وزارت دفاع
سری نگر میں، ڈی آر ڈی او نے جو 500 بستروں والا کووڈ اسپتال تیار کیا تھا اس میں کام کاج شروع ہو گیا ہے
Posted On:
12 JUN 2021 12:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 جون ، 2021/ سری نگر کے کھون موہ علاقے میں 500 بستروں والا ایک کووڈ اسپتال شروع ہو گیا ہے۔ یہ اسپتال دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 17 دن کے مختصر وقت میں قائم کیا ہے اور اسے پی ایم کیئرز فنڈ کی طرف سے مدد دی گئی ہے۔ اس کووڈ اسپتال میں وینٹی لیٹرز والے 125 آئی سی یو بستر شامل ہیں، جن میں 25 بستر خاص طور پر بچوں کے لیے ریزرو ہے۔ سبھی 500 بستروں پر آکسیجن کی لگاتار سپلائی دستیاب ہے۔یہ سپلائی 62 کے ایل رقیق میڈیکل آکسیجن ذخیرہ ٹینکوں سے مہیا کرائی جا رہی ہے۔ اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے کو اس اسپتال کا کام کاج چلانے کےلیے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یہ اسپتال مرکزی طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہے جس میں ماحول کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھنے اور سردیوں میں گرم رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے کے لیے ایک الگ بلاک موجود ہے۔ ایمرجنسی حالات میں آگ لگ جانے کی صورت میں باہر نکلنے کے مناسب راستے دستیاب ہیں، اسٹیل اسٹرکچر کے شیڈ بھی دستیاب ہے جن میں مردہ خانے کے لیے ریفریجریٹر اور گاڑیوں کےلیے پارکنگ سہولت بھی موجود ہے۔
ایک کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جس میں وائی فائی ، سی سی ٹی وی اور ہیلپ لائن نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ٹھنڈے موسم کی وجہ سے 150 نفری عملے کو ٹھہرانے کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسپتال میں وبا کی اس گھڑی میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے کووڈ – 19 مریضوں کی طبی دیکھ بھال فراہم کی جائے گی۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5387
(Release ID: 1726565)
Visitor Counter : 253