نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے وزیر نے اولمپک2024 اور اس کے بعد کے ایتھلیٹوں کی تربیت کیلئے مرکزی ایتھلیٹ انجری  بندوبست نظام شروع کیا

Posted On: 11 JUN 2021 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11جون،2021۔نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کےمرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے مرکزی ایتھلیٹ انجری بندوبست نظام (سی اے آئی ایم ایس) کاافتتاح کیا، یہ نوجوانوں کے اُمور اور  کھیلوں کی وزارت کے ذریعے ایتھلیٹوں کو دی جانے والی اسپورٹس میڈیسن اور علاج میں تعاون کواصل دھارے میں شامل کرنے کیلئے اپنی نوعیت کاپہلااقدام ہے۔ سی اے آئی ایم ایس کی کورکمیٹی میں ڈاکٹر ایس کے ایس ماریہ ، ڈاکٹرڈین شا پاردیوالا ،ڈاکٹر بی وی سری نواساور شری کانت اینگر جیسے معروف اعلیٰ ماہرین شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013BGC.jpg

سی اے آئی ایم ایس کا مقصد ایتھلیٹ کی کھیل میدان کےنزدیک اعلیٰ ترین کھیل انجری بندوبست تعاون  فراہم کرناہے۔ سی اے آئی ایم ایس ملک بھر کے ایتھلیٹوں کیلئے چوٹ کے مناسب علاج پروٹوکول کو یکساں بنانے میں مدد کریگا۔ یہ اسکیم ایتھلیٹوں کی مدد کے ساتھ شروع ہوگی جو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) ترقیاتی گروپ کا حصہ ہیں جن کے اولمپک 2024 اور اس کے بعد حصہ لینے کی امید ہے۔

جناب رجیجو نے  سی اے آئی ایم ایس شروع کرنے کی پہل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا یہ طویل عرصے سے ہر کسی کی خواہش تھی کہ ہمارے ملک  میں ایک مرکزی ایتھلیٹ انجری بندوبست نظام ہو۔ میں نے کبھی کبھی دیکھا ہے کہ عام چوٹوں کیلئے بھی وقت پر علاج نہیں مل پاتا ہے جس سے ایتھلیٹ کاکریئر متاثر ہوتاہے اور آج یہ ایک بہت ہی سادگی سے بھرپور شروعات ہے لیکن یہ ہمیں ایک ایسے نظام کی طرف لے جائے گی جہاں ہمارے ایتھلیٹ کی چوٹسے نمٹنے کیلئے بندوبست کاایک بہت ہی پیشہ ور طریقہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GY06.jpg

اس پہل کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کھیل کے سکریٹری جناب روی متل نے کہا ’’کھیل بہت مسابقتی ہوگیاہے اور جب ہمارے ایتھلیٹ میڈل جیتنے کیلئےاپنا پورا زور لگاتے ہیں تو وہ کبھی کبھی زخمی ہوجاتے ہیں، ان چوٹوں کاصحیح وقت پر اور صحیح طریقے سے علاج کرنا ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہمارے ایتھلیٹ صحتمند اور فارم میں رہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PBBC.jpg

سی اے آئی ایم ایس سے اتھلیٹ کی چوٹوں کے بندوبست اور علاج کے طریقے میں انقلابی تبدیلی کی امید ہے۔ اس میں درج ذیل چاراجزاء ہوں گے: ایتھلیٹ ویلنیس سیل،آن فیلڈ اسپورٹ میڈیسن ماہرین،  قومی وسائل ریفرل ٹیم اور ایک مرکزی کور ٹیم۔

ڈاکٹر ایس کے ایس ماریہ، سینٹرل کور ٹیم کے چیئرمین نے سی اے آئی ایم ایس کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایتھیلٹ چوٹوں کے علاج میں جغرافیائی رکاوٹوں کو دور کرنے کی سمت میں ایک طویل سفر طے کریگا۔ ’’بھارت ایک بہت بڑا ملک ہے اور ہمارا مقصد ایتھلیٹوں کی چوٹوں کے بندوبست میں جغرافیائی اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے‘‘۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نریندر دھرو بترا نے کہا، ’’ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ترقیاتی گروپ کیلئے ایک ایتھلیٹ ویلنیس سیل کے طور پر ایک چوٹ نگرانی نظام تیار کرنا وزارت کے ذریعے اٹھایا گیا ایک قابل ستائش قدم ہے‘‘۔ انہوں نے کہا سی اے آئی ایم ایس کے تحت اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹروں ، فیزیوتھراپسٹ، اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ ماہرین کی تجربہ کار او رکثیر موضوعاتی ٹیم یقینی طور سے کھلاڑیوں کو صحیح وقت پر مدد کر علاج میں مدد فراہم کریگی،جوان کے لئے میدان میں جلد لوٹنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس پروگرام ایس اے آئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری راجیو مہتا اور کئی دیگر طبی ماہرین بھی موجود تھے۔

 

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5381



(Release ID: 1726597) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Punjabi