صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی کے چاندنی چوک میں از سر نوتعمیر کردہ ہردیال میونسپل ہیریٹیج پبلک لائبریری کا افتتاح کیا
اکبر کے دربار میں فارسی زبان میں مرتب کردہ مہابھارت سمیت قدیم نادر کتابوں کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کی تعریف کی
کووڈ کے موافق طرز عمل اپنانے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کے تئیں لوگوں کو خبردار کیا: ’’اتنے سارے کورونا جانبازوں کی قربانی ضائع نہیں ہونی چاہئے‘‘
’’وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کے خواب نے بھارتی شہریوں کی زندگی میں بہتری لائی ہے‘‘
ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی کو یقین دلایا کہ جلد ہی پورے ملک میں ویکسین کی سپلائی بڑھ جائے گی
Posted On:
11 JUN 2021 7:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11جون،2021۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہر ش وردھن نےآج دہلی کے چاندنی چوک میں از سر نو تعمیر کردہ ہریال میونسپل ہیریٹیج پبلک لائبریری کاافتتاح کیا۔ انہوں نے اس لائبریری کو ، جس میں نادر کتابوں کاایک بڑاذخیرہ ہے، پورے ملک کو وقف کیا۔ اس لائبریری کو 3 کروڑ روپئے سے زیادہ کے سرکاری خرچ کے ساتھ از سرنو تعمیر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر موجود لوگوں کو ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں پچھلے 28 دنوں سے کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد لگاتار گھٹ رہی ہے اور چوتھے دن ایک لاکھ سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سبب انہیں ذاتی طور سے اپنے پارلیمانی حلقے کے لوگوں کے درمیان آنے کاموقع ملا ہے۔
مرکزی وزیر صحت نے اس لائبریری میں ابوالفضل کے ذریعے فارسی زبان میں ترجمہ کی گئی مہابھارت جیسی نادر کتابوں کی تعریف کی۔ اس لائبریری میں اکبر بادشاہ کے دربار میں مرتب کردہ 1677 عیسوی سے ’دی ہسٹری آف ورلڈ‘ کی ایک کاپی 1810 عیسوی کی ہاتھ کی لکھی ہوئی بھگوت پُران،بھریگو سمہیتا،ہندی میں قرآن کی ایک قدیم کاپی ،جمنا کے میدانی علاقوں کی بنیاد زبان برج میں لکھی گئی پہلی کتاب موجود ہیں۔ سال 1862 میں شروع ہوئی اس لائبریری نے 1917 سے 1988 تک کے دہلی گزٹ کی کاپیاں محفوظ کی ہیں اور اسکے ذخیرے میں بیحد جواہرات موجود ہیں جن میں جن میں 350 مخطوطات اور 8000 قدیم کتابیں شامل ہیں جن کی از سرنو مناسب ذخیرہ اور اسٹوریج کی ضرورت تھی۔ وزیر صحت کو واقف کرایا گیا کہ تقسیم کی ماقبل شام ایک گاؤں کی قسمت سے منسلک ایک مقدمے سمیت کئی عدالتی معاملات کو بھارت کے حق میں لائبریری سے شواہد ملنےکے سبب نپٹایا گیا تھا۔
اس موقع پر موجود سبھی لوگوں کو کووڈ کے موافق طرز عمل اپنانے کامشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں کمی سے عوام میں کبھی بھی اطمینان کااحساس پیدانہیں ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کو باربار لگانے اور ہٹانے کے اس رویے، ماسک کے مناسب طریقے سے پہننے اور کووڈکے مناسب سخت پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کے سبب کووڈکی دوسری لہر کے پھیلنے میں بڑا تعاون رہا۔ جب ہمارے کئی ڈاکٹر ، نرس ہماری حفاظت کیلئے خود کی قربانی دیکر کورونا جانباز بن گئے ،جن میں سے کئی بالآخر کووڈکے شکار ہوگئے تو یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ کووڈ کے موافق طرز عمل اپنانے میں ڈھلائی ،کووڈکے سبب اپنی جان گنوانے والوں کی پاک روح (پوتر سمرتی) کو دُکھی کرتی ہے۔
لائبریری آرکائیو زکے ڈیجیٹلائزیشن کے تناظر میں حکومت کی ڈیجیٹائزیشن مہم کے بارے میں اظہا رخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیاکے مشن کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، پورے لاک ڈاؤن میں لوگوں کوسرکاری فوائد براہ راست ان کے کھاتوں میں منتقل ہوسکتے ہیں، جے اے ایم ٹرینیٹی نے ایک بٹن دبانے پر 10 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں فوائد کی منتقلی کو ممکن بنایا ہے۔ اسی طرح حال میں مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں لاگو کیا جارہا قومی ڈیجیٹل صحت مشن (این ڈی ایچ ایم) ہمارے صحت نظام میں رفتار، شفافیت اور جوابدہی لائے گا۔ دیگر سیکٹروں میں اس طرح کے ڈیجیٹلائزیشن نے بھارتی شہریوں کی زندگی میں کافی بہتری لائی ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ ان ڈیجیٹل کوششوں نے 1980 کی دہائی کی مقبول عام کہاوت کو غلط کردیاہےکہ مرکزی حکومت کے ذریعے مختص ایک روپئے میں سے صرف 15پیسے ہی حقیقت میں مستفیدین تک پہنچتے ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے موجود لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ سرکار کے پاس جلد ہی 18 برس کی عمر سے زیادہ کے ہر ایک شخص کو پوری طرح سے ٹیکہ لگانے کیلئے مناسب مقدار میں ٹیکے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا ’’پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ہمارے پاس مئی کے مقابلے جون میں زیادہ ٹیکے ہیں۔ جیسے جیسے پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی سپلائی میں آسانی ہوگی اور جلد ہی ہر ایک شہری کی ٹیکہ کاری کیلئے مناسب مقدار میں ٹیکے دستیاب ہوں گے۔
اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ جناب وجئے گوئل، راجیہ سبھا کے رکن اور بی جے پی کے سابق نائب صدر جناب شیام جاجو،جناب جئے پرکاش،میئر، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، محترمہ انامیکا، مئیر،جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن ، جناب نرمل جین، میئر،مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن ، جناب چھیل بہاری گوسوامی، صدر قائمہ کمیٹی ، جناب یوگیش کمار ورما، ایوان کے لیڈر، محترمہ سنیتا کوشک، جوائنٹ سکریٹری ، ایچ ایم ایچ پی ایل اور علاقے کے کونسلر جناب روندر کماراس موقع پر موجود تھے۔
ایچ ایم ایچ پی ایل کی سکریٹری محترمہ ریکھا سنہا نے اس پروگرام کی صدارت کی۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:5382
(Release ID: 1726580)
Visitor Counter : 179