ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب ، جنوبی گجرات کے کچھ اور علاقوں میں جنوبی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ علاقوں کی طرف بڑھ گیا ہے

Posted On: 11 JUN 2021 5:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11 جون ، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات کے موسم سے متعلق پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق :

(جمعہ 11 جون، 2021 ، شام؛ اجرا کا وقت : بھارت کی وقت کے مطابق شام 5 بجے)

 کل ہند موسم سے متعلق اختصار اور پیشگوئی سے متعلق بلیٹن

جنوب مغربی مانسو ن شمالی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں ، جنوبی گجرات کے کچھ مزید حصوں ، جنوبی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور شمالی خلیج بنگال کے زیادہ تر حصوں اور مغربی بنگال کے مزید حصوں میں آج 11 جون ، 2021 کو آگے بڑھ گیا ہے۔ مانسون کی شمالی حد عرض البلد 20.5 ڈگری شمال  / طول البلد 60 ڈگری شمال  ڈیو، سورت ، ننور بار، رائی سین، داموہ، اُمریا، پیندرا روڈ بولنگیر، پُری، 21.0 ڈگری شمال / 88.0 ڈگری مشرق، کیننگ، کرشنا نگر مالدہ، اور 26.5 ڈگری شمال / 88.0 ڈگری مشرق  سے گزر گیا ہے۔ گجرات ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ  اور اڑیسہ کے  بقیہ علاقوں  ، پورے مغربی بنگال ، جھارکھنڈ اور بہار اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ علاقوں اور شمالی خلیج بنگال کے بقیہ علاقوں میں اگلے  48 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ امکان ہے کہ جنوب مغربی مانسون اگلے تین چار دن میں جنوبی راجستھان اور گجرات کے کچھ ضلعے کے باہر ملک کے بقیہ حصوں میں داخل ہو جائے گا۔

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں)

براہ کرم مقامی پیش گوئی اور وارننگ کے لیے موسم ایپ ، زرعی موسم کے مشورے کے لیے میگھ دوت ایپ بجلی چمکنے سے متعلق وارننگ کے لیے دامنی ایپ اور ضلعے وار تنبیہ کے لیے ریاستی ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔

۔۔۔



 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5358

 



(Release ID: 1726527) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil