بجلی کی وزارت

قابل تجدیدتوانائی کو فروغ دینے کے لئے بھارت کی عہدبستگی


قابل تجدید توانائی سرٹیفکیٹ ( آر ای سی ) میکانزم میں اصلاح کے لئے تجویز

Posted On: 07 JUN 2021 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی11 جون2021: وزارت توانائی  نے آج بجلی کے شعبے میں  شراکتداروں کے تبصروں کے  قابل تجدید توانائی سرٹیفکیٹ ( آر ای سی ) میکانزم کودوبارہ ڈیزائن کرنے پر تبادلہ خیال کا ایک پیپر جاری کیا ہے۔ بجلی کے شعبے کے پس منظر میں  ابھرتی ہوئی تبدیلیوں کے ساتھ اسے جوڑنے  اور نئی قابل تجدید توانائی ٹکنالوجی  کو فروغ دینے کے لئے آر ای سی نظام کو پھر سے ڈیزائن کرنے کی ضرورت کے مقصد سے تبادلہ خیال کا یہ پیپر تیار کیا گیا ہے۔

آر ای سی میکانز م میں مجوزہ تبدیلیوں کی اہم  خصوصیات  ہیں:

  1. آر ای سی کی مدت جواز  ، اس کی سطح اور قابل برداشت قیمت :
  1. آر ای سی کی مدت جواز کو ہٹایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جب تک  اسے فروخت نہیں کیا جاتا تب تک آر اے سی کی مدت جواز باقی رہے گی۔
  2. چونکہ آر ای سی  ہمیشہ کے لئے ویلڈ ہوتے ہیں ،اسے  کم از کم سطحوں اورقابل  برداشت قیمتوں کو بیان کرنے کی ضرورت  نہیں ہے  کیونکہ آر ای سی ہولڈر کو فروخت کرنے کا وقت طے کرنے کی پوری آزادی ہوگی۔
  3. سی ای آر سی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی  اور نگرانی نظام  کی  ضرورت ہوگی تاکہ آر ای سی میں کسی طرح کی کوئی ذخیرہ اندوزی نہ ہو اور آر ای سی بازار میں مصنوعی  قیمت  میں اضافے کی گنجائش نہ ہو۔ اگر آر ای سی کے بازار میں  بدنظمی کا ایسا معاملہ سامنے آتا  ہے تو ایسی صورتحال میں سی ای آر سی مداخلت کرسکتا ہے۔
  1. مدت ، جس کے لئے آر ای پیدا کرنے والوں   کو آر ای سی جاری کیا جانا ہے:

جو قابل تجدید توانائی کی پیداوار آر ای سی کے  لئے اہل ہیں ، وہ پروجیکٹوں کے  شروعات کی تاریخ سے  15  سال کے لئے آر ای سی جاری کرنے کے اہل ہوں  گے۔ قابل تجدید توانائی سرٹیفکیٹ کے لئے جو موجودہ آر ای   پروجیکٹ کے اہل ہیں ،  انہیں  25 سال تک  یہ سرٹیفکیٹ ملنا جاری رہے گا۔

  1. قابل تجدید توانائی میں  نئی  اور بڑی لاگت والی ٹکنالوجیوں کو فروغ دینے اور آر ای سی جاری کرنے کے لئے ملٹی پلیئر کا التزام :

  1. ملٹی پلیئر کے تصور کو  پیش کیا جاسکتا ہے ، جس کے تحت   کم پختگی آر ای ٹکنالوجیوں  کو   دیگر پختہ قابل تجدید توانائی  ( قابل تجدید ) ٹکنالوجیوں کے مقام پر فروغ دیا جاسکتا ہے۔
  2. مختلف ٹکنالوجیوں کے لئے  ان کی پختگی کی سطح کی بنیاد پر  منفی فہرست  اور سنسیٹ کلاز   کے تصورپر بھی غوروفکر کیا جاسکتا ہے۔
  3. کسی  بھی طرح کی ایسی  قابل تجدید توانائی ٹکنالوجیوں  ، جنہیں  فروغ دینے کی ضرورت ہے،  کودوسال پہلے پہچانا جاسکتا ہے۔ ایسی قابل تجدید توانائی ( آر ای ) پروجیکٹوں  کے لئے  کم سے کم  15 سال کی  پالیسی وجیلبٹی فراہم کی جائے گی تاکہ سرمایہ کاری کو  متوجہ  کیا جاسکے اورقابل تجدید توانائی میں ایسی ٹکنالوجیوں کو فروغ دیا جاسکے ۔
  4. ملٹی  پلیئر

نئی اور اعلی ٰ قیمت والی آر ای ٹکنالوجیوں  کو فروغ دینے کے لئے  ایک ایسی ٹکنالوجی   ملٹی  پلیئر پیش کیا جاسکتا ہے ،جسے  پختگی کی بنیاد پر  ٹکنالوجیوں کے لئے  خصوصی  مختلف زمروں  ( باسکیٹس )  میں مختص کیا جاسکتا ہے۔ملٹی  پلیئر پروجیکٹوں کے شروع ہونے کی تاریخ کی بنیاد  پر  اس کی خصوصیات  پر بھی دھیان رکھے گا۔

  1. آر پی اوسے الگ  قابل تجدید توانائی کے  توسط سے بنی بجلی کی خرید کے لئے اداروں  کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

  2. رعایتی  فیس  یا کسی دیگر فیس کی چھوٹ کے مستفیدین کو کوئی قابل تجدید توانائی سرٹیفکیٹ  آر ای سی جاری نہیں کیا جائے گا۔
  3. قابل تجدیدتوانائی سرٹیفکیٹ  کاروبار  ( آر ای سی ٹریڈنگ ) میں کاروباری  کے رول کو  بڑھا یا جاسکتا ہے ،جس سے دواہم فائدے ہوں گے یعنی  یہ آر ای سی کے خریداروں کو  طویل عرصے  تک وجیلبٹی دے گاتاکہ وہ آسانی سے آر پی او کو پورا کرسکیں ۔اس کے علاوہ چھوٹے خریدار میں خرید میں آسانی کے طورپر آر ای سی خریدنے پر کاروباریوں پر بھروسہ کرسکتے ہیں ۔اس سے یہ بھی یقینی ہوگا کہ ایسے چھوٹے خریدار ، جنہیں آر ای  سی بازار میں سامان خریدنے میں  مشکلات آتی ہیں وہ اپنے آر پی او کو  پورا کرنے میں  اہل ہوں گے ۔

 

*************

  م ن۔ع ح ۔رم

U- 5335


(Release ID: 1726160) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil