کوئلے کی وزارت

تجارتی کانکنی کے لئے کوئلے کے کانوں کی نیلامی کی دوسری قسط کے سلسلے میں پہلےاسٹیک ہولڈرز کی مشاورت


تجارتی کوئلے کی کان کنی کے لئے دوسری قسط کی نیلامی ملک میں کوئلے کی کانوں کی اب تک کی سب سے بڑی پیشکش

کوئلہ کی کانوں کی دوسری قسط کی نیلامی کے تحت حکومت تقریباً 36ارب کے مجموعی وسائل کے ساتھ 67 کانوں اور 15 کروڑ ٹن(ایم ٹی) کے بقدر پی آر سیز کی پیشکش کرہی ہے

Posted On: 10 JUN 2021 6:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جون : وزارت کوئلہ نے ایف آئی سی سی آئی کے ساتھ مشترکہ طور پر بطور انڈسٹری پارٹنر گذشتہ روز کمرشیل کان کنی کے لئے کوئلے کےکانوں کی نیلامی کی دوسری قسط پر پہلے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کا انعقاد کیا۔ گذشتہ روز ہونے والے دو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے دوران پہلی بار کوئلہ اور کان کنی کے کاروبار ، سازوسامان کے مینوفیکچررز ، مائن ڈویلپرز  اینڈ آپریٹرز (ایم ڈی اوز( اور مالیاتی اداروں کے اہم ترین سربراہوں نےمجازی طور پر (ورچولی)اس  مشاورت میں شرکت کی۔

وزارت کوئلہ کے ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی،جناب ایم ناگاراجونے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم تجارتی کان کنی کے لیے کوئلے کے کانوں کی نیلامی کے دوسرے مرحلے میں تقریباً 36ارب کے مجموعی وسائل کے ساتھ 67 کوئلے کی کانوں  اور 15 کروڑ ٹن (ایم ٹی) کے بقدرپی آر سیز (ایسی کانیں جن میں سے کوئلہ نکالا جا چکا ہے)کی پیشکش کررہے ہیں۔یہ ملک میں کوئلے کے کانوں کی اب تک کی سب سے بڑی پیشکش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ  خوب ترین تجاویز ، جو کوئلہ نکالنے والی تقریبا ًتمام ریاستوں میں ہیں ، صنعتوں کو اپنی ضروریات کے مطابق کارآمد اور مفید کانوں کا انتخاب کرنے کے لئے بہترین  اور سنہری موقع فراہم کرتی ہیں۔

مسٹر ناگاراجو نے صنعت کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ، "نیلامی کی اس جاری قسط سے وزارت کوئلہ نیلامی کے سہل طریقہ کار کی طرف  پیش قدمی کر رہی ہے جس میں کوئی بھی غیر نیلامی شدہ  کوئلے کی کان پورٹل پر نیلامی کے لئے دستیاب رہے گی ، اور مزیدنئے کانوں کی تفصیلات بروقت اس میں جوڑ دی جائے  گی جب بھی وہ دستیاب ہوں گی"۔

مسٹر منوج کمار ، سی ایم ڈی ، سی ایم پی ڈی آئی ایل اور ڈبلیو سی ایل جناب منوج کمار نے بتایا کہ اس قسط میں 67 کوئلہ بلاکس دستیاب ہیں ، جن میں سے 23 سی ایم ایس پی اور 44 ایم ایم ڈی آر بلاکس ہیں۔ 37 کانیں ایسی ہیں جن میں سے کلی طور پر کوئلہ نکالا جا چکا ہےجبکہ بقیہ 30 کانیں ایسی ہیں جنہیں جزوی طور پر کان کنی کے عمل سے گزارا گیا ہے۔

مسٹر دلیپ چنوئے ، سکریٹری جنرل ، ایف آئی سی سی آئی (فکی)نے کہا کہ ''تجارتی کوئلے کی کانوں کی دوسری قسط کی نیلامی صنعتوں کے مختلف  حصوں (طبقات) میں کوئلے کی دستیابی بڑھانے اور کوئلے کی درآمدات پربڑھنے والی  بوجھ کو کم کرنے کے عزم کی سمت  میں یہ ایک اہم قدم ہے''۔ انہوں نے مزید کہا کہ ''ماحول دوست اور پائیدار کان کنی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات ، جدید ٹکنالوجی کو اختیار کرنے کے لیے نئی نئی کوششیں ،کوئلے کے گیسی فیکیشن اور سی بی ایم پروجیکٹس سے اس کوشش میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی''۔

گذشتہ سال 18 جون 2020 کو ایف آئی سی سی آئی کے ساتھ وزارت کوئلہ کے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک اعلی سطحی لانچنگ ایونٹ کے ذریعے تجارتی کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کا عمل شروع کیا گیا تھا ، توقع کی جاتی ہے کہ دوسری قسط کی نیلامی عالمی سطح پر بہترین کارکرد گی کا مظاہرہ کرے گی جس کی وجہ سے ایک متحرک کوئلہ مارکیٹ  کا قیام عمل میں آئے گا۔ منافع بخش یا سودمندکوئلہ مارکیٹ ، ملک میں معاشی نمو اور روزگار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔

25 مارچ 2021 کو وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیداروں اور اہم معززین کی موجودگی میں کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اورجناب امیتابھ کانت ، سی ای او نیتی آیوگ کی موجودگی میں دوسری قسط کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔

بولی سے قبل 26 اپریل 2021 کو ہونے والی پری بِڈ میٹنگ کے بعد ، وزارت کوئلہ ممکنہ بولی دہندگان تک وسیع پیمانے پر رابطہ قائم کرنے کے لئے ایف آئی سی سی آئی کے زیراہتمام دو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورتوں کا سلسلہ منعقد کررہی ہے۔

نیلامی کاعمل دو مرحلوں میں  شفاف طریقے سے بذریعہ آن لائن کیا جائے گا۔ اس نیلامی کے عمل کی اہم باتیں یہ ہیں کہ -  مارکیٹ سے منسلک  طریقہ کار(میکانزم) جس میں بولی کا تناسب محصولات کے حصص پر مبنی ہوگا، ادائیگیاں قومی کوئلے انڈیکس سے منسلک ہوں گی، کوئلے کی کان کنی کا پیشگی تجربہ نہ ہونے کے بعد بھی بغیر کسی پابندی کے شراکت میں آسانی ، بہتر ادائیگی کے ڈھانچے کا انتظام ، ابتدائی پیداوار کے لئے مراعات کے ذریعے کارکردگی کو فروغ دینے کی کوششیں، تیز ترین پیداوار اور صاف ستھری ٹکنالوجی اور کام کے تعلق سے لچکدار شرائط کے استعمال وغیرہ  نکات اس میں شامل کیے گئے ہیں۔

ٹینڈر دستاویز کی فروخت کا آغاز 25 مارچ 2021 سے ہوا اور بولی کی مقررہ تاریخ 24 جون 2021 ہے۔ کانوں کی تفصیلات، نیلامی کی شرائط ، ٹائم لائنز وغیرہ کی مکمل تفصیلات  تک درج ذیل لنک پر رابطہ کر کےحاصل کی جاسکتی ہیں۔

https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/coalblock/index.jsp

 

 

 

ش ح۔ س ک

U No. 5333


(Release ID: 1726175) Visitor Counter : 312