان ،تمل ناڈو،ہریانہ،تلنگانہ، پنجاب،کیرالہ،دہلی ،اترپردیش ،جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔

اس ریلیز کے جاری کرتے وقت  مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے ،تقریباً 3797 میٹرک ٹن اترپردیش میں ، 656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں ،5692 میٹرک ٹن دہلی میں ، 2135 میٹرک ٹن ہریانہ میں ، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں،2785 میٹرک ٹن کرناٹک میں ،320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں ،2561 میٹرک ٹن تمل ناڈو میں،2442 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں،225 میٹرک ٹن پنچاب میں،513 میٹرک ٹن کیرالہ میں ،2184میٹرک ٹن تلنگانہ میں،38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں  اور320میٹرک ٹن  رقیق طبی آکسیجن آسام میں پہنچائی جاچکی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے  اب تک ملک بھر کی 15 ریاستوں کے لگ بھگ 39 شہروں /قصبوں میں رقیق طبی آکسیجن پہنچادی ہے۔ان میں اترپردیش میں لکھنؤ ،وارانسی،کانپور،بریلی،گورکھپور اور آگرہ،مدھیہ پردیش میں ساگر ،جبل پور ،کٹنی اور بھوپال ،مہاراشٹر میں ناگپور،ناسک ،پنے ،ممبئی اور شولاپور،تلنگامہ میں حیدرآباد ،ہریانہ میں فرید آباد اور گروگرام،دہلی میں تغلق آباد ،دہلی کینٹ اور اوکھلا ،راجستھان میں کوٹا اور کنک پارہ ،کرناٹک میں بنگلورو ،اتراکھنڈ میں دہرادون ،آندھر اپردیش میں نیلور،گنٹور،تاڑی پتری اور وشاکھا پٹنم ،کیرالہ میں ارنا کولم ،تمل ناڈو میں تروولور ،چینئی ،ٹیوٹی کورین ،کوئمبٹور اور مدورئی ،پنجاب میں بھٹنڈا اور پھلور،آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔

بھارتی ریلوے نے آکسیجن کی سپلائی کے مقامات سے متعلق مختلف روٹس تیار کئے ہیں اور ریاستوں کی کسی بھی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اس نے اپنے آپ کو پوری طرح تیار کررکھا ہے۔

بھارتی ریلوے نے مغرب میں ہاپا ،بڑودہ ،موندرا،مشرق میں راوڑ کیلا ،درگاپور،ٹاٹا نگر ،انگل جیسے مقامات سے آکسیجن جمع کرکے پھر اسے اتراکھنڈ ،کرناٹک ،مہاراشٹر، مدھیہ پردیش ،آندھر اپردیش، راجستھان ،تمل ناڈو ،ہریانہ ،تلنگانہ،پنجاب ،کیرالہ،دہلی،اترپردیش اور آسام میں پیچیدہ راستوں کے ذریعہ اپنے منصوبوں کے مطابق ان ریاستوں کو فراہم کررہی ہے۔

جلد سے جلد ممکن وقت میں آکسیجن کی راحت پہنچانے کو یقینی بنانے کے مقصد سے انڈین ریلویز آکسیجن ایکسپریس مالبرداری ٹرینیں چلانے میں نئے معیارات اور غیر معمولی نشانے طے کررہا ہے ۔طویل دوری کیلئے ان مالبرداری ٹرینوں کی اوسط رفتار زیادہ تر معاملوں میں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے۔جلد سے جلد آکسیجن فراہم کرنے کے احساس کے ساتھ اعلیٰ ترجیحی گرین کوریڈور پرچلتے ہوئے  مختلف زون کی کارروائی جاتی ٹیمیں مشکل ترین  حالات میں 24 گھنٹے کام کررہے ہیں تاکہ رقیق طبی آکسیجن کی تیز ترین ممکن وقت میں سپلائ کو یقینی بنایا جاسکے۔مختلف سیکشنز پر عملے کے ارکان کی تبدیلی کیلئے تکنیکی طور پر رکنے کے وقت کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کی خوش اسلوبی سے نقل وحمل اور آمدورفت کو یقینی بنانے کی غرض سے پٹریوں کو کھلا رکھا گیا ہے اور ہروقت انتہائی چوکسی برتی جارہی ہے۔ یہ سب اس طریقہ سے کیا جارہا ہے کہ مالبرداری سے متعلق دیگر ٹرینوں کی کارروائیوں کی رفتار بھی کم نہ ہوسکے۔ نئی آکسیجن ٹرینیں چلانا ایک بہت ہی ہمہ جہت مشق ہے اوراس کیلئے  اعداد و شمار کوہر وقت تازہ ترین  بنایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ آج دیر رات کو رقیق طبی آکسیجن سے لدی مزید ٹرینوں کے اپنے سفر شروع کرنے کا امکان ہے۔

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5432


(Release ID: 1726890) Visitor Counter : 166