صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تازہ جانکاری
مرکزی وزارت صحت اور ویکسین انتظامیہ کے بااختیار گروپ ( ای جی وی اے سی )کے صدر نے کوون کی ہیکنگ سے متعلق خبروں کی تردید کی
کوون ،سبھی ٹیکہ کاری کے ڈاٹا کو ایک محفوظ اور حفاظتی ڈجیٹل ماحول میں محفوظ رکھتا ہے:
ڈاکٹر آر ایس شرما
کوون دائرے کے باہر کسی سے بھی کوون ڈاٹا شئیر نہیں کیا جاتا ہے
Posted On:
10 JUN 2021 10:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی11 جون2021: کوون پلیٹ فارم کے ہیک ہونے سے متعلق کچھ بے بنیاد میڈیا کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ بادی النظر، یہ خبریں فرضی لگ رہی ہیں، تاہم مرکز ی وزارت صحت اور ویکسین انتظامیہ کے بااختیار گروپ (ای جی وی اے سی)اس معاملےکی جانچ الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت ( ایم آئی ای ٹی وائی ) کی کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم سے کروارہے ہیں۔ ٹیکہ انتظامیہ کے بااختیار گروپ (کوون ) کے چیئر مین ڈاکٹر آر ایس شرما نے واضح کیا ہے کہ کوون سسٹم کی مبینہ ہیکنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ اس تعلق سے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کوون، ٹیکہ کاری کے سبھی ڈاٹا کو ایک محفوظ اور حفاظتی ڈجیٹل ماحول میں محفوظ رکھتا ہے ۔ کوون دائرے کے باہر کسی سے بھی کوئی کوون ڈاٹا شئیر نہیں کیا جاتا ہے۔ مستفیدین کے ارضیاتی محل وقوع جیسے ڈاٹا کے لیک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن کوون پر اس طرح کے ڈاٹا جمع نہیں کئے جاتے ۔
*************
م ن۔ع ح ۔رم
U- 5332
(Release ID: 1726183)
Visitor Counter : 231