ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون نے شمال مغربی خلیج بنگال کے بقیہ حصوں، اڈیشہ کے کچھ اور حصوں، مغربی بنگال کے بیشتر حصوں، جھارکھنڈ اور بہار کے کچھ حصوں میں مزید پیشرفت  کرلی ہے

Posted On: 12 JUN 2021 3:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12جون 2021،ہندوستان کے محکمہ موسمیات  کے قومی موسم کی پیشگوئی کرنے والے مرکز کے مطابق :

بروز ہفتہ 12 جون 2021، دوپہر- دن: اجرا کا وقت:02.00 بجے دوپہر ہندوستان کا معیاری وقت

کل ہند موسم کا خلاصہ اور پیشگوئی کا بلیٹن

  • جنوب مغربی مانسون نے شمال مغربی خلیج بنگال کے بقیہ حصوں، اڈیشہ کے کچھ اور حصوں، مغربی بنگال کے بیشتر حصوں، جھارکھنڈ اور بہار کے کچھ حصوں میں مزید پیشرفت  کرلی ہے۔ مانسون کی شمالی حد(این ایل ایم) دیو، صورت، نندوبار، رائے سین، دموہ، امیریا، پیڈرا روڈ، بلانگیر، بھوبنیشور، باری پاڑا، پرولیا، دھنباد، دربھنگہ میں افقی20.5 ڈگری این/ 60 ڈگری ای سے  گزر گیا ہے اور عمقی 27 ڈگری این/ 85.0 ڈگری ای پر ہے۔ جنوب مشرقی مانسون کے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ کے باقی ماندہ حصوں، اڈیشہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار اور مغربی اترپردیش کے کچھ حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پیشرفت کرنے کے لیے صورتحال سازگار ہے۔
  • اب کم دباؤ کا رقبہ شمال مشرقی خلیج بنگال  اور مغربی بنگال کے متصل ساحلی علاقوں اور شمالی  ا ڈیشہ پر محیط ہے۔ منسلک سمندری طوفان کی گردابیں وسطی  اونچائی کی سطحوں تک اونچائی کے ساتھ جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہی ہے۔ توقع ہے کہ  یہ  اور زیادہ واضح ہوجائے اور اڈیشہ، جھارکھنڈ اور شمالی چھتیس گڑھ کی جانب ، آئندہ 2- 3 دنوں  کے دوران پیشرفت کرے گا۔
  • جنوبی پنجاب سے شمال مشرقی خلیج بنگال اور مغربی بنگال کے متصل ساحلی علاقوں اور شمالی اڈیشہ پر محیط کم دباؤ  کے علاقے کے مرکز کی جانب ایک مشرقی –مغربی  طوفانی سطح  کی گرداب پیشرفت کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں مغربی ساحل کے ساتھ ساتھ  نچلی سطح کی سخت جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اور  مغربی ساحل سے دور یہ مرکوز ہیں۔ یہ صورتحال توقع ہے کہ آئندہ 4-5 دنوں کے دوران قائم رہے گی۔
  • ان کے نتیجے میں اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مشرقی مدھیہ پردیش، ویدربھہ، تلنگانہ میں آئندہ 3-4 دنوں کے دوران  بھاری سے بڑے پیمانے پر بارش ہوگی جن میں سے کہیں کہیں مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کی توقع ہے۔  مہاراشٹر کے ساحلی اور متصل گھاٹوں کے اضلاع اور گوا اور کرناٹک میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کے ساتھ بڑے پیمانے پر بارش کی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں۔ 12 سے 15 کے دوران کونکن اور گوا اور 14 اور 15 جون 2021 کو مدھیہ مہاراشٹر میں بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کی توقع ہے۔ 12 سے 15 کے دوران کیرالہ کے کہیں کہیں مقامات پر بھاری بارش ہوگی۔
  • اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ، اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، شمال مشرقی ہندوستانی ہمالیہ  میں اوسط سے شدید شدت کے گرج چمک کے طوفان آسکتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ آئندہ 4-5 دنوں کے دوران شدید بجلی چمکنے اور تیز ہوا چلنے کے امکانات بھی ہیں۔

اس کی وجہ سے اُن افراد اور جانوروں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جو باہر کام کر رہے ہوں۔

(برائے مہربانی  تفصیلات (مفصل کہانی) اور گرافکس کی پیش گوئی کے لیےیہاں کلک کریں)

برائے مہربانی ،مقام مخصوص پیش گوئی اور ورننگ کے لیے موسم ایپ، زراعت سے متعلق موسمیات کے صلاح ومشورے کے لیے  میگ دوت ایپ اور  بجلی کی گرج چمک وارننگ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورضلع وار وارننگ کے لیے،ریاستی ایم سی/ آر ایم سی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

*****

U.No.5396

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1726712) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Tamil