امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اس سال، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.12 فیصد زیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی


اب تک418.47 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے،جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 373.22 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی

اس وقت جاری گیہوں کی خریداری سے تقریباً 46 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے

اس وقت جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن کے لئے ایم ایس پی قیمتوں پر 816.65 لاکھ میٹرک ٹن سے ز یادہ دھان کی خریداری کی گئی

موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن میں ایم ایس پی قیمتوں پر دھان کی خریداری سے 120.89 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے

سرکاری اداروں نے ایم ایس پی قیمتوں پر 780432.88 میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی

Posted On: 09 JUN 2021 6:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09/جو ن ۔   

جیسا کہ پچھلے سیزنوں میں کیاجاتا رہا ہے، خریداری والی ریاستوں اترپردیش، بہار، راجستھان، گجرات، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر میں جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن 2022-2021 کے لئے گیہوں کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔ اب تک(8 جون 2021تک) 418.47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی مقدار میں گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔(جو اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہے،کیونکہ یہ پچھلی بار کی بڑی خریداری ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 کی389.92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہے)جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 373.22 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی۔اس وقت جاری ایم ایس پی قیمت 82648.38 کروڑ روپے پر ربیع مارکیٹنگ سیزن کی خریداری کی کارروائیوں سے تقریباً 46.00 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچ چکا ہے۔

1.png

 

3.png2.png

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 کے لئے خرید والی ریاستوں میں دھان کی خریداری کاعمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے اور 8 جون 2021 تک816.65 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان خریدا جاچکا ہے۔(جس میں خریف کی فصل 706.96 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی فصل 109.69 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہیں)۔گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 736.50 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔ ایم ایس پی قیمت 154184.14 کروڑ روپے کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کی خریداری کی کارروائیوں سے تقریباً 120.89 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔ دھان کی خریداری بھی اب تک کی سب سے بڑی خریداری کی سطح پر رہی ہے۔ اس لئے گزشتہ سب سے بڑی خریداری 773.45 لاکھ میٹرک ٹن خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-2019 کے دوران کی گئی تھی۔

5.png

 اس کے علاوہ ریاستوں کی طرف سے  موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر، پرائس سپورٹ اسکیم(پی  ایس ایس) کے تحت تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 ، ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 اور گرمائی سیزن 2021 کے دوران 107.83 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے1.74 لاکھ میٹرک ٹن ناریل(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی۔دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے اگر ان متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مشترکہ کردہ کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کے بھاؤ ایم ایس پی سے نیچے چلے جاتے ہیں،دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے  پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور ناریل کی خریداری کے لئے تجاویز کو بھی، مرکز ی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ریاست کی نامزد کردہ خریداری کرنے والی ایجنسیوں کے توسط سے منظوری دی جائے گی تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست ان فصلوں کی ایم اے کیو گریڈ کی خریداری سال 2021-2020 کے لئے مشترکہ کردہ ایم ایس پی کی جاسکے۔

8 جون 2021 تک، حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ780432.88 میٹرک ٹن مونگ، ارد، توڑ، چنا، مسور، مونگ پھلی، رائی کے دانے اور سویا بین کی خریداری کی۔ اس کی قیمت ایم ایس پی کے حساب سے 4077.48 کروڑ روپے تھی اور اس  سے خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کے تحت تملناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان کے462440 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔

اسی طرح 5089 میٹرک ٹن ناریل( بارہ ماسی فصل) جس کی ایم ایس پی قیمت52.40 کروڑ روپے تھی، کی خریداری کی گئی۔اس سے 2021-2020 کے فصلی سیزن کےد وران کرناٹک اور تملناڈو کے 3961 کسانوں نے فائدہ حاصل کیا۔ 2022-2021 سیزن کے لئے ، تملناڈو سے 51 ہزار میٹرک ٹن ناریل کی خریداری کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جس کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کی جانے والی تاریخ سے خریداری شروع کی جائے گی۔

متعلقہ ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتیں اس خریداری کو شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔یہ خریداری متعلقہ ریاستوں کی طرف سے دالوں اور تلہن کی بازار میں آمد کی بنیاد پر طے کی جانے والی تاریخ سے شروع ہوگی۔

6.png5.png

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5336



(Release ID: 1726153) Visitor Counter : 175