صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 ٹیکا کاری سے متعلق تازہ جانکاری


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 25.87 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

Posted On: 12 JUN 2021 11:28AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12 جون ، 2021/حکومت ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین  مفت فراہم کر کے مدد دے رہی ہے۔  اس کے علاوہ حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ویکسین کی براہ راست خریداری کو بھی آسان بنائے ہوئے ہے۔ ٹیکا کاری ، وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت ہند کی جامع پالیسی کا ایک اہم ترین جز ہے۔  اس کے علاوہ جانچ، مریضوں کا پتہ لگانے ، ان کا علاج کرنے اور کووڈ  ضابطوں پر عمل کرنے کا کام بھی اس جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی نرم روی پر مبنی  تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر عمل درآمد یکم مئی ، 2021 سے شروع ہوا تھا۔

حکمت عملی کے تحت ابھی تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 25.87 کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

اس میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں  سمیت کل صرفہ 247658855 خوراکیں ہیں۔

1.12 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی دستیاب ہیں۔

مزید یہ کہ 10 لاکھ سے زیادہ ویکسین کے خوراکوں کا انتظار ہے جو اگلے تین دن میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو موصول ہو جائیں گی۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5386

 



(Release ID: 1726563) Visitor Counter : 168