ارضیاتی سائنس کی وزارت

اگلے 24 گھنٹے میں مغربی راجستھان پرالگ الگ جگہوں پر شدید گرمی کا قوی امکان ہے

Posted On: 11 JUN 2021 5:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11 جون ، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات کے موسم سے متعلق پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق :

(تاریخ : 11 جون ، 2021، بھارتی وقت کے مطابق   سہ پہر 4 بجے)

اگلے پانچ دن کے لیے درج حرارت کی موجودہ صورتحال اور وارننگ

کل کے زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت کا تناظر:

گرمی کی لہر : - دستیاب نہیں ہے

زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت :  مغربی راجستھان میں زیادہ تر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس، مشرقی راجستھان کے کئی مقامات پر ،  ہریانہ میں کچھ مقامات پر اور پنجاب، مغربی مدھیہ پردیش اور سوراشٹر و کچھ میں 40 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

کل گنگا نگر (مغربی راجستھان) میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت 45.3 ڈگری سیلسیئس کی اطلاع دی گئی تھی۔

آج کے کم سے کم درجہ ٔ حرارت کا تناظر :

گرم رات :  دستیاب نہیں ہے

کم سے کم درجۂ حرارت : جن علاقوں میں گرمی کی لہر کا امکان ہے ، کم سے کم درجۂ حرارت مغربی راجستھان کے زیادہ تر علاقوں میں  32-28 ڈگری سیلسیئس کی حد میں ہے۔

کم سے کم درجۂ حرارت جموں و کشمیر ، لداخ ، گلگت، بلتستان و مظفرآباد  اور مغربی راجستھان میں الگ الگ جگہوں پر  ، ہماچل پردیش میں کئی جگہوں پر معمول سے زیادہ (3.1 ڈگری سیلسیئس سے 5.0 ڈگری سیلسیئس) اور مشرقی راجستھان میں کچھ جگہوں پر ، پنجاب میں الگ الگ جگہوں پر ساحلی آندھر پردیش اور رایل سیما میں الگ تھلگ جگہوں پر معمول سے زیادہ (1.6 ڈگری سیلسیئس سے 3.0 ڈگری سیلیسئس) ہے۔

شدید گرمی کے اثرات  اور مشورہ:

گرمی سے متاثرہ علاقوں خصوصاً راجستھان کے مغربی علاقوں میں ان لوگوں کو صحت سے متعلق  پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنہیں پہلے سے ہی کسی طرح کی صحت سے متعلق مسئلہ درپیش ہے۔ اس سے بچوں اور بزرگ شہریوں میں مضر اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ لہذا لوگوں کو گرمی سے بچنے، ہلکے رنگ کے اور پتلے کپڑے پہننے اور باہر جاتے وقت اپنے ساتھ چھتری رکھنے کا مشورہ  دیا جاتا ہے۔

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں)

براہ کرم مقامی پیش گوئی اور وارننگ کے لیے موسم ایپ ، زرعی موسم کے مشورے کے لیے میگھ دوت ایپ بجلی چمکنے سے متعلق وارننگ کے لیے دامنی ایپ اور ضلعے وار تنبیہ کے لیے ریاستی ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5358

 



(Release ID: 1726528) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Tamil